13/12/2023
بقول قاضی فضل اللہ ایڈوکیٹ کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے موت سے پہلے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ "مناظرے نہ کیا کرو " پوچھا کیوں __ جواب دیا کہ "مناظروں میں حق ثابت کرنا اور باطل کا بطلان سامنے لانا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اپنا ایک جتھا بنانا ہوتا ہے جس سے اس کی ذاتی تشہیر ہو "
یہ سن کر مجھے امام ابو حنیفہ کی طرف نسبت کرنے والے کچھ احناف یاد آئے جنہوں نے روزگار ہی مناظرہ بازی کا بنایا ہوا ہے، خدا ان کے شرور سے امت کی حفاظت فرمائے امین
(افغان) ✍️