18/09/2025
کلمۂ طیبہ کے نام پر قائم ہونے والی اس ریاست کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار آزمائشوں، کمیوں اور مشکلات کے باوجود ایک ایسی قوت بخشی ہے جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ آج پاکستان دنیا کی صفّ اول کی اسلامی ایٹمی طاقت ہے، اور یہ حقیقت ہمارے ایمان کو تازہ کرتی ہے کہ اللہ نے اس ملک کے لیے کوئی عظیم مقصد رکھا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اللہ نے اس قوم کو ایک منفرد اعزاز بخشا ہے کہ بیت اللہ اور روضۂ رسول ﷺ کی حفاظت کی ذمہ داری اسی کی افواج کے کندھوں پر ہے۔ یہ مقام محض عزت و شرف کا نہیں بلکہ یہ اشارہ ہے کہ پاکستان کو امتِ مسلمہ کی قیادت کا شرف عطا کیا جا رہا ہے۔
یقیناً مشکلات، مسائل اور چیلنجز ہمارے سامنے ہیں۔ کبھی معاشی بحران، کبھی سیاسی انتشار اور کبھی عالمی دباؤ۔ لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب اللہ کسی قوم سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے تو وہ اُسے آزمائشوں کے کڑے مرحلوں سے گزار کر مضبوط کرتا ہے۔ پاکستان بھی انہی مراحل سے گزر رہا ہے۔
آج وقت ہے کہ ہم مایوسی چھوڑ کر اُمید کو اپنا شعار بنائیں۔ ہمیں فخر کرنا چاہیے کہ ہمارا وطن محض ایک ریاست نہیں بلکہ مسلم دنیا کا محافظ اور قائد بننے جا رہا ہے۔ ہمیں اتحاد، قربانی اور اعتماد کی قوت سے آگے بڑھنا ہے۔
پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!🇵🇰