صداۓ خُیشگى

صداۓ خُیشگى هر قسم کے نیوز اور ویڈیوز وٹسیپ کے زریع سینڈ کریں 03481340324

آج کی حدیث شریف
10/08/2025

آج کی حدیث شریف

مسلم پبلک بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول خویشگی بالا 🌟SSC رزلٹ 2025 –  کامیابی کی کہانی 🎓✨الحمدللہ! اس سال کے شاندار نتائج نے...
09/08/2025

مسلم پبلک بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول خویشگی بالا 🌟
SSC رزلٹ 2025 – کامیابی کی کہانی 🎓✨

الحمدللہ! اس سال کے شاندار نتائج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ محنت، لگن اور بہترین رہنمائی سے کامیابی ناگزیر ہے۔
ہمارے ذہین طلباء و طالبات نے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ 🌸👏

🏆 نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء:
1129 – مہرین بی بی
1115 – کلثوم علی
1108 – ریجا جان زادہ
1085 – مامون الرشید
1080 – ندا گل
1078 – حبیبہ شاہد
1068 – محمد حذیفہ زیب
… اور دیگر کامیاب طلباء جنہوں نے محنت اور عزم سے یہ مقام حاصل کیا۔ 💪📚

🌈 دعا ہے کہ یہ بچے مستقبل میں بھی کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کریں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔

📍 پتہ: بائی پاس روڈ، خویشگی بالا
📞 رابطہ: 03180943882 / 03127213229

09/08/2025

خویشگی پایان سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ وحید حیات المعروف وکیل صاحب نے نوشہرہ کینٹ میں بارش کے باعث بند ہونے والے نالوں کو کھولنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ان کی یہ عملی کاوش نہ صرف علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ عوامی خدمت کے لیے پیشہ یا عہدہ کوئی رکاوٹ نہیں۔
ایڈوکیٹ وحید حیات نے اپنی مصروفیات کے باوجود مقامی آبادی کو بارش کے پانی سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لیے دن رات محنت کی، جو اہلِ نوشہرہ کے لیے ایک قابلِ فخر مثال ہے، مزید تفصیلات صدائے خویشگی سکرین پر ملاحظہ فرمائیں شکریہ

09/08/2025
برائے فروخت: رضا فارمیسی – خویشگی پایان میں سنہری کاروباری موقع!خویشگی پایان میں واقع مکمل طور پر فعال اور منافع بخش رضا...
08/08/2025

برائے فروخت: رضا فارمیسی – خویشگی پایان میں سنہری کاروباری موقع!

خویشگی پایان میں واقع مکمل طور پر فعال اور منافع بخش رضا فارمیسی برائے فروخت دستیاب ہے۔ جدید طرز پر قائم یہ فارمیسی معروف اجمل خان مارکیٹ میں واقع ہے، جس میں درج ذیل سہولیات شامل ہیں:

✅ وسیع اور صاف ستھرا شاپنگ ایریا
✅ مکمل اسٹاک شدہ ادویات، کاسمیٹکس اور سرجیکل آئٹمز
✅ بہترین لوکیشن اور مسلسل گاہکوں کی آمد
✅ اچھی شہرت اور اعتماد یافتہ نام
✅ مکمل سیٹ اپ کے ساتھ فوری کاروبار شروع کرنے کا نادر موقع

مالک: ڈاکٹر رضا اللّٰہ
رابطہ نمبر: 03125772856

🌟 یہ پیشکش اُن افراد کے لیے بہترین ہے جو فوری طور پر فارمیسی کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں اور ایک سیٹ اپ شدہ، چلتا ہوا کاروبار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

📍 لوکیشن: اجمل خان مارکیٹ، خویشگی پایان، نوشہرہ

مزید معلومات اور رابطے کے لیے دیے گئے نمبر پر کال یا میسج کریں۔

اعلان فوتگی
08/08/2025

اعلان فوتگی

07/08/2025

یہ ہیں ہمارے اصل ہیرو!

یہ وہ ریسکیورز ہیں جو خدمت کے محض دعوے نہیں کرتے بلکہ حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر انسانیت کی فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ جب بھی کوئی ہنگامی صورتحال پیش آتی ہے، یہ اپنے فرض کی ادائیگی میں اس قدر بے لوثی اور جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ شاید اتنی تگ و دو کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہ کر سکے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں ریسکیو 1122 نوشہرہ کے اہلکاروں نے پیش کیا، جب ایک روڈ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بچے کی قیمتی جان کو بچانے کے لیے ان بہادر ریسکیورز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، فوری رسپانس، اور انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔

شاباش ہو ہمارے ان نڈر، تربیت یافتہ اور فرض شناس ریسکیورز پر!
آپ پر ہمیں فخر ہے۔
یہی ہیں اصل محافظِ انسانیت!

اہلیانِ خویشگی کے لیے خوشخبری!صدائے خویشگی کی اسکرین پر ایک اور شاندار اطلاع پیشِ خدمت ہے —الحمدللہ، بہت جلد فیصل بینک ک...
06/08/2025

اہلیانِ خویشگی کے لیے خوشخبری!

صدائے خویشگی کی اسکرین پر ایک اور شاندار اطلاع پیشِ خدمت ہے —
الحمدللہ، بہت جلد فیصل بینک کی شاخ خویشگی پایان میں قائم ہونے جا رہی ہے۔

یہ بینک حاجی نوشاد خان پلازہ، خویشگی پایان چوک میں واقع ہوگا، جہاں عوام کو جدید اور تیز ترین بینکاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آج اس منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری دستاویزی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ MOU (معاہدہ مفاہمت) پر بھی باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس بابرکت موقع پر ختم القرآن کی روح پرور تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

یہ قدم خویشگی کے معاشی استحکام اور ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

دعاؤں میں یاد رکھیں — صدائے خویشگی

Address

Birmingham

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صداۓ خُیشگى posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صداۓ خُیشگى:

Share

Category

صدائے خیشگی

اس چينل پر هم آپ لوگوں کو مختلف قسم کے خوبصورت نظارے دکيئنگے.

يهاں آپ کو وه خوبصورت مناظر بهى ديکايا جايئگا جنکا دنیا میں کوئی نعملبدل نہیں۔ آيئے آپ بهى ہمارے چينل کو سبسکرائب کرے اور اپنے معزز دوستوں کے ساتھ بھی شيئر کرے

شکريه