Digital Trendz

Digital Trendz Digital Trendz: Where innovation meets excellence online. We specialize in crafting tailored digital solutions to elevate your brand.

Join us for unforgettable digital experiences.

نشانیاں الجاثیہ میں ایک آیت ایسی ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ۔۔۔ ایک بہت ہی واضح پیغام دیا ہے ۔"اور آس...
02/10/2025

نشانیاں
الجاثیہ میں ایک آیت ایسی ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ۔۔۔ ایک بہت ہی واضح پیغام دیا ہے ۔

"اور آسمان و زمین کی ہر چیز کو بھی اس نے اپنی طرف سے تمہارے لیے تابع کر دیا ہے (1)۔ جو غور کریں یقیناً وه اس میں بہت سی نشانیاں پالیں گے."

اس وقت اگر آپ مصر کے ایک صوبے الفایوم میں جائیں تو وہاں کے صحراء میں ایک بڑی ہی عجیب و غریب سی وادی ہے کہ جسے وادی الحیتان کہتے ہیں ۔

ایک طویل عرصے تک یہ جگہ دنیا کی نظروں سے چھپی رہی تھیں محض اس لیے کیوں کہ یہاں پہنچنا اتنا آسان نہیں تھا ۔

دشوار گزار ریت کے ٹیلے اور پیچیدہ راستے لیکن پھر پچھلی صدی کے اواخر میں کہ جب فور بائی فور گاڑیاں لوگوں کی پہنچ میں آ گئیں ۔۔۔ تو اس وقت صحراء کی اس گمنام وادی میں دریافت ہوا ۔

وہیل مچھلیوں کا دنیا میں سب سے بڑا قبرستان کہ جہاں اب تک صرف وہیل مچھلیوں کے ہی ۔۔۔ ایک ہزار سے زیادہ ڈھانچے مل چکے ہیں ۔

لیکن وہیل مچھلیاں ؟ وہ بھی ایک صحراء میں ؟

جی ہاں !صرف وہیلز نہیں بلکہ شارکس بھی ۔۔۔ بڑے بڑے دانتوں والی ساء فِش بھی ۔۔۔ اور عظیم الجثہ کچھووں کے ڈھانچے بھی ۔

لیکن آخر ہمارے لیے اس سب کا کیا مطلب ہوا ؟

اس کا مطلب یہ ہوا کہ کسی زمانے میں یہ تمام کا تمام صحراء ایک عظیم سمندر کے نیچے ہوا کرتا تھا ۔

اور یہ کب اور کتنے زمانے پہلے کی بات ہے ؟
اس پر تو ایک طویل اور لمبی چوڑی بحث ہے لیکن جو بات ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں۔

وہ یہ ہے کہ تاریخ میں ایک موقع اور بھی تھا کہ جب ایک عظیم سمندر نے دنیا کا سب کچھ اپنے اندر نگل لیا تھا ۔

وہ سمندر کہ جو نوحؑ کے زمانے میں ایک عظیم الشان بارش آنے کے بعد پیدا ہوا تھا ۔

وہ سمندر کہ جو آسمان کے دروازے کھل جانے۔ (قمر 54:11)
اور زمین کے چشمے جاری ہو جانے کے بعد پیدا ہو گیا تھا۔(قمر 54:12)

لیکن کیا واقعی کبھی اتنی بارش ہو سکتی ہے کہ وہ پورا ایک سمندر بنا دے ؟ اور سمندر بھی اتنا بڑا کہ وہ پوری دنیا کو ڈبو دے ؟

اس کے لیے آپ کو زمین کا واٹر سائیکل سٹڈی کرنا پڑے گا ، یہ ایک بڑا پیچیدہ نظام ہے ۔

جس کی سب سے سادہ شکل یوں ہے کہ سمندر سے پانی بخارات بن کر اڑتا ہے ، پھر بادل بنتا ہے ، پھر بارش ہوتی ہے اور ایک بار پھر سے وہ پانی بہہ کر ۔

ندی ، نالوں اور دریاؤں کے ذریعے بالآخر سمندروں میں ایک بار پھر سے شامل ہو جاتا ہے اور پانی کا یہ سائیکل ۔

پچھلے کئی سو سال سے جاری ہے۔

08/08/2023

Address

Brampton, ON

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Trendz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share