Tehreek Minhaj Ul Quran Bosaal

Tehreek Minhaj Ul Quran Bosaal Tehreek e Minhaj Ul Quran Bosaal Welcome to our Official page Awami News Network

25/08/2025
25/08/2025
Day 01 پہلی محفل اور استقبال ربیع الاول شریف۔۔منہاج القرآن و مصطفوی سٹوڈنٹس بوسال  کےزیراہتمام ٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم...
25/08/2025

Day 01
پہلی محفل اور استقبال ربیع الاول شریف۔۔

منہاج القرآن و مصطفوی سٹوڈنٹس بوسال کےزیراہتمام
ٰ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
آج مورخہ 25اگست2025
بروز سوموار بعد از نماز عشاء
عامر مختار گوندل صاحب کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل ہوئی جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔
آخر پہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کاخطاب عوام کی سماعتوں کی نظر ہوا۔۔
#منہاج القرآن بوسال

الحمد اللّہ شاندار ماہانہ درس عرفان القرآن تحریک منہاج القرآن بوسال تحصیل گوجرہ زیر صدارت :علامہ حافظ عمر ستار قادری صاح...
22/07/2025

الحمد اللّہ شاندار ماہانہ درس عرفان القرآن تحریک منہاج القرآن بوسال تحصیل گوجرہ
زیر صدارت :علامہ حافظ عمر ستار قادری صاحب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ
علامہ صاحبزادہ رضا تبسم صاحب
علامہ محمد نعیم خاں صاحب اور دیگر تمام علمائے کرام مہمانان گرامی شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تحریک منہاج القرآن بوسال کی پوری ٹیم بشمول تمام فورمز کو میزبانی کا شرف بخشا۔
تحریک منہاج القرآن، بوسال سکھا، تحریک منہاج القرآن پنڈی رواں، تحریک منہاج القرآن بارموسٰی، تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے نمائندگان تشریف لائے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

منہاج ویلفیئر کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز :انجینئر ثنا اللہپہلے فیز میں چکوال، جہلم، راولپنڈی میں...
20/07/2025

منہاج ویلفیئر کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز :انجینئر ثنا اللہ

پہلے فیز میں چکوال، جہلم، راولپنڈی میں پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے:ڈائریکٹر آپریشنز MWF

کھانے کی تیاری فیلڈ کچن اور موبائل کچن یونٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے،اجلاس سے گفتگو

فیز 2 میں متاثرین کو خشک راشن،ترپالیں،عارضی شیلٹرز اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی

ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فوری طور پرامدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ راولپنڈی، چکوال، جہلم،و دیگر متاثرہ شہروں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار متحرک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی فوری مدد کےلئے مختلف مراحل میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناءاللہ خان نے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے پہلے فیز میں متاثرہ علاقوں میں پکا ہوا تاذہ کھانا روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے تا کہ وہ خاندان جو گھروں سے محروم ہو چکے ہیں یا جو خوراک تک رسائی نہیں رکھتے بھوک اور غذائی قلت کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ کھانے کی تیاری فیلڈ کچن اور موبائل کچن یونٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بچوں،خواتین اور بزرگوں کی غذائی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ثنا اللہ خان نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دوسرے فیز میں متاثرین کو خشک راشن،ترپالیں،کپڑے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔عارضی شیلٹرز کیمپوں کے قیام اور صفائی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی سروے ٹیمیں متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تیسرے فیز میں متاثرہ خاندانوں کی بحالی گھروں کی مرمت اور بچوں کی تعلیم کی بحالی کے اقدامات کرے گی ۔انہوں نےکہا کہ یہ وقت آزمائش کا ہے اور ہم متاثرہ ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ثناءاللہ خان نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ہنگامی رسپانس نیٹ ورک متحرک کر دیا گیا ہے، اور رضاکاران ہر ممکن وسائل کے ساتھ موجود ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور جہاں کہیں بھی ضرورت محسوس ہو گی، فوری رسپانس کے تحت امداد پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خدمت انسانیت کے مشن پر کاربند ہے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، رانا فیصل محمود، شفقت ندیم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

Adresse

Paris

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Tehreek Minhaj Ul Quran Bosaal publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager