
18/08/2025
!!!بونیر کی مساجد کی صدائیں
تحریر:نوشابہ یعقوب راجہ
|کالم نویس اینڈ ریزیڈنٹ ایڈیٹر یورپ سویرا نیوز پیرس)
(ایگزیکٹو ممبر پاکستان پریس کلب مڈلینڈ یوکے
یہ اعلانات سن کر دل دہل کر رہ گیا ہے یہ دنیا کتنے بے یقین ہے پل بھر میں بستیوں کی بستیاں اجڑگئیں ۔پل بھر میں بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔خاندان کے خاندان مٹ گئے۔کفن کم ہو گئے لوگوں سے مزید کفن مہیا کرنے کے اعلانات کیے جانے لگے۔خواتین کی میتوں کی تعداد زیادہ ہونے کیوجہ سے دوسرے گاوں علاقوں سے خواتین کو ہسپتال میں خواتین میتوں کو غسل دلوانے کے لیے بلایا جانے لگا ۔بونیر میں نوجوان ختم ہوگئے صوابی اور مردان کے نوجوانوں سے میتوں کو کاندھا دینے کے اعلانات بونیر کی مساجد سے ہو رہے ہیں۔
قبریں کھودنے والے ہاتھ کم پڑ گئے۔
اس لیے صوابی مردان کے لوگ مدد کریں۔
پل بھر میں بونیر اور ملحقہ علاقوں کا نقشہ بدل گیا۔
صوبائی حکومت کے پی کے اور حکومت پاکستان کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنی چاہیئے۔الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔اور اب پاکستان آرمی بھی میدان عمل میں آ چکی ہے۔مگر قدرتی آفت کی اس تباہی کے اثرات بہت بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں۔
اس پر بہت بڑے اور منظم پیمانے پر کام کرنے کی مستقل ضرورت ہے۔
اس مشن میں جو این جی اوز ، افواج پاکستان اور صوبائی و وفاقی حکومتی امدادی کمیٹیوں کو آپس میں مکمل تعاون سے امدادی سرگرمیاں شروع کرنی چاہیئں تاکہ تمام متعلقہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔رفاعی کام منظم طریقے سے
کا یہ سلسلہ بہت لمبا چلے گا۔Rehabilitationہوں کیونکہ
تمام اداروں کی بہترین حکمت عملی دوررس اور بہترین نتائج کی حامل ہوگی۔انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی بڑھ چڑھ کر الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دینے چاہیئں تاکہ وہ اپنی سماجی خدمات بطریق احسن تیزی سے جاری رکھ سکیں۔ہم جانی نقصانات کا ازالہ تو نہیں کر سکتے مگر مالی نقصان کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کے زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں ۔ان کے پیاروں کی تدفین کا بندوبست کر سکتے ہیں ۔ایک علاقے میں کتنا کہرام مچا ہو گا جب سو قبریں ایک ساتھ کھودی گئیں اور جنازے اٹھائے گئے ہوں گے۔قیامت صغری کے مناظر دیکھنے کو مل رہیں ہیں ۔اللہ ارض پاک اور اس کے باسیوں کی خیر کرے۔آمین
یہ مناظر ہمیں سبق سکھانے ہی آتے ہیں کہ یہ دولت،محلات جیسے گھر ،زندگی اور اولاد کی نعمتوں کو زوال ہے ۔اللہ کے کن کی ہر شے اس کائنات میں محتاج ہے ۔پل بھر میں ہم ہیں سے ہم تھے میں بدل جاتے ہیں۔خدارا اپنے اللہ کو ہر حال میں راضی رکھیں۔اور اس کی مخلوق کے ساتھ معاملات درست رکھیں اورآسانیاں بانٹیں ۔آج آگے بڑھ کر مستحق لوگوں کا دست و بازو بنیں یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے ۔اللہ ہم سب پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے آمین