27/11/2025
خبردار! حکومت پنجاب کا نیا موٹر وہیکل آرڈیننس (چوتھی ترمیم) نافذ، سخت کارروائیاں شروع
حکومت پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس کی چوتھی ترمیم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، مقدمات کے اندراج اور گرفتاری کا قانون نافذ کر دیا ہے۔
نئے آرڈیننس کے مطابق:
اوور اسپیڈنگ، اوورلوڈنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور فٹنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
سنگین خلاف ورزی کی صورت میں FIR درج کی جائے گی۔
بار بار خلاف ورزی پر گرفتاری اور گاڑی ضبط ہونے کا امکان ہے۔
غیر قانونی تبدیلی (کالا شور شور، جعلی نمبر پلیٹ، ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ) پر بھی سخت سزا دی جائے گی۔
ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات سے اپیل ہے کہ:
تمام قانونی دستاویزات مکمل رکھیں،
گاڑیوں کی فٹنس اور انشورنس اپڈیٹ کریں،
رفتار اور لوڈ کی مقررہ حد کی پابندی کریں،
حفاظت کو ترجیح دیں تاکہ جرمانوں اور مقدمات سے محفوظ رہا جا سکے۔
نوٹ: قانون کے اطلاق میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور قوانین کی پابندی کریں۔