Paigham Raza e Mustafa

  • Home
  • Paigham Raza e Mustafa

Paigham Raza e Mustafa Raza e Elahi Ke Khatir Hattal Maqdur Makhluq e Khuda Ki Khidmat Maqsad e Hayat Hai In Sha Allah.

پیغـͫــͪــᷚــͥــͣــᷮــام رضͤــͣــᷦــͣــᷢــائے مصطͣــᷫــͣــͭــᷤــͧــᷟــفٰی🌸 رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم 🌸🔹حَدَّثَنَا...
31/08/2025

پیغـͫــͪــᷚــͥــͣــᷮــام رضͤــͣــᷦــͣــᷢــائے مصطͣــᷫــͣــͭــᷤــͧــᷟــفٰی

🌸 رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم 🌸

🔹حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏

قَالَ رَجُلٌ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا،

أَوْ قَالَ‏:‏ إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا،

قَالَ‏:‏ ”وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا، رَحِمَكَ اللَّهُ“ مَرَّتَيْنِ‏.‏

🔸سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بلاشبہ میں بکری ذبح کرتا ہوں تو اس پر رحم کرتا ہوں، یا کہا کہ مجھے بکری ذبح کرتے ہوئے ترس آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بکری پر بھی اگر تو رحم کرے گا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ایسے فرمایا"۔

•[الادب المفرد ر:373 حسن ]
📑منقول

سوشل میڈیا فیڈ… کامیابی یا ناکامی کا راستہ ایک بزرگ عالم کے پاس ایک نوجوان آیا اور شکایت کی:"حضرت! میرا دل بے سکون رہتا ...
17/08/2025

سوشل میڈیا فیڈ… کامیابی یا ناکامی کا راستہ
ایک بزرگ عالم کے پاس ایک نوجوان آیا اور شکایت کی:
"حضرت! میرا دل بے سکون رہتا ہے، نیت میں اخلاص نہیں رہا، نماز میں خشوع نہیں آتا، اور دماغ میں ہر وقت فضول خیالات رہتے ہیں۔"

بزرگ نے مسکرا کر کہا: "بیٹا! تم دن کا زیادہ وقت کہاں گزارتے ہو؟"
نوجوان بولا: "حضرت، زیادہ تر دوستوں کے ساتھ اور باقی سوشل میڈیا پر۔"
بزرگ نے کہا: "تمہاری کیفیت تمہاری صحبت کا عکس ہے۔ تمہاری آنکھ اور کان جو کچھ سنتے اور دیکھتے ہیں، وہ تمہارے دل میں بیج کی طرح بویا جاتا ہے، اور پھر تمہارے اعمال اسی کے پھل ہوتے ہیں۔"

یہ ایک اٹل حقیقت ہے— انسان کی شخصیت اس کی صحبت سے بنتی اور بگڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن اور سنت نے بار بار بتایا کہ کس کی رفاقت اپنانی چاہیے اور کس سے بچنا چاہیے۔

---

**قرآن کا پیغام:**
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

> **"اور اپنی جان کو ان لوگوں کے ساتھ روکے رکھ جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہیں، اور اپنی آنکھیں ان سے نہ پھیر جس سے ہم نے دنیا کی زینت سے لطف اٹھانے والے بنا دیا ہے۔"**
> *(سورۃ الکہف: 28)*

یہ آیت واضح کرتی ہے کہ ہمیں اپنی صحبت ایسے لوگوں میں رکھنی چاہیے جو اللہ کو یاد کرنے والے اور نیک عمل کرنے والے ہوں، نہ کہ دنیا کی ظاہری چمک دمک میں ڈوبے ہوئے۔

---

**نبی ﷺ کی ہدایت:**
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

> **"آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، پس تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ دیکھے وہ کس کو دوست بنا رہا ہے۔"**
> *(سنن ابو داؤد)*

ایک اور مثال میں آپ ﷺ نے نیک اور برے دوست کو خوشبودار عطار اور لوہار کی بھٹی سے تشبیہ دی:

> **"اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے، یا تو وہ تمہیں خوشبو دے گا یا تم اس سے خوشبو خرید لو گے، یا کم از کم اچھی خوشبو پا لو گے۔ اور برے ساتھی کی مثال لوہار کی بھٹی کی طرح ہے، یا تو وہ تمہارے کپڑے جلا دے گا یا تم کو بری بدبو پہنچائے گا۔"**
> *(صحیح بخاری و مسلم)*

---

**آج کا منظر اور سوشل میڈیا:**
ہمارے زمانے میں صحبت صرف جسمانی محفل تک محدود نہیں رہی۔ آج ہمارا "ورچوئل حلقہ احباب"— یعنی سوشل میڈیا فیڈ— بھی ہماری صحبت ہے۔
آپ کا فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، یا ٹک ٹاک فیڈ وہی ہے جو آپ کی نظر اور کان کو مسلسل خوراک دے رہا ہے۔ اگر آپ کی فیڈ پر ہر وقت فضول گانے، جھگڑے، گالی گلوچ، اور منفی سوچ والے مواد سے بھری پوسٹس آ رہی ہیں، تو یہ ویسا ہی ہے جیسے آپ ہر وقت برے دوستوں کی محفل میں بیٹھے ہوں۔

اسی طرح اگر آپ کی فیڈ میں علم، قرآن کی تلاوت، نیک باتیں، مثبت سوچ، اور حوصلہ افزا مواد موجود ہے، تو یہ آپ کو ویسی ہی توانائی دے گا جیسے کسی نیک محفل میں بیٹھنے سے دل کو سکون ملتا ہے۔

---

**عملی سبق:**

* اپنی سوشل میڈیا فیڈ کو صاف کریں، غیر ضروری اور منفی پیجز کو ان فالو کریں۔
* نیک، علم والے اور مثبت سوچ رکھنے والوں کو فالو کریں۔
* وقت ضائع کرنے کے بجائے سوشل میڈیا کو علم اور نیکی پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔
* اپنی آنکھ اور کان کو ایسا مواد نہ دیں جو دل کو بیمار کرے۔
* اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے استعمال کرو
* اسے ایک ایسا پلیٹ فارم بناؤ جہاں تم اپنی مہارت، پروڈکٹ اور سروس کو دنیا کے سامنے پیش کرو
* تعلقات بناؤ، نیٹ ورکنگ کرو
---

**اختتامی پیغام:**
آج ہماری صحبت کا سب سے بڑا حصہ "آن لائن" ہے، اور یہ صحبت ہمارے کردار، سوچ اور ایمان کو براہِ راست متاثر کر رہی ہے۔ یاد رکھیں، نبی ﷺ نے فرمایا:

> **"جس سے محبت کرے گا، قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا۔"**
> *(صحیح بخاری)*

تو سوچیں… آپ کا زیادہ وقت کن کے ساتھ گزر رہا ہے— نیک لوگوں کے ساتھ یا سوشل میڈیا کے شور میں؟
فیصلہ آج ہی کریں، کیونکہ آپ کی سوشل میڈیا فیڈ دراصل آپ کے دل کا آئینہ ہے۔

‏ونظرةٌ من رسول الله تسعدُني                  وتشرحُ الصدرَ في كلِّ الأحايينِوعطفةٌ من رسولِ الله تنقذُني              و...
17/08/2025

‏ونظرةٌ من رسول الله تسعدُني
وتشرحُ الصدرَ في كلِّ الأحايينِ
وعطفةٌ من رسولِ الله تنقذُني
وتصلحُ الحالَ سرعًا ثمّ تُحييني

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک نظر مجھے خوشی اور راحت عطا کرتی ہے اور میرے دل کو ہر وقت کھول دیتی ہے۔ خدا کے رسول کی ایک شفقت بھری نظر مجھے بچاتی ہے، میری حالت کو بہت جلد ٹھیک کر دیتی ہے، اور مجھے دوبارہ زندہ کر دیتی ہے. 💐💐💐

منم ہمی تمنا کہ بوقت جاں سپردن
برخ تو دیدہ باشم تو درون دیدہ باشی

یا رسول اللّه صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم میری یہی آرزو ہے کہ میری جان نکلنے کے وقت میری آنکھیں آپؐﷺ کو دیکھ رہی ہوں اور آپؐﷺ مجھ پہ نظرِ کرم فرما رہے ہوں.
آمین یارب العالمین بجاہ نبی الکریم ﷺ🤲💚❤🌹🌹

03/10/2023

*صاحبِ دلائل الخیرات حضرت سیدنا امام محمد بن سلیمان جزولی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار شریف کی زیارت کیجئے*
اور تین مرتبہ کنویں والی درود پاک "اللھم صل علٰی سیدنا و مولانا محمد و علٰی آل سیدنا و مولانا محمد صلٰوۃً دائمۃً مقبولۃً تؤدّی بھا عنَّا حقَّه العظیم" تین بار سورۂ اخلاص ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کریں!

29/09/2023

حضرت سیدنا محمد بن حنفیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد ماجد حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد ( اس امت کے) لوگوں میں سب سے بہترین شخص کون ہیں؟تو حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (بخاری ، حدیث 3671، ج 2، ص 522)

حضرت حسن بصری سے پوچھا گیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ چیخ و پکار کس کی ہوگی؟؟تو آپ نے فرمایا کہ اُس شخص کی چیخیں زیادہ ہ...
06/09/2023

حضرت حسن بصری سے پوچھا گیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ چیخ و پکار کس کی ہوگی؟؟
تو آپ نے فرمایا کہ اُس شخص کی چیخیں زیادہ ہوں گی جسے اللہ تعالیٰﷻ نے دنیا میں کوئی منصب دیا اور اس نے اُس منصب کو لوگوں پر ظُلم میں استعمال کیا۔
Hazrat e Hasan Basari Se Puchha Gaya Ki Qayamat Ke Did Sabse Ziayadah Chikh O Pukaar Kiski Hogi??
To Aap Ne Farmaya Ki Us Shakhs Ki Chikhe'n Ziyadah Hogi Jise Allah Tal'a Ne Dunya Me Koi Mansab Diya Aur Usne Us Mansab Ko Logau'n Par Zulm Me Istemaal Kya.

❤️🌹❤️اے بریلی مرا بابِ جنت ہے تویعنی جلوہ گہِ اعلیٰ حضرت ہے توبالیقیں مرکزِ اہلِ سنت ہے تویہ تری مرکزیت سلامت رہے!🤲❤️🌹❤️...
05/09/2023

❤️🌹❤️
اے بریلی مرا بابِ جنت ہے تو
یعنی جلوہ گہِ اعلیٰ حضرت ہے تو
بالیقیں مرکزِ اہلِ سنت ہے تو
یہ تری مرکزیت سلامت رہے!🤲

❤️🌹❤️
ऐ बरेली मेरा बाबे जननत है तू
यानी जलवा गाहे आला हज़रत है तू,
बिल यक़ीं मरकज़े अहले सुननत है तू
ये तेरी मरकज़ीयत सलामत रहे!🤲

*جھوٹا دکھاوا* ایک جنگل میں بندروں کا ایک غول رہتا تھا۔ اس جنگل میں چونکہ بہت زیادہ تعداد میں پھل وغیرہ اُگتے تھے۔ سب بن...
28/08/2023

*جھوٹا دکھاوا*

ایک جنگل میں بندروں کا ایک غول رہتا تھا۔ اس جنگل میں چونکہ بہت زیادہ تعداد میں پھل وغیرہ اُگتے تھے۔ سب بندر بہت اطمینان اور خوشی سے رہتے تھے۔

ایک دن ایسا ہوا کہ ایک سائنسدان اپنی بیٹی کے ساتھ اسی جنگل میں ریسرچ کے لئے آیا۔ خیمہ نصب کرنے کے بعد سائنسدان تو پودوں کے سیمپل اکھٹے کرنے نکل کھڑا ہوا مگر وہ لڑکی اس خیمہ کی تزین و آرائش کے لئے پیچھے رہ گئی۔ اس نے پہلے زمین پر ایک پرانا قالین بچھایا۔ پر اس قالین پر بستر لگائے۔ خیمے کی درمیانی ٹیک سے برقی لالٹین لٹکائی اور اس کے عین نیچے ایک چھوٹی سی میز اور اس پر سجاوٹی سیبوں سے بھرا ایک پیالہ رکھ دیا۔ وہ سیب دیکھنے میں بہت تازہ، خوبصورت اور بڑے لگ رہے تھے۔
تمام بندر درختوں پر بیٹھے ان مصنوعی سیبوں کو لالچ سے دیکھ رہے تھے۔ لڑکی خیمہ کے سامنے کی جگہ صاف کرنے کے لئے ذرا باہر نکلی تو ایک بندر نے تیزی سے جھپٹا مارا اور ایک مصنوعی سیب اٹھا لیا اور عین اسی وقت لڑکی کی نظر بھی اس پر پڑ گئی۔ لڑکی نے فوراً بندوق اٹھا کر نشانہ لیا اور فائر داغ دیا۔ مگر تمام بندر اتنی دیر میں وہاں سے بھاگ گئے تھے۔
کافی دیر تک بھاگنے کے بعد تعاقب نہ ہونے کا یقین ہونے پر تمام بندر رک گئے۔ چور بندر نے ہاتھ بلند کر کے سب کو سیب دکھایا۔ سب بندر حیرت سے اس بندر کو دیکھنے لگے اور اس کو خوش قسمت گرداننے لگے کہ اسے ایسا اچھا سیب مل گیا۔ اور کوشش کرنے لگے کہ ایک بار اس مصنوعی سیب کو ہاتھ لگا کر دیکھ سکیں۔
چور بندر نے سب کو جھڑکا اور یہ مصنوعی سیب لے کر ایک درخت کی سب سے اونچی شاخ پر جا بیٹھا اور سیب کو کھانے کے لئے اسے منہ میں لے کر دبایا۔ مگر یہ مصنوعی سیب سخت پلاسٹ کا بنا ہوا تھا جسے چبانے سے بندر کے دانتوں میں درد ہونے لگا۔ بندر نے دو تین بار اور کوشش کی مگر ہر بار اسے درد ہونے لگتا۔
وہ دن چور بندر نے اسی اونچی شاخ پر بھوکے رہ کر گزارا۔ اگلے دن وہ نیچے اتر آیا۔ دوسرے تمام بندر اسے احترام سے دیکھنے لگے کیونکہ اس وقت بھی اس کے ہاتھ میں وہ مصنوعی سیب موجود تھا۔ دوسرے بندروں سے ملنے والا احترام دیکھ کر اس بندر نے اس سیب پر اپنی پکڑ اور مضبوط کر دی۔ اب دوسرے بندر پھلوں کی تلاش میں نکل گئے اور تیزی سے ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگ لگاتے ہوئے پھل توڑ توڑ کر کھانے لگے۔
چور بندر کے ایک ہاتھ میں چونکہ مصنوعی سیب تھا اس لئے وہ درختوں پر نہ چڑھ سکا۔ مگر وہ سیب بھی ہاتھ سے چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ اس لئے وہ سارا دن بھوکا پیاسا رہا اور یہی سلسلہ آگے کچھ دنوں تک چلتا رہتا۔ دوسرے بندر اس کے ہاتھ میں مصنوعی سیب ہونے کی وجہ سے عزت کرتے مگر اسے کھانے کے لئے کچھ نہیں دیتے۔
بھوک سے بے حال وہ بندر اتنا نڈھال ہو چکا تھا کہ اس کو اپنا آخری وقت نظر آ رہا تھا۔ اس نے ایک بار پھر اس سیب کو کھانے کی کوشش کی مگر اس بار میں نتیجہ مختلف نہ تھا۔ اس کے دانت اس مرتبہ بھی درد کر رہے تھے۔ چور بندر کو اپنی آنکھوں کے سامنے درختوں سے لٹکے ہوئے پھل نظر آ رہے تھے مگر اس میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ ان درختوں پر چڑھ سکے۔ آہستہ آہستہ اس کی آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند ہو گئیں۔ جان نکلتے ہی اس کی گرفت مصنوعی سیب پر ڈھیلی ہو گئی اور وہ مصنوعی سیب اس کے ہاتھ سے نکل کر لڑھک گیا۔
شام کو باقی بندر آئےانہوں نے مرے ہوئے بندر کی لاش پر کچھ آنسو بہائے افسوس کیا اور اس کی لاش کو پتوں سے ڈھانپ دیا۔ ابھی وہ اتنا کر ہی رہے تھے کہ ایک دوسرے بندر کو وہی مصنوعی سیب ملا۔ اور اس نے اپنا ہاتھ بلند کر کے سب کو وہی سیب دکھانا شروع کر دیا

سبق:- دنیا کی مثال بھی اس پلاسٹک کے سیب کی طرح ہے اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا۔ جب کہ اس کو دیکھنے والے اس سے متاثر ہو رہے ہوتے ہیں اور دنیا کو ہاتھ میں رکھنے کا دعوے دار بالآخر خالی ہاتھ لا حاصل اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔ جھوٹا دکھاوا انسان کو پہلے تھکا دیتا ہے پھر مار ڈالتا ہے ۔

26/08/2023

Tamam ummat par Rasoolullah ﷺ ka haqq hay ke jab Huzoor Pur Noor ﷺ ke Aasar-e Sharifah (ya'ni Tabarrukat mein) se koi cheez dekhein ya woh shay dekhein jo Huzoor ke Aasar-e Sharifah (mein) se kisi cheez par dalalat karti ho tou us waqt kamal adab wa ta'zeem ke sath Huzoor Pur Noor Sayyid-e Aalam ﷺ ka tasawwur laaen aur Durood o Salam ki kasrat karein.

— AlaHazrat Imam-e AhleSunnat Ash-Shah Imam Ahmad Raza Khan Qadiri Barakati Hanafi (Alayhir Rahmah)

Join on WhatsApp: www.muftiasjadraza.com/join

24/08/2023
है मुमकिन चांद पर जाना ये साबित कर दिया तु ने,तेरे आगे झुके अहले बसीरत मुफ़तीऐ आज़म.(हज़रत अललामा क़ारी मुहंमद अमानत रसू...
24/08/2023

है मुमकिन चांद पर जाना ये साबित कर दिया तु ने,
तेरे आगे झुके अहले बसीरत मुफ़तीऐ आज़म.
(हज़रत अललामा क़ारी मुहंमद अमानत रसूल क़ादरी अलैहिर रहमत)
हयाते ज़ाहेरी मै हुज़ूर मुफ़तीऐ आज़म रज़ी अललाहु अंहु ने फ़रमा दिया था चांद पर जाना मुहाल नहीं है और उस से शरीअत के क़वानीन मजरूह नहीं होते.
🇮🇳हिनदूसतान जिंदाबाद!🇮🇳

22/08/2023

Kisi aik baat mein bhi mard ko aurat, aurat ko mard ki waza' leni (mushabahat ikhtiyar karni) haram wa moojib-e la'nat hay.

— AlaHazrat Imam-e AhleSunnat Ash-Shah Imam Ahmad Raza Khan Qadiri Barakati Hanafi (Alayhir Rahmah)

Join on WhatsApp: www.muftiasjadraza.com/join

Address

Lathi

365430

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+919978692936

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paigham Raza e Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paigham Raza e Mustafa:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share