09/11/2026
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو کالجز سے نکالنے سے روک دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ افغان طلبہ کے پاس درست ویزے موجود نہیں۔ اس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب طلبہ کو داخلہ دیا گیا تو انہیں ایجوکیشن ویزے کیسے جاری کیے گئے؟ جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ طلبہ کی چار چار سال کی زندگی ضائع کرنے کے بعد انہیں واپس بھیجا جا رہا ہے۔