Qaisar Roonjha

Qaisar Roonjha Glocalizing the impact.

09/10/2026

ہمارے بہت سارے دوست 1980کے دور میں چلے گئے ہیں۔ اور بدقسمتی سے اس دور میں وٹس ایپ نہیں تھا۔

جس کی وجہ سے نئے لوگوں کے لئے UrduAi کے وٹس ایپ چینل میں کافی جگہ بن گئی ہے ۔

آپ جوائن کر لیں اور آسان الفاظ میں اے آئی سیکھیں ۔ اس سے پہلے کہ وہ واپس آجائیں - لنک 👇

09/10/2026

دوستو، بہت سارے دوست پوچھ رہے تھے کہ چیٹ جی پی ٹی کمپیوٹر کنٹرول کیسے کرتا ہے ویڈیوز کیسے ایڈٹ کرتا ہے ، نئے امیج جنریشن ماڈل میں ایسا کیا خاص ہے ۔ اور آستٹرا ماڈلُ کیسے منتخب کیا جاتا ہے۔

سب سوالات کے جوابات ۔ 👇

09/09/2026

دوستو، چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیج جنریشن ماڈل نے مارکٹنگ کا کام مزید آسان کردیا ہے۔ نئے امیج جنریشن ماڈل مین حیرت انگیز لیول کی حقیقت پسندی ہے اور کریکٹر کنسسٹینسی کا مسلہ بھی حل ہوچکا ہے۔

اس مثال میں آپ دیکھیں۔ میں نے پہلے چیٹ جی پی کو کہا ایک (فرضی) UrduAi کریم کے لئے ایک ماڈل لاو اور مختلف فریمز می تصاویر بنا کر دو۔ اس نے دس تصاویر بنا کردیں اور میں نے اسے کہا اس کو اب ویڈیو میں بدلنے کے لئے پرومٹ دو۔

جو پرومٹ چیٹ جی پی ٹی دیا وہ Grok پر ان تصاویر کے ساتھ ویڈیو جنریشن کے لئے دیا۔ نتیجہ حاضر۔

09/09/2026

اسکیچ سے تصویر بنانے آسان طریقہ۔ چیٹ جی پی ٹی کا نیا فنکشن۔

دوستو، چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) میں ماڈل کیسے منتخب کریں؟ کمپیوٹر یوز کیا ہے، کیسے چیٹٖ جی پی ٹٖی اپ پروفیشنل لیول کی ویڈی...
09/09/2026

دوستو، چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) میں ماڈل کیسے منتخب کریں؟ کمپیوٹر یوز کیا ہے، کیسے چیٹٖ جی پی ٹٖی اپ پروفیشنل لیول کی ویڈیو ایڈٹنگ کرسکتا ہے ؟ اور نئے امیج جنریشن ماڈل میں کیا خاص ہے؟

اس ویڈیو میں تینوں موضوعات آسان اردو میں سمجھیں۔

لنک👇

چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل اینیمیٹڈ تصاویر یا (Gif Motion)تصاویر بھی جنریٹ کرتا ہے 👇
09/09/2026

چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل اینیمیٹڈ تصاویر یا (Gif Motion)تصاویر بھی جنریٹ کرتا ہے 👇

دوستو,اینتھروپک کے ریسرچر نے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا - ایک دہائی کے دوران اے آئی زمین سے انسانوں کا خاتمہ ...
09/09/2026

دوستو,

اینتھروپک کے ریسرچر نے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا - ایک دہائی کے دوران اے آئی زمین سے انسانوں کا خاتمہ کرسکتی ہے ۔ کچھ لوگ اسے ایک خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں اور کچھ اسے ایک مارکیٹگ اسسٹنٹ۔

نیچے جیکب کی لکھی گئی پوسٹ کا اردو ترجمہ جس کو چند گھنٹوں بیس ملین سے زیادہ لوگ پڑھ چکے ہیں۔

👇

جیکب نے اپنے ایکس تھریڈ میں لکھا ہے کہ انہوں نے آج اینتھروپک سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے تین سال اوپن اے آئی اور اینتھروپک دونوں میں پری ٹریننگ ریسرچ کی۔ دونوں کمپنیاں ذمہ داری سے کام نہیں کر رہیں۔ وہ خود بہتر ہونے والی سپر انٹیلی جنس کی طرف دوڑ رہی ہیں اور ہماری زندگیوں کے ساتھ جوا کھیل رہی ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔ یہ جلد ہی سپر ہیومن سسٹمز بن جائیں گے جو کچھ بھی ہیک کر سکیں گے، کسی بھی شعبے کو راتوں رات بدل دیں گے اور حقیقی طاقت و وسائل حاصل کر لیں گے۔ ہم سب نے ان شعبوں میں ترقی دیکھی ہے اور یہ ترقی رک نہیں رہی۔

اے آئی بنانے والے لوگ واقعی یقین رکھتے ہیں کہ یہ دہائی کے آخر تک ہم سب کو مار سکتا ہے۔ یہ مارکیٹنگ کا ستنٹ نہیں ہے۔ پریس میں وہ معقول لگنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ذاتی طور پر وہی لوگ خوف کا اظہار کرتے ہیں۔ کوئی اور انسانی سرگرمی اتنی بڑی خطرے کی حامل نہیں۔

عام سوال یہ ہے کہ اگر وہ واقعی یہ مانتے ہیں تو پھر کیوں بنا رہے ہیں؟ اوپن اے آئی میں بہت سے لوگوں نے تہذیبی داؤ کو گہرائی سے نہیں سمجھا۔ اینتھروپک میں داؤ سمجھے گئے ہیں مگر وہ پہل کرنے کی دوڑ میں پھنسے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی اور ذمہ داری سے نہیں چلے گا اس لیے انہیں خود کرنا پڑے گا، خطرے کے باوجود۔

اس دوڑ کو قبول کر کے “اینڈ گیم” میں داخل ہونا تکبر بھرا جوا ہے جو کسی پرائیویٹ کمپنی کے سلیک سے شروع نہیں ہونا چاہیے۔ الائنمنٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کے لیے غیر معمولی یقین چاہیے کہ بہتر راستے دستیاب نہیں۔

وہ کوآرڈینیشن کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔ ہگنگ فیس اٹیک جیسے وارننگ شاٹس نے امریکی لیبز کے درمیان پیسنگ معاہدوں کو زیادہ ممکن بنایا ہے۔ انہیں نہیں لگتا کہ ہم عالمی دوڑ روکنے کی راہ پر ہیں، جس کے لیے ماڈل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر عارضی پابندی جیسی مہنگی کارروائیاں درکار ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ لیب ریسرچر ہیں تو اگلے چند سال کیسی محسوس ہوں گی اس پر غور کریں۔ کیا آپ اس کے دماغ کی پختہ سمجھ کے بغیر سپر انٹیلیجنٹ آر ایل رن شروع کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ سر جھکا کر یہ سوچیں کہ “یہ تو ہو ہی رہا ہے” یا اس لمحے کو مختلف حالات کا مطالبہ کرنے کے لیے استعمال کریں؟

09/09/2026

یہ ساری ویڈیو اے آئی نے ایڈٹ کی ہے۔

اے آئی دنیا بدل رہی ہے۔

دوستو، 🤯پچھلے ہفتے میں نے دوستوں کو بتایا کہ اے آئی کے دور میں ویڈیو ایڈنگ اسکل ہے جو سیکھی جائے تو کام آئے گی۔ ایک ہفتے...
09/09/2026

دوستو، 🤯

پچھلے ہفتے میں نے دوستوں کو بتایا کہ اے آئی کے دور میں ویڈیو ایڈنگ اسکل ہے جو سیکھی جائے تو کام آئے گی۔

ایک ہفتے بعد ہی اے آئی اس قدر شاندار ہو گئی کہ وہ ایک عام ایڈیٹر سے کئی گنا زیادہ بہتر ویڈیو ایڈٹ کرنے کے قابل ہوگئی ہے۔

یہ اسکرین پر Davanchi Resolve نامی ایک سافٹ وئیر ہے جو پروفیشنل ایڈیٹر ز استعمال کرتے اس پریہ ویڈیو ایڈٹ کی ہے۔

نتیجہ آپ کو UrduAi کے پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔

09/09/2026

چیٹ جی پی ٹی کا نیا امیج جنریشن image 2.5 ماڈل لانچ ہوگیا ہے۔ پہلے سے کئی گنا بہتر نتائج 👇

Address

Winnipeg, MB
R1A1R7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaisar Roonjha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qaisar Roonjha:

Shortcuts

Share