Urdu Canada

Urdu Canada Supporting Community initiatives,guidance on Immigration and tourism.Creating awareness and Promoting culture, lifestyles ,education & information.
(2)

literature,languages. Personalities, achievement .News and stories .. Welcome to our page dedicated to Support Asian Community and Settlement of new comers in Canada! 🇨🇦 We're here to address common and important issues related to Canadian Visitor Visa, Immigration, education, and employment, offering valuable insights and guidance. Join us to connect, share experiences, and build a strong network. Let's empower each other and thrive together in this beautiful land of opportunities!

قرآن خوانی برائے ایصال ثواب آج 5.30 پر فیضان مکہ  509 سینٹ میریز روڈ ونی پیگ ہوگی ۔
11/10/2026

قرآن خوانی برائے ایصال ثواب آج 5.30 پر فیضان مکہ 509 سینٹ میریز روڈ ونی پیگ ہوگی ۔

مینی ٹوبا میں الیکٹرک سکوٹرز کے لیے نئے قوانین کا اعلان ۔ نفاذ 2027ء سے ہوگا۔مینی ٹوبا حکومت نے الیکٹرک سکوٹرز (E-Scoote...
11/10/2026

مینی ٹوبا میں الیکٹرک سکوٹرز کے لیے نئے قوانین کا اعلان ۔ نفاذ 2027ء سے ہوگا۔
مینی ٹوبا حکومت نے الیکٹرک سکوٹرز (E-Scooters) اور دیگر ذاتی برقی سواریوں (Personal Electric Vehicles) کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین اور ہدایات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جن کا مقصد سڑکوں' سائیکل ٹریکس اور عوامی مقامات پر حادثات کے خطرات کم کرنا ہے۔
الیکٹرک سکوٹر چلانے کے لیے عمر کم از کم 16 سال ہونا ضروری ہے۔
سوار اور سواری کی گنجائش کے مطابق مسافر کے لیے بھی درست طریقے سے پہنا ہوا ہیلمٹ ضروری ہوگا۔
زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
ایسی سڑکوں پر سواری کی اجازت ہوگی جہاں رفتار کی حد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے کم ہو اور مشترکہ راستوں مثلاً سائیکل پاتھ' پر بھی چلایا جا سکے گا۔
الیکٹرک سکوٹر فٹ پاتھ پر نہیں چلائے جا سکیں گے سوائے ان مقامات کے جہاں مخصوص سائن یا ٹریفک کنٹرول اس کی اجازت دے۔
سواری کے دوران ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے سے گریز کریں اور دونوں کانوں میں ہیڈفون یا ایئرفون استعمال نہ کریں۔
اشاروں اور سگنلز پر عمل کریں' مڑتے یا رکتے وقت ہاتھ کے اشارے دیں' ایک قطار میں چلیں' رات کے وقت یا کم روشنی میں سامنے سفید لائٹ روشن رکھیں اور حتی الامکان سڑک کے دائیں کنارے کے قریب رہیں۔
پولیس اور دیگر مجاز امن و امان کے اہلکار کسی بھی وقت سکوٹر اور حفاظتی سامان کا معائنہ کر سکتے ہیں۔
یہ نئے قواعد 2027ء میں نافذ ہونے کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ سکوٹر استعمال کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ان ہدایات سے آگاہ رہیں۔
مزید معلومات کے لیے مینی ٹوبا حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.gov.mb.ca/mit/roadinfo/personal_electric_vehicles.html

10/10/2026

ترقی پذیر ممالک خاص طور پر پاکستان میں تو یہ سنا اور دیکھا گیا تھا کہ جلدی میں مکمل کی جانے والی سڑک کے بعد سوئی گیس ' فون لائن یا واٹر لائنز والے آکر کارپٹ کھود ڈالتے تھے ۔ اپنا کام کرنے کے بعد جیسے تیسے کھدائی کو بھرا اور چل دیئے ۔کوئی پو چھنے والا نہیں ہوتا ۔ گذشتہ روز ونی پیگ کینیڈا میں چند روز پہلے تعمیر ہونے کارپٹ روڈ کو جب اداروں کی طرف سے کھودتے ہوئے دیکھا تو بڑی حیرت ہوئی ۔حالانکہ یہاں سٹرک جلدی میں تعمیر نہیں ہوتی کیونکہ کنٹریکٹر پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوتا ۔
آپ بھی یہ کچھ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

پاکستانی فلم اسٹار میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا اور نیاگرا بارڈر سے امریکہ واپس بھیج دیا گیاپاکستانی اداکارہ ...
10/10/2026

پاکستانی فلم اسٹار میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا اور نیاگرا بارڈر سے امریکہ واپس بھیج دیا گیا
پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک کر نیاگرا بارڈر سے واپس امریکہ بھیج دیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ جیو نیوز اور پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ امریکہ کے شہر نیویارک سے کینیڈا میں ایک شو میں شرکت کے لیے سفر کر رہی تھیں جہاں کینیڈین امیگریشن حکام نے انہیں سرحد پر روک کر کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ بعد ازاں انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور واپس امریکہ بھیج دیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اداکارہ میرا جن کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ کینیڈین حکام نے انہیں داخلے سے کیوں روکا۔ ان کے مطابق امیگریشن حکام نے ان سے بنیادی نوعیت کے سوالات کیے۔ میرا نے شبہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے کسی نے ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی شکایت کی ہو تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
کیلیگری میں فلم کی تشہیر اور اسٹیج پرفارمنس کا معاملہ
پاکستانی میڈیا کی بعض رپورٹس میں میرا کے کینیڈا کے سابقہ دورے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جب وہ اپنی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کے لیے کیلیگری گئی تھیں اور وہاں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پرفارمنس کے لیے مطلوبہ اجازت نامے یا ورک پرمٹ کا مسئلہ موجودہ کارروائی سے متعلق ہو سکتا ہے۔
تاہم اس بات کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی کہ حالیہ واقعے کی اصل وجہ یہی تھی۔ کینیڈین امیگریشن حکام نے بھی دستیاب رپورٹس کے مطابق میرا کے کیس کی مکمل تفصیلات یا داخلے سے انکار کی قانونی بنیاد ظاہر نہیں کی۔
برطانیہ میں بھی امیگریشن مشکلات کا سامنا رہا
میرا کو ماضی میں برطانیہ کے سفر کے حوالے سے بھی مشکلات پیش آ چکی ہیں۔ جیو نیوز کی فروری 2025ء کی رپورٹ کے مطابق، انہیں ماضی میں برطانوی امیگریشن حکام کی جانب سے دس سالہ پابندی کا سامنا رہا جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔ تاہم اس کے بعد ویزا درخواست سے متعلق مسائل بھی سامنے آئے تھے۔ ان سابقہ واقعات کو کینیڈا میں حالیہ فیصلے کی ثابت شدہ وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کیا میرا کینیڈا کے فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہیں؟
کینیڈا میں داخلے سے انکار اور مستقل داخلہ پابندی دو الگ معاملات ہیں۔ میرا کے کیس میں فیصلے کی نوعیت' قانونی بنیاد اور ممکنہ پابندی کی مدت کے بارے میں مکمل تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔ مناسب قانونی راستہ دستیاب ہونے کی صورت میں متعلقہ امیگریشن فیصلے کو چیلنج کرنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ لیکن اس بارے میں حتمی رائے کے لیے اصل فیصلہ اور متعلقہ دستاویزات دیکھنا ضروری ہوگا۔
فی الحال اہم سوال یہی ہے کہ پاکستانی فلم اسٹار میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روکنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ اس کا واضح جواب کینیڈین حکام کے باضابطہ مؤقف یا کیس سے متعلق مستند دستاویزات سامنے آنے کے بعد ہی مل سکے گا۔

کیلگری میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی. تین افراد پر الزامات عائدکوکین' دو ہینڈگنز' 137 گولیاں اور ہزاروں ڈالر نقد...
10/10/2026

کیلگری میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی. تین افراد پر الزامات عائد
کوکین' دو ہینڈگنز' 137 گولیاں اور ہزاروں ڈالر نقد برآمد
کیلگری پولیس سروس نے منشیات کی مبینہ اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے ان پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز جون 2026 میں ایک مشتبہ منشیات فروشی کے نیٹ ورک کی اطلاع ملنے پر ہوا۔ 29 ستمبر کو دو مقامات پر تلاشی کے دوران 1,275 گرام کوکین' دو 9 ایم ایم ہینڈگنز، 137 گاباپینٹن گولیاں' 4,565 کینیڈین ڈالر اور 100 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔
ملزمان کی شناخت 25 سالہ طارق رحیم جیناس (Tariik Rahim Jennas)، 21 سالہ دانیال جیور نجفی (Danial Jivar Najafi) اور 20 سالہ نوح محمد دگسیا (Noah Mohammed Dugsiya) کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تینوں کیلگری کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو منشیات کی فروخت کے مقصد سے قبضے' اسلحے سے متعلق جرائم اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔ تاہم ہر ملزم کے خلاف الزامات کی نوعیت مختلف ہے۔
پولیس نے شہریوں سے مشتبہ منشیات فروشی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
تمام ملزمان کو اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک عدالت میں ان کا جرم ثابت نہ ہو جائے۔
ماخذ: کیلگری پولیس سروس

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب' مبینہ فراڈ اور ایک ہونہار طالبہ کی المناک موتگولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت نے طلبہ کے مستقبل ...
10/10/2026

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب' مبینہ فراڈ اور ایک ہونہار طالبہ کی المناک موت
گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت نے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا سوال اٹھا دیا
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی المناک موت نے تعلیمی فراڈ کے سنگین مسئلے کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لائبہ اعجاز نے فزکس میں بی ایس کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی تھی اور وہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ایک ایجنٹ نے بیرونِ ملک داخلے اور اسکالرشپ کا وعدہ کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے اور داخلے سے متعلق جعلی دستاویزات فراہم کیں۔ بعض رپورٹس میں مبینہ فراڈ کی رقم 70 سے 72 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبہ کی لاش اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 سے ملی۔ ابتدائی اطلاعات میں ان کی موت کو مبینہ مالی فراڈ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پریشانی سے جوڑا گیا ہے تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کی تصدیق تحقیقات سے ہونا ضروری ہے۔
واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کارروائی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ سانحہ ایک خاندان کے خوابوں کے بکھرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے نظام کے لیے بھی ایک اہم سوال ہے. بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند نوجوانوں کو جعلی ایجنٹوں اور مالی استحصال سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کب کیے جائیں گے؟
طلبہ اور والدین کو چاہیے کہ کسی بھی ایجنٹ کو رقم دینے سے پہلے یونیورسٹی کے داخلے' اسکالرشپ اور دستاویزات کی تصدیق متعلقہ ادارے سے براہِ راست کریں۔
لائبہ اعجاز کی موت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ضروری ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں' ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مستقبل میں کسی دوسرے طالب علم کا خواب اس طرح نہ ٹوٹے۔

اگر آپ  بھی بریانی کے شوقین ہیں تو یقیناً آپ کو یہ آئیڈیا نہیں آیا ہوگا ۔۔
10/10/2026

اگر آپ بھی بریانی کے شوقین ہیں تو یقیناً آپ کو یہ آئیڈیا نہیں آیا ہوگا ۔۔

پنجاب کی ذہنی صحت کا دن منایا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا" ویژن "بھی کمال ہے ۔
10/10/2026

پنجاب کی ذہنی صحت کا دن منایا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم کا" ویژن "بھی کمال ہے ۔

10/10/2026

17 اکتوبر کو میرے بھائی خضر کی 31ویں سالگرہ ہے ۔ چونکہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے کہ ہم ان کی سالگرہ مناتے۔ اس لیے میں نے ان کی یاد میں ایک کام کا ارادہ کیا ہے۔ اس دن کچھ ایسے طلبہ کے ساتھ کھانا شیئر کیا جائے جنہیں واقعی ایک اچھے کھانے کی ضرورت ہو۔
کھانے کے 30 ڈبے/ پیکج ہوں گے
🍗 10 ڈبے چکن بریانی
🥩 10 ڈبے بیف بریانی
🥘 10 ڈبے نہاری
اگر آپ طالب علم ہیں اس وقت مالی مشکلات
کا سامنا کر رہے ہیں یا آپ کو واقعی ایک وقت کے کھانے کی ضرورت ہے تو مجھ سے رابطہ کرنے میں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ آپ کو اپنی صورتحال کی وضاحت کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ بس مجھے پیغام بھیج کر اپنی پسند کا کھانا بتا دیں۔ آپ کے لیے ایک ڈبہ الگ رکھ دیا جائے گا
آپ کی شناخت اور تمام معلومات مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔ یہ یاد رہے کہ اگر آپ آسانی سے اپنے کھانے کا خرچ برداشت کر سکتے ہیں تو براہِ کرم یہ کھانا کسی ایسے شخص کے لیے چھوڑ دیں جسے اس کی واقعی ضرورت ہے۔
یہ کھانا کراچی کے روایتی مصالحہ اور ذائقے کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ اس لیے مرچ مصالحے کا ذہن میں رکھیے گا۔ 🌶️ براہِ کرم اتنا ہی کھانا لیں جتنا آپ کھا سکیں تاکہ بعد میں کھانا ضائع نہ ہو۔
سب سے ایک درخواست ہے کہ میرے بھائی اور ہم سے بچھڑ جانے والے تمام پیاروں کے لیے خلوص دل سے دعا ضرور کر دیجیے گا۔
حبا عثمان ۔ونی پیگ
https://www.facebook.com/share/19hU5cyYVb/

Address

3 Grassy Lake Drive

R3Y0E8

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Canada posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Canada:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed media company?

Share