02/06/2026
🌧️⛈️ سکھر اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری
سکھر، روہڑی اور گردونواح میں اچانک طوفانی بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شدید گرمی سے پریشان شہریوں نے بارش کا بھرپور استقبال کیا، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی فراہمی اور آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔