
11/06/2025
یقین کرنا مشکل مگر سچ:
ایلون مسک (Elon Musk) ہمیشہ امیر نہیں تھے۔ ان کے والد نے 1995 میں ان کے اور بھائی کمبال مسک (Kimbal Musk) کی کمپنی Zip2 میں صرف 28,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ رقم اس وقت بہت بڑی سمجھی جاتی تھی۔ Zip2 کمپنی کو تقریباً 4 سال میں کمپیک (Compaq) نے 307 ملین ڈالر میں خریدا۔
کمبال مسک کو اس ڈیل سے تقریباً 10 ملین ڈالر ملے، جبکہ ایلون کو 18 ملین ڈالر ملے۔
ایلون نے یہ پیسے دوبارہ سرمایہ کاری کر کے X کمپنی قائم کی، جو بعد میں پیٹر تھیل (Peter Thiel) کی PayPal کے ساتھ مرج ہوگئی۔
کمبال نے اپنے 10 ملین ڈالر کا کچھ حصہ ایلون کی کمپنیز Tesla اور SolarCity کو شروع کرنے میں مدد کے لیے دیا، اسی وجہ سے وہ Tesla اور SpaceX میں حصہ دار ہیں۔ باقی رقم انہوں نے اپنے ریسٹورنٹ بزنس میں لگائی۔
آج کمبال مسک بھی ارب پتی ہیں، مگر زیادہ لوگ یہ نہیں جانتے۔