بناہ نیوز

بناہ نیوز آپنوں کی خبریں سب کے لیے

16/09/2025
12/09/2025
04/09/2025

تحریر:پروفیسر غلام دستگیر راجا(سوشل ورکر )
دنیا میں انسانوں کی تخلیق کسی نہ کسی مقصد کی تکمیل کے لیے کی گئی ہے۔ اللّٰہ کریم نے خود اپنی نور الھدیٰ کتاب میں ارشاد فرمایا ہے "میں نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے" اب عبادت کی مختلف صورتیں ہیں اس میں صدقہ و خیرات کرنے والے مرد وزن ،غریبوں،یتیموں،بیواؤں،مسکینوںکی داد رسی کرنے والے ،رات کے زاہد وعابد ،سرحدوں پر پہرا دینے والے، انسانیت کی فلاح و بہبود میں پیش پیش رہنے والے الغرض اس دنیا کا نظام و نسق چلانے کے لیے ہر انسان کو کچھ نہ کچھ فرائض تفویض ہوئے ہیں۔ تفویض شدہ فرائض کے تناظر میں دیکھا جائے تو سیکھنا اور سکھانے کا عمل بڑی عبادات میں شامل ہوتا ہے۔ چونکہ یہ میرے نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنت ہے اور خود آ قا ِدو جہاں نے فرمایا " مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا" اب جو لوگ اس سنت پر عمل پیرا ہیں ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں بلا امتیاز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ دونوں سیکھنے سکھانے والی ایک عظیم درس گاہ(گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی )جو منفرد مقام کی حامل درس گاہ ہے اس درس سگاہ نے خطہِ آزاد جموں و کشمیر کو بڑے بڑے نامور آفیسران کی کھیپ فراہم کی جنھون نے وقت کے دھاروں کارخ بدل کر اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ۔ بڑے بڑے نامور پرنسپلز نے اپنے اپنے دور کو یاد گار بنایا ۔
میرا ا س درس گاہ کے ساتھ والہانہ لگاؤ رہا ,کیونکہ جہاں یہ درس گاہ مجھ سیمت بے شمار طلبہ کی مادر علمی رہی وہاں یہ درس گاہ میرے خوابوں کی تعبیر بنی،میری راحتوں کی آمجگاہ ، میرے مستقبل کی نوید گاہ بنی ،میرے محسن اساتذہ کی جائے تعیناتی جنھوں نے یہاں کچھ پل پڑاؤ کیا، اپنے حصے کا دیا جلایا، اور چلتے چلتے مجھے اور مجھ جیسوں کی کردار سازی کی دیواروں کو تربیت کے مسالے کی چھاپ لگا کر پختہ کیا.
اس درس گاہ کے اساتذہ نے ہر دور میں مالی بن کر اس گلشن میں لگے پیٹروں کو ثمر بار ہونے تک ہی نہیں بلکہ بعد میں بھی اپنے وعظ و نصیحت کے چشموں سے فیض جاری رکھا ۔
ناہموار راستے کو سہل بنا نا،حائل رکاوٹوں کوعبورکرنا ،نامساعد حالات کا سامنا کرنا سکھایا...طلبہ نے اساتذہ کی محبت اور شفقت کے سفینے میں بیٹھ کر وقت کی منجدھار کو پار کیا اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا اور آج تک کرتے چلے آ رہے ہیں یہ سلسلہ جاری و ساری ہے اور اللہ کریم قیامت تک یہ بابرکت سفر جاری رکھے۔ "گو ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں" کے مترادف ابھی کئی مہمات کو سر کرنا باقی ہے ۔
آج سے تقریباََ دو سال قبل اس وقت کے پرنسپل محترم و محتشم ریاض شاہد صاحب نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ میں ماڈل کلاس کی بنیاد رکھی ،ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ا س سفر کوپروفیسرشاکر حسین نے جاری رکھا بعد ازاں پرنسپل پروفیسر محمد شہپال صاحب ایک منجھے ہوئے ملاح کی طرح اس ناؤ کے چپو سنبھالے اور جہاں تک سفر ہو چکا تھا وہاں سے آگے بطور سالار کام شروع کردیا اساتذہ کی محنت شاقہ جاری رہی اور جس پودے (ماڈل کلاس )کو پروفیسر ریاض شاہد صاحب نے لگا یا وہ چلتے چلتے پرنسپل پروفیسر محمد شہپال صاحب کے دور میں بالآخر تنا ور درخت بن کرا س نے اپنا پہلا پھل دیا ۔
میں قافلےکے سالار پرنسپل پروفیسر محمد شہپال صاحب ،انچارج ماڈل کلاس پروفیسر محمد کفایت ،دین ودنیا کی فکر میں محورکھنے والے پروفیسرآفتاب احمد ضیاء،ستاروں اور فلکیات پر دسترس کی جستجو میں رہنے والے پروفیسر بشارت محمود ،پروفیسر مظاہر اسلم،جابر بن حیان کے افکار و نظریات کے سپاہی ،پروفیسر شاکرحسین ،پروفیسر محمد کفایت ،حیاتیات و تخلیق انسانی ،ڈارون کے نظریات کےرہرو ڈاکٹر پروفیسرشوکت حسین ،پروفیسر محمد صدیق ،غالب ،اقبال،حالی و میرکی میراث کے سپاہی میرے استاد محترم پروفیسر مسعود ساگر،پروفیسر حمید ممتاز،آئینہِ پاکستان و تاریخ کے علمبردار اسسٹنٹ پروفیسر امجد شمیم ، شیکسپئیر ،اور ریبل کی گھتی کو سلجھانے والے پروفیسررانا تنویر دیگر معمارِقوم طلباء و طالبات اور معزز والدین جنھوں نے اس ردرس گاہ کا چناؤ کیا اور سالار قافلہ سمیت پوری ٹیم پر اعتماد کیا سب کے سب خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ ماڈل کلاس میں شامل 30 طلباء و طالبات تھے جو سب کے سب کامیاب ہوئے جن میں پروفیسر محمد کفایت کی بیٹی نے 1128نمبر لیکر تحصیل کھوئی رٹہ میں پہلی جبکہ ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جسنین قمر نے 1122نمبرات حاصل کیے دیگر طلباء و طالبات نے بھی امتیازی نمبروں میں کامیابی حاصل کی، کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات نے والدین ،اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کیا اس محنت شاقہ پرطلباء و طالبات، والدین ،پرنسپل و اساتذہ ادارہ ہذا کو دلی مبارک باد ۔
جدید دور کی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ نے اس امسال پری انجینئرنگ کی کلاس کا اضافہ کیا ہے اور امید ہے مزید شاندار نتائج دیکھنے کو ملیں گے بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور مکمل ذات صرف اللہ کی ذات ہے انسان کے بس میں کوشش رکھی گئی ہے اور اب تک پوری ٹیم کی کاوشوں کو سرخ سلام ۔
چلتے چلتے ایک بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ کو اسٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے بالخصوص انگلش ڈیپارٹمنٹ اور بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اکرام کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہونی چاہیے کالج انتظامیہ نے اپنے بل بوتے پر کچھ پرائیوٹ ٹیچرز کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اس ضمن میں حکومت کو چاہیےکہ وہ اس مسلے کو سنجیدہ لےتاکہ ادارہ مزید بہتر سے بہتر نتائج کا حامل بن سکے۔

04/09/2025

Address

Birmingham
B83EN

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بناہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share