Daily Pakistan international

Daily Pakistan international "Welcome to Daily Pakistan International! I’m Falak Shaer from Sialkot, Pakistan, and this page is your gateway to the world of international business.
(1)

Whether you're an entrepreneur, business owner,

28/09/2025

جنوبی افریقہ کے شہر بریٹس میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سابقہ امیر سراج الحق نے خصوصی خطاب کیا جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اتحاد اور اخوت کا ثبوت دی
#کانفرنس #بریٹس

28/09/2025

"پاکستان بمقابلہ بھارت – ایشیا کپ فائنل کا جوش جنوبی افریقہ میں بھی عروج پر 🇵🇰🇮🇳🏏"
fans Suno News HD

24/09/2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ دنیا بھر میں زیرِ بحث ہے۔
اس معاہدے کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو وہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے اس فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع، وقار اور مسلم دنیا میں کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔

👉 آپ کے خیال میں اس معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ کس شعبے میں ہوگا؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

18/09/2025

Cheema Family کا یہ انٹرویو دیکھ کر آپ کو فیملی کی اہمیت اور خوبصورت لمحات کا احساس ہوگا۔ ❤
ان کے خیالات، تجربات اور محبت بھری باتیں ہر ایک کے لیے سبق اور خوشی کا باعث ہیں۔
ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں
CheemaFamily

14/09/2025

جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے ایک پرنور محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی اور لوکل کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی، نعت رسول مقبول ﷺ اور سیرت النبی ﷺ پر تقاریر نے دلوں کو منور کر دیا۔
آخر میں پاکستان کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

✨ آئیے سب مل کر حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں اور دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیں۔

11/09/2025

پاکستان میں صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پرپاکستان میں صحافیوں پر تشدد | سراج الحق کی ڈیلی پاکستان انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو
سابقہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنی خصوصی گفتگو میں اہم مؤقف پیش کیا۔
ڈیلی پاکستان انٹرنیشنل کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے آزادی صحافت، میڈیا کے مسائل اور موجودہ حالات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

📌 مکمل انٹرویو دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔
🔔 چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو تازہ ترین خبریں اور انٹرویوز وقت پر مل سکیں۔

#پاکستان

09/09/2025

جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا لوڈیم میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔
جلوس مسجد جمعہ سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دارالعلوم پریٹوریا غوثیہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔

ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے درود و سلام، نعت خوانی اور نعرہ تکبیر کی صداؤں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
یہ جلوس نہ صرف عقیدت و محبت کا اظہار تھا بلکہ اتحادِ امت کا بھی ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا۔

✨ مزید اپڈیٹس اور ویلاگز کے لیے جُڑے رہیے ڈیلی پاکستان انٹرنیشنل کے ساتھ۔









06/09/2025

اسلام علیکم! آج ہم آپ کو جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا، لوڈیم میں ہونے والی ایک انتہائی روحانی محفل کی سیر کرائیں گے۔ یہ محفل جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مسجد جمعہ میں منعقد کی گئی۔
​اس ویلاگ میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح پریٹوریا کی مسلم کمیونٹی نے اپنے نبی پاک ﷺ کی آمد کا جشن منایا۔ ویڈیو میں محفل کی خوبصورت جھلکیاں، نعت خوانوں کی دل چھو لینے والی آوازیں، اور محفل کے آخری لمحات میں منوہ مبارک کی زیارت کے روح پرور مناظر شامل ہیں۔ یہ ایک ایسا لمحہ تھا جب ہر آنکھ عشق رسول ﷺ میں نم تھی۔
​اس ویلاگ کو دیکھ کر آپ بھی اس روحانی سفر کا حصہ بنیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس خوبصورت محفل کا حصہ بن سکیں۔

Africa ,

31/08/2025

السلام علیکم! میں آپ سب کے ساتھ پریٹوریا، جنوبی افریقہ میں ایک ناقابلِ یقین منزل، Mint Resorts The Blyde کا اپنا تازہ ترین ولاگ شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں!
​یہ جگہ اپنے شاندار کرسٹل لگون اور پرتعیش ولاز کے ساتھ ایک حقیقی پوشیدہ جنت ہے۔ یہ ایک ناقابلِ فراموش سفر تھا، جسے ہمارے دوستوں، چوہدری حق نواز اور بابر کی طرف سے منعقد کردہ ایک شاندار پاکستانی کمیونٹی کی تقریب نے اور بھی خاص بنا دیا۔
​مکمل ولاگ دیکھنے اور اس شاندار سفر میں میرے ساتھ شامل ہونے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں!
https://youtu.be/ySMirM1hyBs?si=jFn2lU6y74MzHcxw
پاکستانی کمیونٹی کا عظیم اجتماع جنوبی افریقہ میں
​ویڈیو کو لائک، شیئر اور کمنٹ کرنا نہ بھولیں تاکہ مجھے معلوم ہو کہ آپ کیا سوچتے ہیں!"









#سفر
#پاکستان
#پریٹوریا

26/08/2025

ریٹوریا پولیس کرکٹ کلب کی میٹنگ میں پاکستانی، انڈین اور ساوتھ افریقن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اب نیا سیزن شروع ہو رہا ہے اور سب کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
میری بھی اس ٹیم میں شمولیت ہے اور آپ سب کو اس سفر کا حصہ بننے کی دعوت ہے۔ 🏏✨

👉 ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں!
Cricket

23/08/2025

"اردو ادب کے فروغ کے لیے جنوبی افریقہ میں ایک یادگار مشاعرہ منعقد کیا گیا۔
پاکستان، مصر اور ہندوستان کے معروف شعرا نے اپنی خوبصورت شاعری سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
یہ محفل نہ صرف اردو زبان کے شائقین کے لیے ایک خوشی کا لمحہ ہے بلکہ مختلف ممالک کی ادبی روایت کو بھی یکجا کرتی ہے۔
ویڈیو دیکھیں اور اردو ادب کے رنگوں سے محظوظ ہوں۔"

18/08/2025

جنوبی افریقہ میں صدر آزاد کشمیر کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری حق نواز کی دعوت پر پاکستانی کمیونٹی کا شاندار اجتماع منعقد ہوا۔
اس تقریب میں پاکستان سے آئے سیاسی رہنما چوہدری اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ جہاں ہم کشمیری بھائیوں کی آواز بنتے ہیں وہاں ہمیں فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہیے۔"

یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، بھائی چارے اور وطن سے جڑے رہنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

👇 ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں 👇

Address

Pretoria
0037

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Pakistan international posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Pakistan international:

Share