02/04/2025
" عید کے بعد کی ذمہ داری"
عید گزر چکی مگر ہماری ذمہ داریاں ابھی باقی ہیں۔
عید کے بعد ہمیں چاہیے کہ وہ جذبہ اور خوشی جو عید اور رمضان میں محسوس کی، اسے اپنی روزمرہ زندگی میں بھی برقرار رکھیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ
- دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کی مدد کریں،
- معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے اصول پھیلائیں،
- اپنی عبادات اور اچھے اعمال کو جاری رکھیں تاکہ زندگی کے ہر لمحے میں اللہ کی رضا حاصل ہو۔
اس طرح ہم نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کو بہتر بنائیں گے بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی مثبت انداز میں بدل سکیں گے۔
( ڈاکٹر ظفر اقبال )
میلبورن آسٹریلیا