06/05/2025
گجرات پولیس کی بڑی کارروائی: چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی رقم برآمد
قاسم گجرکی رپورٹ کے مطابق گجرات پولیس نے چوری کی ایک بڑی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمن اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جن پر چند روز قبل منگووال رائس مل سے چاول چوری کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے 34 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔