Hamara Pakistan

Hamara Pakistan Hamara Pakistan is page of Pakistanis who like to be in touch with Pakistan & Pakistanis

30/05/2025

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔میزبان نے بی جے پی رہنما سوامی سے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے ہیں؟"اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ بی جے پی کے رہنما سوامی نے اْمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضاء میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) ...
24/05/2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق" اور آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہارِ خیال کیا اور آپریشن "بنیان مرصوص" میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنی۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

24/05/2025
22/05/2025
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فی...
22/05/2025

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل بنایا گیا


♥️♥️♥️
22/05/2025

♥️♥️♥️

♥️♥️♥️
20/05/2025

♥️♥️♥️

19/05/2025
19/05/2025

Address

Tempe, NSW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Pakistan Zindabad

Its All about Beautifull Pakistan