18/12/2025
آزادپتن حادثہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا واحد سہارا، نوجوان عامر لیاقت… مگر افسوس کہ اُس کی باڈی تک نہ مل سکی۔
وہ ماں جس نے دعاؤں میں اُسے مانگا تھا، آج ہر لمحہ آنکھیں پتھرا کر کسی معجزے کی راہ تک رہی ہے۔
وہ باپ جس کے کندھوں پر بیٹے کے خواب تھے، اب ہر سانس کے ساتھ ٹوٹ رہا ہے۔
سانحہ آزادپتن نے لیاقت صاحب کی کل کائنات کو اُن سے چھین لیا
ہر دن اُن پر قیامت بن کر ٹوٹتا ہے، ہر رات سوال بن کر جاگتی ہے…
کیا میرا بیٹا لوٹ آئے گا؟ کیا اللہ کوئی معجزہ دکھائے گا؟
ایسا دکھ، ایسا کرب کہ ماں باپ روز جیتے جی مر رہے ہیں۔
اے اللہ! کوئی معجزہ کر دے،
اے اللہ! ان تڑپتے والدین پر رحم فرما،
ان کے دلوں کو قرار دے،
اور اس دردِ ناتمام کو کسی انجام تک پہنچا دے۔
بے شک تو ہی ہر ٹوٹے دل کی فریاد سننے والا ہے