Umeed e Sehar

Umeed e Sehar دنیا بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کا ترجمان
(4)

امید سحر انٹرنیشنل
29/08/2025

امید سحر انٹرنیشنل

جب پنجاب کو بچانے کے لیے منڈی بہاءالدین کے باسیوں نے اپنے سینے ڈھال بنا دیے۔ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے بند توڑے تاکہ ہیڈ ور...
29/08/2025

جب پنجاب کو بچانے کے لیے منڈی بہاءالدین کے باسیوں نے اپنے سینے ڈھال بنا دیے۔ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے بند توڑے تاکہ ہیڈ ورکس اور وسیع علاقے کو بچایا جا سکے۔ دریا کا بے قابو پانی جب ٹھاٹھیں مارتا ہوا منڈی بہاءالدین کے درجنوں دیہاتوں میں داخل ہوا تو یہ بستیاں قربان ہو گئیں مگر پنجاب بچ گیا۔

یہ قربانی محض زمین یا کھیتوں کی نہ تھی، یہ دراصل اپنے گھر، اپنی نسلوں اور اپنے کل کو قربان کرنے کا عمل تھا۔ مگر ان بہادر مردوں اور عورتوں نے اس لمحے بھی ذاتی نقصان کو پسِ پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا۔ یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو زندہ اور خطوں کو عظیم بناتا ہے۔

حقیقت یہی ہے کہ منڈی بہاءالدین شیروں اور دلیر مردوں کی سرزمین ہے۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں قربانی اور وفا کی خوشبو رچی بسی ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جس نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اجتماعی بقا کے لیے ذاتی نقصان کی پروا نہیں کی جاتی۔

عبادت مکہ کی، عشق مدینہ کاترتیب وتدوین۔۔ ۔۔۔۔۔۔حافظ محمد عمران ضیاء جرمنی ہیڈ لائنز میں۔۔۔ میلاد النبی کو فرض کیوں نہیں ...
29/08/2025

عبادت مکہ کی، عشق مدینہ کا
ترتیب وتدوین۔۔ ۔۔۔۔۔۔
حافظ محمد عمران ضیاء جرمنی
ہیڈ لائنز میں۔۔۔
میلاد النبی کو فرض کیوں نہیں کیا گیا

میں نے ایک بزرگ سے پوچھا : حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خدا کے محبوب ہیں، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی دنیا کی ساری خوشیاں انکی ولادت کے صدقے وجود میں آئیں ، پھر باقی عبادتوں کی طرح میلاد رسول ﷺ کو عین

فرض کیوں نہیں کیا گیا؟

آخر بر سال ربیع الاول آتا ہے یہ بحث کیوں شروع ہو جاتی ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ کے

کے آنے کی خوشی منانی چاہیئے یا نہیں ؟

باباجی میرا تذبذب بھانپ چکے تھے اس سوال کے بعد وہ ایک لمحے کو مسکرائے اور گویا ہوئے

" پتر، محبت ایک private چیز کا نام ہے محبت کا آدھا حسن اسے پوشیدہ رکھنے میں ہے خدا سے بڑا سخی تو کوئی نہیں ہے ناں اس لیے اپنا

محبوب ﷺ بھی، اسکے جلوے بھی ، اسکی رحمت بھی اور اسکی مسکان بھی ساری

كائنات سے بانٹ لی .....

مگر پتر خدا بھی تو پھر خدا ہے ناں ، ادھر بھی اس نے ایک راز رکھ دیا، امتی سب کو بنادیا مگر عاشق کسی کسی کو

بر عاشق کی ایک نشانی ہے کہ وہ ہر رکاوٹ اور فریب سے گزر کر محبوب تک پہنچ ہی جاتا

اسی لیے خدا نے حج کو فرض کیا، کعبے کے گرد طواف کو

فرض کر دیا، لیکن مدینے جانے کو فرض قرار نہیں دیا ...

اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ عبادت میں کمی بیشی کی گنجائش

نہیں۔

ایک فرض عبادت آپ کو مجبورا کرنی ہی پڑتی ہے چاہے اپکا دل کرے یا نہ کرے ، اس لیے حج عمرے کے فرائض مکہ تک ختم ہو جاتے ہیں اب مدینہ صرف وہی جائے گا جس کا دل کرے گا، کوئی مجبوری نہیں .

پتر خدا نے سمجھا دیا کہ امتی کا تعلق مکہ

سے ہے، عاشق کا تعلق مدینہ سے ہے یعنی عبادت کا تعلق مکہ سے ہے ، عشق کا تعلق مدینہ سے"

اب اگر مدینہ کی حاضری بھی حج کا رکن قرار دے دی جاتی تو با امر مجبوری مدینہ بر کسی کو ہی جانا پڑتا .....

اب خدا نے اپنی محبت اور محبوب کے پروٹوکول کا خیال بھی تو کرنا ہے ناں

میں انکی یہ بات سن کر نہ جانے کیوں خوشی سے لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔

باباجی پھر فرمانے لگے :

پتر بالکل اسی طرح خدا نے پر اس عبادت کو فرض قرار دیا جس کا تعلق بس خدا سے ہے ، اب اگر نماز پڑھتی ہے تو پڑھنی ہے ، پھر چاہے محبت سے پڑھیں یا مجبوری سے ... اسی طرح روزہ ہے ، اسی طرح زکوة کی ادائیگی اپ کو بر حال میں کرنی ہے ، آپ کا دل چاہے یا نہ

چاہے ......

دوسری طرف درود و سلام کو افضل ترین اور مقبول عبادت کا درجہ دیا وہ واحد. عمل جو خدا بھی کرتا ہے مگر اس کو فرض نہیں کیا بھلا کیوں ؟

تاکہ کوئی مجبوری سے نہ پڑھے بلکہ جو بھی پڑھے محبت سے پڑھے ....

پترر محبت ساری عبادتوں کا مرشد ہے اسی لیے میلاد رسول ﷺ کو فرض قرار نہیں دیا تا کہ کوئی مجبوری سے یہ مقدس خوشی نہ منانے، جو

بھی منائے، جھوم کر منائے .....

اب سوچیں اگر یہ فرض عبادت ہوئی تو کتنے لوگ ماتھے یہ بل چڑھا کر جیب سے پیسہ

لگاتے ؟ پتر، خدا کی بارگاہ میں سب کچھ گوارہ ہے، لیکن اس کے محبوب ﷺ کے نام پر دل کی تنگی اور ماتھے کی تیوری کسی صورت قبول نہیں .....

ابلیس کے سوا کون ہے جو اس ولادت پر خوش نہ ہوا ہو ؟

خدانے ولادت کے سال ہر ماں کو نرینہ اولاد ایسے ہی تو عطا نہیں فرما دی ناں ؟ شام تک کے محلات روشن کرنا خدا کی حیثیت کے مطابق تھا .....

اپنی گلی محلوں میں چراغان کرنا ہماری حیثیت کے مطابق ہے .... مگر خوشی ایک ہے. جس طرح حضور ﷺ کے وضو کا استعمال

شده پانی زمین پر گرنے نہ دینا فرض نہیں

صحابہ کرام نے وضو کے استعمال شدہ پانی سے لیکر داڑھی اور سر مبارک کے بالوں تک کو بھی کبھی زمین پر نہیں کرنے دیا، یہ فرائض نہیں یہ محبت ہے۔

مگر

پتر | محبت کا اصول سمجھ لیں، خدا نہیں چاہتا کہ کوئی مجبوری کے باعث اس کے محبوب ﷺ کا نام لے ، ان کے آنے کی خوشی منائے

یہ راز کی باتیں ہیں .....
دیجیئے نہ کوئی دلیل یونہی فضول میں
ہم انتہا پسند ہیں " عشق رسول ﷺ میں

خدا بر کسی کو در رسول ﷺ تک پہنچنے کی توفيق عطا فرمائے آمین

امید سحر انٹرنیشنل   Nadeem Hafeez
28/08/2025

امید سحر انٹرنیشنل
Nadeem Hafeez

امید سحر انٹرنیشنل   Ijaz Ahmad Butt
26/08/2025

امید سحر انٹرنیشنل
Ijaz Ahmad Butt

Adresse

Frankfurt
Frankfurt

Telefon

+4917623484411

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Umeed e Sehar erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Teilen