Jamil Ashraf

Jamil Ashraf ☆Editor☆Columnist☆Scriptwriter☆Radiohost☆Newsreader☆Teacher☆Interpreter

Shout out to my newest Friends followers! Excited to have you onboard! Ashfaq Shaheen, Zafar Iqbal Ch, Irfan Sadiq, Arsh...
30/04/2025

Shout out to my newest Friends followers! Excited to have you onboard! Ashfaq Shaheen, Zafar Iqbal Ch, Irfan Sadiq, Arshad Ali, Hamid Mukhtar, Naeem Nadir,Amad Shabaz

21/04/2025

پنجاب بھر کے Division کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئے

پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے

لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں

گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں

گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں

راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے

بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے

فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں

سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں..

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!
19/02/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

19/02/2025

سات قسم کے لوگ جن سے دور رہنا بہتر ہے! ✅🥀
1️⃣ خود غرض لوگ (عربۂ ہاتھ – Wheelbarrow):
یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں پر بوجھ بنے رہتے ہیں۔
انہیں اپنی بھلائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی۔
یہ ایسے ہوتے ہیں کہ جب تم انہیں سنبھال لیتے ہو، تو پھر بھی انہیں آگے دھکیلنے کے لیے مزید محنت کرنی پڑتی ہے۔

🔴 نوٹ: ایسے لوگ تمہاری توانائی، وقت اور وسائل کا ضیاع کرتے ہیں۔

2️⃣ مچھر جیسے لوگ:
یہ لوگ تمہاری زندگی سے اچھائی جذب کرتے ہیں اور اس کے بدلے زہر گھولتے ہیں۔
یہ صرف اپنے فائدے کے لیے تمہارے قریب آتے ہیں، مگر بدلے میں کبھی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دیتے۔
یہ ایسے ہوتے ہیں جیسے مچھر، جب تک ان کا مطلب پورا نہ ہو، وہ تمہارے آس پاس رہتے ہیں، اور بعد میں نقصان پہنچا کر چلے جاتے ہیں۔

🔴 نوٹ: یہ لوگ صرف اس وقت تعریف کرتے ہیں جب انہیں تم سے کوئی مطلب ہو، اور بعد میں تمہاری پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔

3️⃣ سہارے کے نام پر کنٹرول کرنے والے (Scaffolding):
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو تمہاری مدد اس نیت سے کرتے ہیں کہ تم پر ہمیشہ اپنی برتری قائم رکھ سکیں۔
یہ چاہتے ہیں کہ تم کبھی ان کے سائے سے باہر نہ نکلو، ہمیشہ ان کے قابو میں رہو۔

💡 نوٹ: سہارا لینا کبھی کبھار فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن جب سہارا تمہاری ترقی میں رکاوٹ بننے لگے، تو اسے چھوڑ دینا بہتر ہے!

4️⃣ دھوکہ باز اور موقع پرست لوگ (Crocodile – مگرمچھ):
یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے قریب صرف اس لیے آتے ہیں تاکہ تمہاری کمزوریاں جان سکیں، اور بعد میں انہیں تمہارے خلاف استعمال کر سکیں۔
یہ لوگ دھوکہ باز، چغل خور، اور جھوٹے ہوتے ہیں۔

🔴 نوٹ: یہ لوگ پہلے ہمدرد بنتے ہیں، مگر بعد میں تمہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

5️⃣ حسد کرنے والے اور منافق لوگ (Chameleons – گرگٹ):
یہ لوگ ہمیشہ تمہاری کامیابی پر جلتے ہیں، اور تمہیں نیچا دکھانے کے چکر میں رہتے ہیں۔
یہ لوگ تمہارے ساتھ چلتے ضرور ہیں، مگر صرف اس لیے کہ وہ تمہیں بغور دیکھ سکیں اور تمہیں گرانے کے لیے سازشیں کر سکیں۔

🔴 نوٹ: حسد کرنے والے دوست تمہاری ترقی کے بجائے تمہاری ناکامیوں پر خوش ہوتے ہیں اور تمہیں نقصان پہنچانے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

6️⃣ ناامیدی پھیلانے والے لوگ (Rejectors – مسترد کرنے والے):
یہ لوگ کبھی تمہارے خوابوں اور مقاصد کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
یہ ہمیشہ تمہیں بتائیں گے کہ تمہاری کوشش بیکار ہے، تم کامیاب نہیں ہو سکتے، اور تمہاری ہر امید کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

🔴 نوٹ: یہ لوگ نہ خود کوئی خواب رکھتے ہیں، اور نہ ہی کسی کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھ سکتے ہیں۔

7️⃣ منفی سوچ رکھنے والے (Garbage Pushers – کچرا پھیلانے والے):
یہ لوگ ہمیشہ منفی سوچ رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی مایوس کرتے ہیں۔
یہ جہاں بھی جاتے ہیں، مایوسی، پریشانی، اور خوف کی خبریں پھیلاتے ہیں۔

🔴 نوٹ: ایسے لوگ ہمیشہ مسائل اور مشکلات کی خبریں لاتے ہیں، مگر کبھی کسی حل پر بات نہیں کرتے۔

10/01/2025

برطانیہ میں 15 سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کرنے کے بعد درجہ حرارت -20 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات موجودہ سردی کی سب سے سرد ترین ہونے کا امکان ہے، جو کہ اب بھی حالات، ہائی پریشر، "بہت زیادہ ہوا اور صاف آسمان نہیں"۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات برطانیہ کے شمالی حصوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے کیونکہ سردی کا موسم جاری ہے۔
یہ2010کے بعد سے جنوری کا سب سے سرد ترین رات کا درجہ حرارت تھا -

21/11/2024

اگر غلط انسانوں کے ساتھ آپ نے اپنی زندگی برباد کرلی ہے... جب آپ کو پتہ چل جائے کہ آپ لوگوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں، تو ان سے بالکل گلہ شکوہ نہ کریں...

آپ نے غلط لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے، غلط جگہ پر آپ رہ رہے ہیں اور زندگی میں اپنے لیے غلط لوگوں کا انتخاب کیا ہے ۔
تو جان لیجیے کہ آپ کی ان تمام قربانیوں کا مستقبل میں آپ کے لیے کوئی مطلب نہیں ہو گا، کوئی بھی آپ کی قربانیوں کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کے اخلاص کو جاننے کی کوشش کرے گا۔
نہ ہی کوئی آپ کی قربانیوں کا اعتراف کرے گا۔
کسی ایسے شخص سے تعلق رکھنا جس نے آپ کو ایک دن بھی سمجھنے کی کوشش نہ کی ہو وہ آئندہ بھی کبھی آپ کو نہیں سمجھے گا۔
اور لوگوں کی اس بے حسی اور بے رحمی کے باوجود بھی آپ اجنبیوں کے وفادار مخلص دوست بنے رہتے ہیں۔
اپنی زندگی کے بہترین سال کچھ اچھا ہونے کی امید کے انتظار میں گزار دیتے ہیں ... یہ جانتے ہوئے کہ اس کا وقوع پذیر ہونا ناممکن ہے۔

اس کے باوجود آپ خود کو یقین دلاتے رہتے ہیں کہ کل آپ کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں گی...
ایک دن آپ اپنے ان تمام فیصلوں کی بھاری قیمت چکائیں گے۔
اور سب کچھ ختم ہوجائے گا -
اگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے ان فیصلوں کے نتیجے میں آپ کی ساری زندگی کالی سیاہیوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔

اپنے آزاد پروں کو نہ کاٹیں کیونکہ آپ کے پَر اس معاشرے کے معیار کے مطابق تیار کردہ باکس میں فٹ نہیں ہوتے ۔
طبعزاد

19/11/2024

وہ راستے بھی دکھاتا ہے،
وہ اسباب بھی بناتا ہے۔
وہ مان بھی جاتا ہے، وہ معجزے بھی کرتا ہے۔
بس،
ناممکنات کے لمحوں میں بھی دعا مانگتے رہیں
کیونکہ وہ یقین رکھنے والوں کو کبھی خالی واپس نہیں موڑتا۔

12/11/2024

زندگی ایک سفر ہے اور اس سفر میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، کچھ لوگ اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ ہم انجانے میں ان سے بہت توقعات وابستہ کر لیتے ہیں، سفر میں آنے والے موڑ لاکھ دلکش صحیح وہ منزل نہیں ہوتے عارضی قیام کے بعد سفر کو جاری رکھنا پڑتا ہے راستے کی خوبصورتی کے سحر میں گرفتار ہونے والے تاعمر بھٹکتے ہیں .

زندگی تسلسل کا نام ہے جب تک سانس ہے اسے چلتے رہنا ہے، سو اگر کوئی بہت اچھا شخص اچانک سے بدل جائے تو جان لیں وہ محض آپکے سفر کا ایک پڑاؤ تھا اسکا کردار آپکے کی زندگی کی کہانی میں بس اتنا ہی تھا، آپ کی ذات بہت انمول ہے کوئی آپ سے رابطہ نہ رکھنا چاہے تو اپنا راستہ بدل کر اسکی مشکل آسان کردیں کسی بھی انسان کے لیے خود کو بے مول نہ کریں، لوگوں کے بدلتے رویے اور زندگی میں آنے والے نشیب و فراز ہی ہمیں ایک اعلی انسان بناتے ہیں حالات کیسے بھی ہوں ہمیشہ رب کی رضا میں راضی رہیں آزمائش کی بھٹی میں تپ کر ہی انسان کندن بنتا ہے شرط صرف یہ ہے کسی حال میں رب سے رابطہ نہ ٹوٹے

اگر آپ کو ہر اس شخص کے ذریعے توڑا جاتا ہے جو آپ کو بہت عزیز ہونے لگے تو جان لیں آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ اللہ جب کسی دل کو چنتا ہے تو اسے بار بار توڑتا ہے جب بھی دل غیر اللّٰہَ کی محبت میں سرشار ہو اسے اسی شخص کے ہاتھوں توڑا جاتا ہے تاکہ آپ جان لیں کہ اللّٰہَ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے
کاپیڈ

10/11/2024

شمس تبریزی رح فرماتے ہیں
حق اور سچ کے قریب جانے کے لیے
ہمیں ایک خوبصورت اور نرم دل کی ضرورت ہے۔
ہر انسان ایک نہ ایک دن نرم ہونا سیکھتا ہے کچھ حادثاتی طور پر، کچھ بیماری کی وجہ سے،
کچھ انسانی نقصان کا شکار ہوتے ہیں،
کچھ مادی نقصان سے...
ہم سب ان حالات کا سامنا کرتے ہیں،
صحیح دروازے تک پہنچنے سے پہلے، آپ کو بہت سے غلط دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں، غلطیاں بُری نہیں ہوتیں یہ پختگی کی طرف لے جاتی ہیں۔
آپ کے ساتھ جو بھی ہو جائے، مایوس مت ہونا، چاہے سارے دروازے بند ہی کیوں نہ ہوں..
وہ تمہیں ایک ایسا خفیہ راستہ دکھائے گا جو کوئی نہیں جانتا۔ ♥️✨

09/11/2024

"ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ اکتوبر 2025 میں ختم ہو جائے گی،" یہ کہناہے۔ "14 اکتوبر 2025 کے بعد، مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے لیے ونڈوز اپ ڈیٹ، تکنیکی مدد، یا سیکیورٹی فکسز سے مفت سافٹ ویئر اپ ڈیٹس فراہم نہیں کرے گا۔ آپ کا پی سی اب بھی کام کرے گا، لیکن ہم ونڈوز 11 میں جانے کی تجویز کرتے ہیں

05/11/2024

برکت کیا ہوتی ہے؟؟؟؟
برکت پیسوں کی کثرت میں نہیں ہوتی،
برکت یہ ہے کہ مہینہ، دو یا تین گزر جائیں اور تمہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ اللّٰه نے تمہاری صحت میں برکت دی ہو۔
برکت یہ ہے کہ موسم، دو یا تین بدل جائیں اور تمہیں نیا لباس لینے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ تمہارا جسم ویسا ہی رہے اور اللّٰه نے تمہارے لباس اور جسمانی حالت میں برکت رکھی ہو، کہ نہ لباس پھٹے اور نہ خراب ہو۔
برکت یہ ہے کہ تم تھوڑا کھانا کھاؤ اور سیر ہو جاؤ۔
برکت یہ ہے کہ تم کم سو کر بھی تروتازہ اٹھو۔
برکت یہ ہے کہ تم کوئی نئی بات سیکھو اور فوراً سمجھ جاؤ، بغیر کسی کی مدد کے۔
برکت یہ ہے کہ تم ایسی جگہ جاؤ جہاں رش ہو اور تاخیر کا اندیشہ ہو، لیکن اللّٰه تمہارے معاملات آسان کر دے، بغیر تمہاری کوشش کے۔
برکت یہ ہے کہ تم جہاں بھی جاؤ، لوگ تم سے محبت کریں، بغیر کسی اضافی محنت کے۔
برکت بے شمار چیزوں میں ہوتی ہے جنہیں گنا نہیں جا سکتا، مگر ہم خود ہی اپنی سوچ کو محدود کر لیتے ہیں۔
یا اللّٰه! جو تُو نے ہمیں عطا کیا ہے، اس میں برکت عطا فرما۔
آمین ثم آمین

05/11/2024

دﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ🥛🚰
ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺮﮦ🍺
ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ🥃
ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ🐓
ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺭﻧﮓ
ﺳﺮﺥ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻨﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﺑُﻮﺭﺍ🍝
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺩﺍﻧﮧ اور پپیتے کے بیج🍱
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ🍯
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ🍞
پھلوں میں میٹھے انجکشن🍎🍊🍋
سبزیوں پر رنگ🥦🥒🥑🍆
پیٹرول میں گندہ تیل🛢
اسپغول میں سوجی
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود میٹریل🍦🍩🍭🍬
ﺑﮑﺮﮮ🦌🐏 ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا🐄🐃
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ🐕 ﺍﻭﺭ چوہے 🐭
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ🐓🐓 جھوٹ بول کر گدھے کا گوشت کھلایا جانا
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ🚰🚰 ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ📲📱
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ💊💊 ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی 👀 اور جھگڑے👊🤛🤜
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ 📖📘
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ🗣
محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ👹
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮﺕ🙏🏿
ﺑﺠﻠﯽ 💡💡ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ
بے ریش چہرے👴🏻
بے نمازی پیشانیاں👴🏻
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
مردہ عورتوں کیساتھ قبروں میں ریپ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ📲📱
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ

ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.

ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران👨‍🎨🤴🧙🏿‍♂ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟

کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں کہ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔۔۔؟؟؟
Mnql

Dirección

Barcelona

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Jamil Ashraf publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir