27/09/2025
ایف آئی اے کے ڈی آئی جی ملک سکندر حیات کے اعزاز میں قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کا عشائیہ
برمنگھم ( فرحان پردیسی کی رپورٹ کے مطابق ): ایف آئی اے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ملک سکندر حیات کے اعزاز میں قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں ایک پروقار عشائیہ منعقد کیا گیا، جس میں برطانیہ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت قائداعظم ٹرسٹ یوکے کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق نے کی۔
اس موقع پر ملک آفتاب سرمد، بیرسٹر شہزاد کریم، بیرسٹر محمد بنیامین، چوہدری صغیر احمد، پروفیسر نوید انجم باجوہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سکندر حیات کی دیانت داری، فرض شناسی اور عوامی خدمت اُن کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے ادارے کی بہتری اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے مزید فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملک سکندر حیات کو کمیونٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
مزید اپڈیٹ کیلیے دیکھتے رہیں پی کے 24 نیوز