10/04/2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یومِ دستور 10 اپریل 2026 کے موقع پر پیغام:
"آج ہم، آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں۔ ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔1973کا آئین، وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔ وفاق، پاکستان کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کے لئے کام کرنے کے لیۓ پر عزم ہیں۔ یہی قابل رشک اتفاق اللہ بزرگ و برتر کا ملک خداداد پر اپنے فضل و کرم کا عکاس ہے۔ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کئے ہوئے، اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔"
پاکستان زندہ باد!
~وزیراعظم