
23/08/2025
نریاب کے عظیم، باوفا اور محبت کرنے والے لوگوں کے نام!
نریاب صرف ایک علاقہ نہیں، بلکہ محبت، خلوص، وفاداری اور انسانیت کا وہ روشن مینار ہے جس کی روشنی نے میرے دل و دماغ کو ہمیشہ منور رکھا ہے۔
میں نریاب کے اُن لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر دور میں، ہر حالت میں مجھے عزت، قدر، محبت اور اپنے پن سے نوازا۔ نریاب کی گلیاں، کوچے، پہاڑ، درے اور ہر چہرہ آج بھی میری یادوں کا حصہ ہیں۔
آپ سب کی وہ محبت بھری مسکراہٹیں، احترام سے بھرے جملے، اور دل سے نکلنے والی دعائیں، آج تک میرے دل میں گونجتی ہیں۔
زندگی میں شاید بہت سے لوگ ملتے ہیں، مگر نریاب کے جیسے مخلص، مہربان، وفادار اور یادگار لوگ بہت کم نصیب والوں کو ملتے ہیں۔
میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے نریاب کے ان گرانقدر لوگوں کا ساتھ، محبت اور اعتماد حاصل ہوا۔
آپ سب پر اللہ کا خاص رحم و کرم ہو، آپ کی زندگی خوشیوں، کامیابیوں اور عزت سے بھرپور ہو۔
نریاب والو، آپ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں
انجینر محمد صدیق شیرزاد