Bangash News

Bangash News Bangash News

کراچی… 1950 کی دہائی میں صفائی، سکون اور خوبصورتی کی مثال تھا۔اور آج… 2025 میں، کوڑا کرکٹ، گندے نالے اور بکھری ہوئی امید...
13/07/2025

کراچی… 1950 کی دہائی میں صفائی، سکون اور خوبصورتی کی مثال تھا۔
اور آج… 2025 میں، کوڑا کرکٹ، گندے نالے اور بکھری ہوئی امیدیں۔

یہ تصویر صرف ماضی اور حال کا فرق نہیں… یہ ہماری غفلت کی داستان ہے۔
کیا ہم کراچی کو وہی روشنیوں کا شہر واپس لا سکتے ہیں؟

17/06/2025

گمشدگی کی اطلاع

سیف اللہ نامی لڑکا، جو کہ بڑھ عباس خیل، ہنگو کا رہائشی ہے اور ذہنی طور پر معذور ہے، آج صبح تقریباً 9 بجے گھر سے بازار کی طرف گیا تھا۔ تاحال وہ گھر واپس نہیں آیا۔

اگر کسی کو سیف اللہ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا اُسے کہیں دیکھا گیا ہو، تو برائے مہربانی نیچے دیے گئے نمبر پر فوری رابطہ کریں:

📞 0330-4949427

آپ کا تعاون باعثِ احسان ہوگا

31/05/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دوآبہ (Government Higher Secondary School Doaba) ضلع ہنگو، خیبر پختونخوا کے علاقے دوآبہ میں واقع ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ سکول سرکاری شعبے میں شامل ہے اور طلباء کو سائنس، آرٹس اور کامرس کے مضامین میں معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔
اہم خصوصیات:
مقام: دوآبہ، ضلع ہنگو، خیبر پختونخوا، پاکستان۔

تعلیمی سطح: ہائیر سیکنڈری (کالج سطح)۔
شعبے: سائنس، آرٹس، اور کامرس۔
ادارہ کی نوعیت: سرکاری (Public Sector)۔
تعلیمی معیار: ادارہ معیاری تعلیم اور تجربہ کار اساتذہ کی موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
سکول کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی شمولیت ہے، جیسا کہ والی بال ٹیم کی کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
Government Higher Secondary School Doaba is a well-known educational institution located in the Doaba area of ​​Hangu District, Khyber Pakhtunkhwa. The school is part of the government sector and provides quality education to students in the subjects of Science, Arts and Commerce.
Key Features:
Location: Doaba, Hangu District, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

Educational Level: Higher Secondary (College Level).
Subjects: Science, Arts, and Commerce.
Nature of Institution: Public Sector.
Educational Quality: The institution is known for its quality education and the presence of experienced teachers.
The school is also involved in sports activities, as evidenced by the successes of the volleyball team.

31/05/2025
Old is gold
31/05/2025

Old is gold

کیا حسین وقت تھا جب گاؤں کے لوگ شوق و جزبے کے ساتھ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے۔ سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی۔اور پھر وقت بدل گیا، راستے بدل گئے، لوگ بدل گئے، رت بدل گئی، محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، سائیکلیں ٹھکانے لگ گئیں، گائوں کے مخصوص کھیل تماشے بدل گئے، لسی کی چاٹی اور مکھن نہ رہے، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں، منڈیر پہ کوے بیٹھنا چھوڑ گئے، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل چلنے والے راستوں پر گھاس ہو گئی، اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہوتے گئے، نسلیں بدل گئیں، ایک دوسرے کی پرواہ، فکر، احساس ختم ہوتا گیا، اور یوں ایک حسین و پیار بھرا زمانے کا اختتام ہوتا گیا۔
اور ھم بھی انسانیت کا پیار محبت اور سب سے بھڑ کر احساس تک ختم ہوگیا
سب کچھ کھو گئے جب ھم بڑے ہوگئے
#یادیں

























#نستالجیا

#اداسی

31/05/2025
31/05/2025

31/05/2025
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ..پشاور کی مسجد میں بم د ھ م ا کہ انتہائی  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مفت...
16/03/2025

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ..
پشاور کی مسجد میں بم
د ھ م ا کہ
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مفتی منیر شاکر صاحب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

06/02/2024

‏ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 5000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔

بابا جی نے کہا:-
بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔

امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-
مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 5000 دے سکتا ھوں۔

بابا جی نے کہا:-
چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 5000 میں کیسے بک سکتا ھوں.

اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔
اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔
صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے, چائے کی ایک پیالی پلانے پر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا باز پرس ہو گی۔

منقول

Adresse

Vienna
1020

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Bangash News erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Fördern

Teilen