
09/02/2025
پولیس کے مطابق واقعہ پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں پیش آیا۔ جہاں ساجد نامی محنت کش کو 4 افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا، بہیمانہ قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ سفاک ملزمان اور ان کا والد ایک ہی جگہ کام کرتے تھے۔ شدید بارش کے باعث ان کا والد کام پر نہ جاسکا۔ بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ملزمان نے طیش میں آکر گھر میں گھس کر گولی ماردی۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔