Raja Naeem Vlogs

Raja Naeem Vlogs Raja Naeem Vlogs 🎥
Life • Travel • Culture • Real Stories 🌍
Sharing memorable moments, inspiring journeys & beautiful experiences. ❤️

پوٹھوہاری شعر خوانی کے ایک عہد کا نام — سائیں مہربان خاناپنے وقت کے کامل اور استاد شعر خوان، جنہوں نے فنِ شعر خوانی کی ر...
01/10/2026

پوٹھوہاری شعر خوانی کے ایک عہد کا نام — سائیں مہربان خان

اپنے وقت کے کامل اور استاد شعر خوان، جنہوں نے فنِ شعر خوانی کی روایت کو آگے بڑھایا اور خطۂ پوٹھوہار کو قابلِ قدر شاگرد عطا کیے۔

سائیں مہربان خان کی زندگی اور فن کے بارے میں مکمل تحریر پوسٹر میں ملاحظہ فرمائیں۔

01/10/2026

آپ حاجی محراب خاور صاحب کے ادبی و ثقافتی سفر کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟

30/09/2026

پوٹھوہاری شعر خوانی | شعرخوان راجہ خاور
کلام: صوبیدار یحییٰ ناظر صاحب
پوٹھوہار کی خوبصورت شعر خوانی، لوک ادب اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کی ایک کوشش — Pothohari Behtak

#شعرخوانی #پوٹھوہاری

30/09/2026

Ch Akram Gujar

27/09/2026

صوبیدار یحییٰ ناظر صاحب کا شعر زبیر قریشی صاحب کے شاگرد راجہ خاور صاحب نے خوبصورت انداز میں پیش کیا

راجہ زر ( وفات 10 جنوری 2013 )راجہ زر منجوٹھہ نزد بیول کہ رہائشی تھے ۔ گھکڑ کسوال فیملی سے تعلق تھا۔سلسلہ عالیہ قادریہ ک...
27/09/2026

راجہ زر ( وفات 10 جنوری 2013 )

راجہ زر منجوٹھہ نزد بیول کہ رہائشی تھے ۔ گھکڑ کسوال فیملی سے تعلق تھا۔سلسلہ عالیہ قادریہ کے عظیم بزرگ حضرت میاں محمد بخش علیہ الرحمہ کے سلسلہ کے عظیم صوفی بزرگ میاں بدوح کا مزار اقدس با مقام منجوٹھہ مرجع خلائق ہے ۔ راجہ محمد زر کے آباؤاجداد اجداد آپ کے خادمین میں سے تھے مزار شریف کے احاطے میں وسیع و عریض قطعہ آراضی راجہ صاحب کے ہی خاندان سے مختص کر رکھا تھا۔ راجہ محمد زر کی طبیعت پر صوفیانہ رحجان اس پس منظر کا نتیجہ تھا۔ شعر خوانی اور مداح سرائی کا ذوق اسی در سے ملا۔ انہوں نے شعر خوانی کے فن کو باقاعدہ طور پر اپنے ہی گاؤں کے بزرگ فضل حسین سے سکیھا ۔ استاد ساہیں رحم علی نوشاہی سے بھی استفادہ کیا ۔ راجہ محمد زر اپنے وقت کے بہترین شعر خوان تھے۔ اپنے معاصرین شعر خوانوں کے ساتھ بزم آرائی کی ۔ لیکن راجہ محمد زر دنیائے شعر خوانی کے بے زر شعر خوان تھے ۔ زندگی بھر شعر خوانی کی مد میں ایک روپیہ نہ لیا ۔ اپنے ذوق کی تکمیل کے لیے دور دراز پروگرام کے لیے جاتے اخراجات اور سازندوں کی خدمت اپنی جیب سے کرتے ۔ ان کے لخت جگر راجہ قمر بھی بہت گُرسُر والے شعر خوان ہیں ۔ لیکن اب وہ بھی شعرخوانی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں ۔ 10 جنوری 2013 کو یہ بے لوث شعر خوان راجہ محمد زر خالق حقیقی سے جا ملا۔ اللہ کریم راجہ محمد زر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے امین ۔

ماخذ، پوٹھوہار میں فن شعر خوانی

25/09/2026

راجہ عابد ضمیر بمقابلہ شہزاد نوشاہی

راجہ ابراہیم 1994 تک شعر خوانی کے جوہر دکھاتے رہے۔راجہ ابراہیم نے رضا شاہ صاحب اور چوہدری محمد اکرم گجر کی سنگت میں پروگ...
24/09/2026

راجہ ابراہیم 1994 تک شعر خوانی کے جوہر دکھاتے رہے۔راجہ ابراہیم نے رضا شاہ صاحب اور چوہدری محمد اکرم گجر کی سنگت میں پروگرام پڑھے ۔بالخصوص چودری اکرم کے ساتھ ان کے کئی ایک یادگار پروگرام ہوئے۔سامعین دونوں کے پروگرام میں ٹوٹ پڑتے اور جہاں پروگرام ہوتا دور و نزدیک سے ہزاروں کا جمع ہو جاتا۔شعروں میں تو دونوں مانے ہی ہوئے تھے۔ سامعین تو ان کی آپس کی گپ شپ اور نوک ٹوک سے خوب محظوظ ہوتے۔ٹھیٹھ پوٹھوہاری زبان میں یہ نوک ٹوک دونوں کو خوب جچتی۔راجہ ابراہیم کو ہلکا سارعشہ کا مرض لاحق تھا۔ بالخصوص جب وہ چاہے کہ کب کو پکڑتے تو ہاتھ زیادہ کاپنے لگتے ۔ دور دراز کے سفر سے واپسی کے بعد دونوں حضرات اپنے سازندوں اور ساری ٹیم کے ہمراہ ایک ہی وین میں سفر کر رہے تھے۔راجہ ابراہیم نے ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر تھک گئے ہو تو مجھے بتانا میں گاڑی چلاؤں گا۔چوہدری صاحب نے ان کی بات کاٹتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے کہا چائے کا کپ تو تھام نہیں سکتے راجہ صاحب سٹیرنگ تھام لیں گے۔۔۔۔سنڑے ٹبر روڑ سی آ ) یعنی سب کو ہی لے ڈوبے گا۔اس طرح کی گپ شپ سے دونوں دوران شعر خوانی سامعین کو محظوظ کرتے تھے۔ راجہ ابراہیم سے جب میں نے دریافت کیا کہ بڑے شعر خوان کون تھے؟ انہوں نے جواب دیا راجہ یعقوب، راجہ خوشحال، استاد رحم علی، سید رضا شاہ اور چوہدری اکرم نے اپنا لوہیا خوب منوایا۔ راجہ قُلی ساکن سکرانا ،راجہ ابراہیم کے پسندیدہ شاعر تھے۔راجہ صاحب نے اکثر انہی کا کلام پڑھا وادی صاحب ساکن موہڑہ ہیر یاسر عرفات، ساکن نلا مسلماناں چوہدری مبارک آف سموٹ عبدالقادر نلا مسلماناں راجہ ارشاد آف نمبل، راجہ بشارت راجہ ابراہیم کے شاگردوں میں سے ہیں۔

ماخذ، پوٹھوہار میں فن شعر خوانی

24/09/2026

چوہدری اکرم
راجہ ساجد

Address

Bradford Moor

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Naeem Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share