27/08/2026
ایرانی کرنسی بے قدر، ایک ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگئی
امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے ملک میں مہنگائی اور عوام کی قوتِ خرید پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔