لاہور
شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ۔۔۔
17/03/2026
لاہور چونگی امر سدھو مکی کمپلیکس ۔
17/03/2026
لاہور چونگی امر سدو مکی پلازہ
17/03/2026
لاہور کاہنہ بازار
07/03/2026
لاہور سہولت بازار نشتر ٹاؤن
07/03/2026
لاہور کا ہنہ کا اچھا سبز منڈی
سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کا کاہنہ کاچھا سبزی منڈی کا دورہ، انتظامات پر اطمینان
لاہور: ڈاکٹر کرن خورشید، سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے کاہنہ کاچھا سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی، صفائی ستھرائی اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف اسٹالز اور آڑھتیوں سے بات چیت کی، اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور ریٹ لسٹ سے قیمتوں کا موازنہ کیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کی مقررہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں اور کسی قسم کی گراں فروشی یا ناقص اشیاء کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر کرن خورشید نے صفائی کے انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ منڈی میں صفائی کا نظام مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔
منڈی میں موجود خریداروں نے بھی سرکاری نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومتی اقدامات کو سراہا۔
آخر میں ڈاکٹر کرن خورشید نے منڈی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے، تاکہ شہریوں کا اعتماد برقرار رہے اور حکومت کی پالیسیوں کے مثبت اثرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔۔۔۔
ملک ظہیر احمد لاہور رنگ
نیوز
07/03/2026
کاہنہ
فیروز کروڑ پر ریڑی بانوں کی من مانیاں
07/03/2026
کاہنہ
لاہور
ویلنشیا ٹاؤن سہولت بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے پہنچ گئی۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سہولت بازار میں آٹا، چینی، سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں جس سے مہنگائی کے دور میں واضح ریلیف ملا ہے۔ خریداروں نے کہا کہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں یہاں اشیاء مناسب قیمت پر مل رہی ہیں۔۔
07/03/2026
لاہور ۔۔اشرفیہ کا فری فیول بند کرو عوامی مطالبہ ۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب عام آدمی مہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور ہے تو حکومتی عہدیداروں اور اعلیٰ افسران کو بھی وہی قیمت ادا کرنی چاہیے۔ عوامی حلقوں کے مطابق فری فیول اور سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال سے قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ حکومت اخراجات کم کرنے کے لیے وزراء، مشیروں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے فیول کی مفت فراہمی بند کرے تاکہ قومی خزانے پر دباؤ کم ہو اور اس سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
22/02/2026
لاہور نشتر ماڈل سہولت بازار
21/02/2026
لاہور
ضلع انتظامیہ نے گرا فروشوں کے خلاف سکنجا کاس لیا
ویلنشیا ٹاؤن میں قائم سہولت بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔ بازار میں اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیے جانے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
سہولت بازار میں سبزیاں، پھل، دالیں اور دیگر ضروری اشیا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نشتر کی کی جانب سے مسلسل سہولت بازاروں کی نگرانی ۔
Be the first to know and let us send you an email when President Ithad press club Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.