16/10/2025
تحریر : نوشابہ یعقوب راجہ
عبدالقدیر خان کا ناقابل تسخیر پاکستان
( کالم نویس اینڈ ریزیڈنٹ ایڈیٹر سویرا نیوز پیرس )
(ایگزیکٹو ممبر پاکستان پریس کلب مڈلینڈ یوکے )
پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر ایک شخصیت ڈاکٹر
عبدالقدیر خان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیے بھی ناقابل فراموش رہے گی۔ پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قربانیوں، شبانہ روز محنت اور ان کی لازوال حب الوطنی کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اللہ کے حکم اپنی ٹیم کیساتھ ملکر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا آج ہم براعظم ایشیاء اور زمین کے گولے پر بسنے والی ہر طاقت سے ایک طاقتور اور باوقار مملکت کی حیثیت سے بات کر سکتے ہیں۔
یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کی بدولت ہم دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بدولت تمام امت مسلمہ بھی اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہے۔
اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے اور تاقیامت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کو نور سے روشن رکھے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
عبدالقدیر خان جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔اور یہ ہمارے معاشرے کی بد نصیبی ہے کہ ہمارے معاشرے میں قدر کروانے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔کاش ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات سے اور پاکستان کو مستفید ہونے دیا جاتا تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں اور وہ تاریخ میں ہمیشہ امر رہیں گے۔اللہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی لائق اولاد پاکستان کو نصیب کرے جن کی بدولت پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔آمین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا