IEA Urdu Official

IEA Urdu Official ‏میڈیا ٹیم کے زیرِ نگرانی ا ا ا سے منسلک پشتو و فارسی کا اردو ترجمان، جو برصغیر پاک و ہند سمیت پورے خطےکو آسان اردو نشریات فراہم کررہا ہے

28/09/2025

امارت اسلامیہ کا روس، چین، پاکستان اور ایران کی افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم
رپورٹ: الامارہ اردو

امارت اسلامیہ افغانستان نے روس، چین، ایران اور پاکستان کے اس موقف کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ان ممالک نے افغانستان میں کسی بھی بیرونی فوجی اڈے کے قیام کی مخالفت کی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی ملک میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ فطرت نے اس خیال کو بے بنیاد قرار دیا کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ان کے بقول امارت اسلامیہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور ہر قسم کی ناپسندیدہ امور کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس عمل کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
حمد اللہ فطرت نے واضح کیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک حقیقی اور حقیقت پسندانہ نقطۂ نظر ہے کہ افغانستان میں موجود سکیورٹی، استحکام اور ترقی کے تناظر میں علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے اور افغانستان سے متعلق غلط خدشات یا بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علاقائی ممالک کی جانب سے افغانستان کے استحکام کی حمایت، امارت اسلامیہ کے لیے ایک اہم موقع ہے جس کے ذریعے وہ اپنے سیاسی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنا سکتی ہے۔ ان کے بقول کابل کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب دینا اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چین، روس، ایران اور پاکستان نے حالیہ دنوں ایک چار فریقی اجلاس میں افغانستان کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے علاقائی ڈھانچوں، خصوصاً "ماسکو فارمیٹ" اور "شنگھائی تعاون تنظیم" کا کردار اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
یوں افغانستان کے بارے میں روس، چین، ایران اور پاکستان کا مشترکہ مؤقف نہ صرف امارت اسلامی کے لیے ایک سفارتی سہارا بن سکتا ہے بلکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے امکانات کو بھی جنم دے سکتا ہے۔

22/09/2025

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا امریکہ صدر کو دوٹوک الفاظ میں جواب

22/09/2025

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا امریکہ صدر کو دوٹوک الفاظ میں جواب

اگر امریکہ ہمارے ساتھ تعلقات قائم کرے یا ہمیں تسلیم کرے، اور اس کے بدلے میں بگرام مانگے تو یہ ممکن نہیں۔وہ چاہے پورے افغ...
21/09/2025

اگر امریکہ ہمارے ساتھ تعلقات قائم کرے یا ہمیں تسلیم کرے، اور اس کے بدلے میں بگرام مانگے تو یہ ممکن نہیں۔

وہ چاہے پورے افغانستان کو دوبارہ از سر نو تعمیر کرے، پھر بھی بگرام کیا ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی۔

یہ امارتِ اسلامیہ موقف ہے۔

افغان وزیر خارجہ
امیر خان متقی صاحب

مولوی محمد نسیم حقانی کا تعلق کابل کے مضافاتی علاقے ضلع موسہی سے ہے۔ وہ ایک مسجد کے امام ہیں۔امارت اسلامیہ میں ان کا کوئ...
14/09/2025

مولوی محمد نسیم حقانی کا تعلق کابل کے مضافاتی علاقے ضلع موسہی سے ہے۔ وہ ایک مسجد کے امام ہیں۔
امارت اسلامیہ میں ان کا کوئی عہدہ یا ذمہ داری نہیں ہے۔ نہ وہ امربامعروف کے رکن ہیں۔ اس بیان کی نسبت امارت اسلامیہ کی طرف کرنا غلط ہے۔

ملا عبد الغنی برادر اخوند سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کابل( الامارہ) نائب وزیر اعظم برائے اقتص...
14/09/2025

ملا عبد الغنی برادر اخوند سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کابل( الامارہ) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر آخوند سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے حراستی امور ایڈم بولر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں امریکی صدر کے نمائندے ایڈم بولر نے افغانستان میں اقتصادی پیش رفت کی تعریف کی اور امریکہ اور افغانستان کے درمیان مزید ترقی اور تعامل پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں اقتصادی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں ملا عبد الغنی برادر اخوند نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں محاذ آرائی کے بجائے تعامل کا راستہ اختیار کرے ، افغانستان کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے۔

امریکہ اور عالمی برادری کی جانب سے افغانستان پر عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے افغانستان نے اتنی ترقی نہیں کی جتنی اسے کرنی چاہیے تھی ۔

نہوں نے مزید کہا کہ ؛ معیشت پر مرکوز ایک متوازن خارجہ پالیسی اپنانے سے ہم کچھ ممالک کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ملا عبدالغنی برادر خند نے واضح کیا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری افغانستان کی ضرورت ہے اور امارت اسلامیہ نے اس سلسلے میں ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم کیے ہیں۔

12/09/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ افغانستان اس وقت امریکہ کے بڑے شہر شکاگو سے بھی زیادہ پرامن ہے۔

افغانستان کی سیکیورٹی آج ماضی کے مقابلے میں کہیں مضبوط ہے۔

وزارتِ دفاع کی قیادت نے مشرقی صوبوں میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کے دوران اپنی ٹ...
11/09/2025

وزارتِ دفاع کی قیادت نے مشرقی صوبوں میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کے دوران اپنی ٹیموں کی کاوشوں اور انتھک محنت کو سراہا ہے۔

وزارت کے مطابق فضائی اور زمینی یونٹس نے قربانی اور مسلسل کوششوں کے ذریعے متعدد متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد اور تحفظ فراہم کیا۔

اسی مقصد کے تحت وزارتِ دفاع کی قیادت نے متعلقہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور مالی انعامات دیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور آئندہ بھی ایسی خدمات مزید بہتر انداز میں انجام دیں۔

10/09/2025

آج 10ستمبر کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں امارت اسلامی افغانستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ زلزلے میں شہداء کی روح کے ایصال کے لیے دعا کی اور افغانستان کے سفیر محترم مولوی سردار احمد شکیب سے متاثرہ خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے تعلقات، موجودہ مواقع اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

09/09/2025

قطر پر اسرائیلی حملے پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

دوحہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر پر صیہونی حملے کے نتیجے میں حماس کے متعدد ارکان شہید ہوگئے۔

انالله و انا الیه راجعون

ہم شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں اور شہداء کے لیے جنت الفردوس اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

ہم قطر پر حملے اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام انسانی اقدار کے خلاف وحشیانہ فعل قرار دیتے ہیں۔
صہیونی حکومت بار بار اور ڈھٹائی کے ساتھ انسانی اور سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کرتی ہے لیکن خطے کے با اثر ممالک اور عالمی ادارے خاموش ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت اور جاری مظالم کو جلد از جلد بند کیا جائے، ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری وحشت، مظالم اور ظلم و ستم کا خاتمہ کیا جائے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ صہیونیوں کو ان کے مظالم کی سخت سزا دے اور انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کرے تاکہ وہ پوری دنیا کے جارح پسندوں کے لیے عبرت اور سبق بن جائیں، آمین یا رب العالمین
امارت اسلامیہ افغانستان
17/3/1447ھ
- 9/9/2025ء

بنگلادیش کا امدادی طیارہ کابل کی سرزمین پر لینڈ کر گیا
05/09/2025

بنگلادیش کا امدادی طیارہ کابل کی سرزمین پر لینڈ کر گیا

Address

Kabul

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IEA Urdu Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IEA Urdu Official:

Share