Pakistan Weather Forecast

  • Home
  • Pakistan Weather Forecast

Pakistan Weather Forecast دنیا بھر سے اہم اور ضروری خبروں کے لیے ہمارے پیج کو فالو کرلیں۔

کل شام یا رات کے وقت ہنگو، پشاور، کوہاٹ، مکین، وانا، طورخم، لنڈی کوتل، وارسک، نوشہرہ، مردان، رستم، صوابی، بٹخیلا، چارسدہ...
15/04/2025

کل شام یا رات کے وقت ہنگو، پشاور، کوہاٹ، مکین، وانا، طورخم، لنڈی کوتل، وارسک، نوشہرہ، مردان، رستم، صوابی، بٹخیلا، چارسدہ، پنڈی گھیب، اسلام آباد، اٹک، جنڈ، چکوال، کلر کہار، ہری پور، باغ، کالا باغ، بٹگرام سٹی، ایبٹ آباد، مظفر آباد، کلر سیداں، جہلم، سوہاوہ، کھاریاں، بھمبر، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز آندھی چلنے اور گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے۔ مختلف مقامات پر بارش کی بھی توقع ہے۔باقی صادق آباد سمیت جنوبی علاقوں میں موسم خشک اورشدید گرم رہے گا جزاکﷲ

10/02/2025

میرے والد اور والدہ کی طبیعت بہت ناساز ہے آپ تمام احباب سے دعا کی اپیل ہے!😭🙏🏻

پاکستان ویدر فارکاسٹ میں خوش آمدید پاکستان کے کسی بھی علاقے کی بروقت موسمی صورتحال جاننے کے لیے اس پیج کو فالو کریں تاکہ...
24/11/2024

پاکستان ویدر فارکاسٹ میں خوش آمدید
پاکستان کے کسی بھی علاقے کی بروقت موسمی صورتحال جاننے کے لیے اس پیج کو فالو کریں تاکہ ہر آنے والی موسمی صورتحال آپ تک پہنچ سکے شکریہ
https://www.facebook.com/share/p/1DDexRwgEC/

Follow Pakistan Overall Weather Sadiqabad weather

پاکستان اور آل ویدر میں خوش آمدید
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم صاف خشک سرد گزشتہ کمزور مغربی لہر ملک سے رخصت
بالائی سیاحتی مقامات میں موسم شدید سرد اور خشک
آگلے دو روز تک بھی ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا
مزید موسمی پیشنگوئی صورتحال جاننے کے لیے پیج کو فالو کریں تاکہ ہر آنے والی موسمی صورتحال آپ تک پہنچ سکے شکریہ
Follow Sadiqabad weather

22/11/2024

اسلام وعلیکم امید کرتے ہیں آپ سب میمبرز خیریت سے ہونگے موسم کی بروقت اور تازہ ترین صورتحال پیشنگوئیاں جاننے کے لیے اس پیج کو لائیک اور فالو کردیں تاکہ ہر آنے والی موسمی صورتحال آپ تک پہنچ سکے شکریہ
https://www.facebook.com/profile.php?id=100095127529554&mibextid=ZbWKwL
Follow Pakistan Overall Weather
Follow Sadiqabad weather


📡🌎🌩️🌅🌡️❄️🌱🌀

موسمی پیشگوئی، موسمی خبروں، موسمی حالات

10/06/2024

جو بھائی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ ہونا چاہتے ہیں گروپ کا لنک پہلے کمنٹ میں ہے اپ ایڈ ہو سکتے ہیں

30/05/2024

بریکنگ نیوز
مون سون سیزن 2024 باقاعدہ طور پر بھارتی ریاست کیرالہ میں 2 دن پہلے ہی شروع ہو گیا

🔴   🔺 ماہرین موسمیات کے مجموعی تجزیے کے مطابق رواں سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران ملک بھر میں غیر معمولی بارشو...
26/05/2024

🔴

🔺 ماہرین موسمیات کے مجموعی تجزیے کے مطابق رواں سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران ملک بھر میں غیر معمولی بارشوں (%57.8)کے امکانات ہیں۔ جس میں ± %38.7 کا معیاری انحراف موجود ہے۔ یعنی کہ مجموعی طور پر بارشیں زیادہ سے زیادہ (%96.5) جبکہ کم سے کم (%19) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مون سون سیزن 2022 (جون سے ستمبر) کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر %162 معمول سے انتہائی زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
🔹 جبکہ 36 ماہرین کی مجموعی رائے کے مطابق (%47.2) کا ماننا ہے کہ آنے والے رواں مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں کے امکانات ہیں، (%44.2) نے ملک بھر کو معمول سے زائد بارشوں کے زمرے میں رکھا ہے جبکہ صرف (%8.3) نے رائے دیتے ہوئے اظہار کیا کہ اس سال مون سون سیزن معمول کے مطابق رہنے کے امکانات ہیں۔

صوبائی سطح پر ماہرین کی رائے کے مجموعی خدوخال مندرجہ ذیل ہیں۔

🔴 #پنجاب:
🔺 پنجاب میں رواں سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران معمول سے زائد (%19.4) بارشوں کے امکانات ہیں۔ جس میں ± %19.6 کا معیاری انحراف موجود ہے۔ یعنی کہ صوبے میں مجموعی طور پر بارشیں زیادہ سے زیادہ (%39.1) جبکہ کم سے کم (%0.2-) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 اسی طرح ماہرین کی مجموعی رائے کے مطابق پنجاب میں غیر معمولی بارشیں ہونے کے صرف (%5.6) امکانات ہیں، ممبران کی کثیر تعداد یعنی (%63.9) نے صوبے بھر کو معمول سے زائد بارشوں کے زمرے میں رکھا ہے جبکہ (%30.6) نے رائے دیتے ہوئے اظہار کیا کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

🔴 #سندھ:
🔺 سندھ میں رواں سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر غیر معمولی (%103.9) بارشوں کے امکانات ہیں۔ جس میں ± %62.4 کا معیاری انحراف موجود ہے۔ یعنی کہ صوبے میں مجموعی طور پر بارشیں زیادہ سے زیادہ (%166.4) جبکہ کم سے کم (%41.5) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 اسی طرح بارشوں کے امکانات کو دیکھا جائے تو ماہرین کے مطابق صوبہ سندھ میں غیر معمولی بارشیں ہونے کے قوی (%80.6) امکانات موجود ہیں، جبکہ ممبران کی قلیل تعداد (%16.7) نے رائے دیتے ہوئے اظہار کیا کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ 36 میں سی صرف 1 رکن نے صوبہ سندھ کو معمول کے مطابق بارشیں حاصل کرنے پر زور دیا۔

🔴 #خیبرپختونخواہ:
🔺 مذکورہ صوبے میں رواں سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر اوسط کے مطابق (%8.1) بارشوں کے امکانات ہیں۔ جس میں ± %14.3 کا قلیل معیاری انحراف موجود ہے۔ یعنی کہ صوبے میں مجموعی طور پر بارشیں زیادہ سے زیادہ (%22.3) جبکہ کم سے کم (%6.2-) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 خیبرپختونخواہ کے حوالے سے ماہرین میں متضاد آرا پائی گئی۔ صرف اور صرف 1 رکن نے صوبے کو غیر معمولی بارشوں کے زمرے میں رکھا۔ (%38.9) اراکین معمول سے زائد بارشوں، (%47.2) معمول کے مطابق جبکہ (%11.1) معمول سے کم بارشوں پر متفق ہوئے۔

🔴 #بلوچستان:
🔺 مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران صوبہ بلوچستان کیلئے ماہرین نے سب سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جس میں مجموعی طور پر (%140.2) یعنی معمول سے انتہائی زائد (غیر معمولی) بارشوں کے امکانات ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ± %129.1 کا وسیع معیاری انحراف اس بات کی دلیل دیتا ہے۔ کہ صوبے میں بارشیں انتہائی غیر یقینی رہ سکتی ہیں۔ مجموعی طور پر بارشیں یا تو زیادہ سے زیادہ (%269.3 سیلابی بارشیں) یا کم سے کم (%11 معمول سے تھوڑی زائد) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 سندھ کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی ممبران کی بڑی تعداد (%77.8)نے غیر معمولی بارشوں، (%13.9) نے معمول سے زائد اور (%8.3) معمول کے مطابق بارشیں دیکھے جانے پر زور دیا۔

🔴 #کشمیر:
🔺 اب بات کریں ملک کے شمالی علاقی جات کی تو سب سے پہلے آزاد کشمیر میں اس سال سال مون سون 2024 (جون سے ستمبر) کے دوران ± %12.7 کے معیاری انحراف کیساتھ مجموعی طور پر معمول کے مطابق (%6.4) بارشوں کے امکانات ہیں۔ بارشیں زیادہ سے زیادہ (%19.1) جبکہ کم سے کم (%6.3-) کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 ماہرین کی کل تعداد میں سے صرف 1 نے غیر معمولی بارشوں، %22.2 معمول سے زائد، کثیر تعداد (%69.4) معمول کے مطابق اور کچھ(%5.6) کی نطر میں معمول سے کم بارشوں کی امید ہے۔

🔴 :
🔺 گلگت بلتستان کی وادیوں میں بھی مون سون 2024 (جون سے ستمبر) ملتا جلتا جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ رائے عامہ کی اوسط کے مطابق ± %27.4 کے معیاری انحراف کیساتھ مجموعی طور پر معمول کے مطابق (%2.9) بارشوں کے امکانات ہیں۔ بارشیں زیادہ سے زیادہ (%30.3) جبکہ کم سے کم (%24.4-) کی عبوری حد کے درمیان رہ سکتی ہیں۔
🔹 ماہرین کی کل تعداد میں سے (%8.3) نے غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، %19.4 نے معمول سے زائد، (%30.6) نے معمول کے مطابق (%41.7) معمول سے کم بارشوں کے رجحان کی طرف توجہ مرکوز کی ہے
🌎🌧️🌦️🌏🌅

ملک کے مختلف علاقوں میں زبردست گرمی کا کل سے باقاعدہ آغاز 🔥☀️، گرمی کی دوسری لہر 🔥زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں دو...
13/05/2024

ملک کے مختلف علاقوں میں زبردست گرمی کا کل سے باقاعدہ آغاز 🔥☀️،
گرمی کی دوسری لہر 🔥
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
دوسری جانب راجستھان تک زبردست پری مونسون بارشوں کا آغاز ⛈️💦
Follow Pakistan Overall News

01/05/2024

پاکستان میں اس سال مون سون کے دوران 2022 سے بھی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان عالمی موسمیاتی ایجنسیوں نے خبردار کر دیا⚠

15/04/2024

مانسہرہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سےضلع کےتمام ندی نالوں میں طغیانی پھیل گئی ہے۔ اربوڑہ سیری کےمقام پر 3 بچے پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 2 کو ریسکیو کر لیا گیا جب کہ تیسری لڑکی 12سالہ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

Address


Telephone

+923238683678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather Forecast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share