ROXEN

ROXEN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ROXEN, Publisher, Montreal, QC.

08/09/2025

راجہ اصغر — آزاد کشمیر پولیس کا درخشاں چراغ

آزاد کشمیر کی دھرتی ہمیشہ ایسے سپوتوں کو جنم دیتی رہی ہے جو اپنی مٹی، عوام اور فرض کے لیے ہر لمحہ سینہ سپر رہتے ہیں۔ محکمہ پولیس آزاد کشمیر میں بھی کئی ایسے باصلاحیت، دیانت دار اور جرات مند افسر موجود ہیں جو نہ صرف قانون کے محافظ ہیں بلکہ عوام کے خیرخواہ اور خدمت گزار بھی ہیں۔ انہی درخشاں ناموں میں ایک نمایاں اور تابناک نام سب انسپکٹر راجہ اصغر کا ہے۔

راجہ اصغر کی شخصیت اور کردار محض محکمانہ حدود تک محدود نہیں۔ وہ عوامی خدمت کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر آزاد کشمیر پولیس کا ذکر ہو اور اس میں راجہ اصغر کا نام نہ آئے تو وہ محفل ادھوری رہ جاتی ہے۔ ان کی فطری بصیرت اور پیشہ ورانہ مہارت نے ایسے کئی پیچیدہ اور حساس مقدمات حل کروائے جنہیں سلجھانا کسی عام افسر کے لیے ممکن نہ تھا۔ انہوں نے ایسے معاملات کو نہایت تدبر اور فراست سے اس طرح نمٹایا جیسے نرم مکھن سے بال نکالنا۔

راجہ اصغر کی سروس کا ایک اہم پہلو ان کی صلح جو مزاجی اور عوامی ہم دردی ہے۔ انہوں نے متعدد مواقع پر دونوں فریقین کو راضی کروا کے نہ صرف ایف آئی آر خارج کروائی بلکہ اس بات کو یقینی بنایا کہ نفرت اور عداوت کے بیج مستقبل میں کوئی جانی یا مالی نقصان پیدا نہ کریں۔

ان کی خدمات کی ایک نمایاں مثال وہ واقعہ ہے جب باغ میں ایک شخص نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی راجہ اصغر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر کا دروازہ توڑا، اس شخص کی جان بچائی اور اپنے ذاتی اخراجات سے اسپتال میں علاج کروایا۔ یہ ان کی انسانیت دوستی اور خدمت گزاری کا ایک روشن ثبوت ہے۔

چند ماہ قبل ایک نہایت حساس کیس میں، ایک بااثر مجرم نے ایک لڑکی کو بلیک میل کر کے اسے نازیبا حالات میں مبتلا کیا اور چوری میں ملوث ہوا۔ یہ شخص سندھ کے ایک بڑے قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور اس کے پیچھے طاقتور اثر و رسوخ کا جال موجود تھا۔ جیو فرانزک تحقیقات اور دیگر شواہد کی روشنی میں جب یہ مجرم قانون کی گرفت میں آیا تو یہ کارنامہ راجہ اصغر کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا شاہکار تھا۔ یہ گرفتاری کسی عام کارروائی کی مانند نہ تھی، بلکہ یوں تھی جیسے مگرمچھوں کے جھنڈ میں سے ایک مگرمچھ کو زندہ پکڑ لانا۔

مگر بدقسمتی سے یہ جرات مندانہ اقدام کچھ طاقتور حلقوں کو گراں گزرا۔ نو ماہ تک مختلف حربوں سے راجہ اصغر کو نشانہ بنایا جاتا رہا، اور بالآخر ان پر دباؤ ڈال کر انہیں معطل کروا دیا گیا۔ یہ محض ایک دیانت دار افسر پر حملہ نہیں بلکہ پورے محکمہ پولیس کے وقار اور حوصلے پر کاری ضرب تھی۔

راجہ اصغر کی “خطا” صرف اتنی تھی کہ انہوں نے باغ کی عزت و حرمت پر ہاتھ ڈالنے والے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ مگر ہمارے معاشرتی المیے کا یہ ایک اور ثبوت ہے کہ بسا اوقات طاقتور مجرم کا پلڑا قانون کے نگہبان سے بھاری ہو جاتا ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ اپنے ایسے جری، دیانت دار اور فرض شناس افسران کی عزت کرے، ان کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں طاقتور مجرموں کے خلاف تنہا نہ چھوڑے۔ راجہ اصغر جیسے چراغ اگر بجھتے گئے تو اندھیرا محض محکمہ پولیس کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا مقدر بن جائے گا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سچ اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے اور اپنے
محسنوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

06/02/2025
باغ ایس پی باغ کی طرف سے پریس ریلیز جو زرنوش کے حوالے سے اٹھائے گئے سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیکھئیے اس تفصیل میں
05/31/2025

باغ ایس پی باغ کی طرف سے پریس ریلیز جو زرنوش کے حوالے سے اٹھائے گئے سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیکھئیے اس تفصیل میں

اے راہ حق کے شہیدو وفا تصویرو
05/29/2025

اے راہ حق کے شہیدو وفا تصویرو

Address

Montreal, QC

Telephone

+15143934251

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROXEN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category