04/01/2024
آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ صوبائی اسمبلی سندھ 84 عبدلغنی جوکھیو نے اپنے انتخابی حلقے میں مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا جس میں روزی گوندر گوٹھ حیات گوندر میر خان یار محمد جیند انڑ نواز علی گوندر گوٹھ پب ملیر گوٹھ علی محمد بلوچ گوٹھ اور منگھیو جوکھیو گوٹھ اور وہاں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سسٹم کے خاتمے کے لئے میدان جنگ میں نکلا ہوں کیونکہ اب بھٹو والی پیپلز پارٹی نہیں ہے اب صرف زرداری سسٹم ھے جو ھم غریبوں کا خون چوسنے والے ہیں بھٹو کا منشور روٹی کپڑا اور مکان تھا مگر اس کرپٹ سسٹم کا نعرہ ھے کہ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر نا بیروزگاری نہ تعلیم نہ صحت اس سسٹم کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ 8 فروری کو پتنگ پر ٹھپہ لگا کر کامیاب کروائیں جس ہر تمام لوگوں نے ھر گوٹھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیے گئے عذاب سے نجات کے لئے اور زرداری سسٹم کی تبدیلی کے لیے وعدہ کیا کہ ھم 8 فروری کو پتنگ پر ٹھپہ لگا کر کامیاب بنائیں گے آن تمام اجلاسوں کو حاجی منظور احمد جوکھیو حاجی بلاول جوکھیو اسداللہ جوکھیو اکرم جوکھیو رسول بخش جوکھیو محمد سلیم جوکھیو نے خطاب کیا اس کے علاؤہ گوٹھ غلام محمد جوکھیو میں حقپرست نامزد امیدوار عبدلغنی جوکھیو کے گھر پر خواتین کا ایک قران خوانی و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر دعا برائے کامیابی وکامرانی کے لیے کی گئی جہاں مختلف گوٹھوں سے ھزاروں کے تعداد میں خواتین نے شرکت کی جن کو آخر میں عبدلغنی جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کے لیے لیے جنگ لڑ رہا ہوں آپ میری مائیں بہنیں میرا ساتھ دیں اور 8 فروری کو پتنگ پر ٹھپہ لگا کر مجھے نہیں بلکہ اپنے آپ کو کامیاب بنائیں جس پر خواتین نے وعدہ کیا کہ ھم سب آپ کو کامیاب بنائیں گے اجلاس میں حاجی منظور احمد جوکھیو حاجی بلاول جوکھیو نے بھی خطاب کیا