Life in Pardes

  • Home
  • Life in Pardes

Life in Pardes This Page is all about life in Europe, Travelling, Studying and many more interesting topics.

19/06/2023

‏سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
‏میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا

‏تاریخ کربلائے سخن! دیکھنا کہ میں
‏خون جگر سے لکھ کے ورق چھوڑ جاؤں گا

‏اک روشنی کی موت مروں گا زمین پر
‏جینے کا اس جہان میں حق چھوڑ جاؤں گا

‏روئیں گے میری یاد میں مہر و مہ و نجوم
‏ان آئنوں میں عکس قلق چھوڑ جاؤں گا

‏وہ اوس کے درخت لگاؤں گا جا بہ جا
‏ہر بوند میں لہو کی رمق چھوڑ جاؤں گا

‏گزروں گا شہر سنگ سے جب آئنہ لیے
‏چہرے کھلے دریچوں میں فق چھوڑ جاؤں گا

‏پہنچوں گا صحن باغ میں شبنم رتوں کے ساتھ
‏سوکھے ہوئے گلوں میں عرق چھوڑ جاؤں گا

‏ہر سو لگیں گے مجھ سے صداقت کے اشتہار
‏ہر سو محبتوں کے سبق چھوڑ جاؤں گا

‏ساجدؔ گلاب چال چلوں گا روش روش
‏دھرتی پہ گلستان شفق چھوڑ جاؤں گا

‏اقبال ساجد

19/06/2023

‏موجودہ بجٹ میں عوام کی صحت کیلئے "اللہ ہوالشافی" تعلیم کیلئے "رب زدنی علما" اور رزق کے لیے "واللہ خیر الرازقین" کے وظیفے مختص کیے گئے ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life in Pardes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share