
15/09/2025
جب وہ نہیں ہاتھ ملانا چاہتے تھے تو انکو بھی غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا ۔ کیا ضرورت ہے ان سے پیار کی بھیک مانگنے کی۔۔ تم کچھ غلط نہ کرو لیکن مخالف کا رویہ دیکھا جاتا ہے اس کی چال ڈھال دیکھی جاتی اور اس کے مطابق رسپونس دیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ پاکستانیوں کو محبت کا کیڑا تنگ کرتا ہے اور ہمیشہ انسے کھیلنے کی بات کرتے ہیں آنے جانے کی بات کرتے ہیں۔
تم لوگ پورے پاکستان کو ریپریزنٹ کرتے ہو تمہارے سر کے ساتھ ملک کا سر جھکتا ہے کوئی ملکی وقار کا خیال کیا کرو
ہر بار وہی انکار کرتے ہیں ہم کیوں نہیں کرتے
ہار جیت کی بات نہیں کر رہا وہ تو کھیل کا حصہ ہے میں باقی معاملات پر بات کر رہا ہوں ۔.