Kashmir State News

Kashmir State News آزاد کشمیر بھر بالخصوص کوٹلی؛سہنسہ؛ سرساوہ؛ پنجیڑہ اور آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی تازہ ترین نیوز اپڈیٹ کے لیے پیج کو فالو کریں

اہم خبر: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے صدارتی امیدوار کیلئے ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ڈاکٹر نجیب نقی کے نام پ...
15/09/2026

اہم خبر: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے صدارتی امیدوار کیلئے ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ڈاکٹر نجیب نقی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

باضابطہ نامزدگی پرسوں تک متوقع۔
ذرائع

جیل جانا قبول ہے، کشمیر کا سودا قبول نہیں!باقی زندگی اگر جیل میں بھی گزارنی پڑی تو گزار لیں گے، مگر کشمیر کا سودا کسی قی...
07/09/2026

جیل جانا قبول ہے، کشمیر کا سودا قبول نہیں!

باقی زندگی اگر جیل میں بھی گزارنی پڑی تو گزار لیں گے، مگر کشمیر کا سودا کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا خادم حسین شہید کی برسی اور یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب سے خطاب۔

راولاکوٹ کا بڑا اعزاز،کیپٹن ریٹائر سردار محمد شہر یار ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد تعینات
07/09/2026

راولاکوٹ کا بڑا اعزاز،کیپٹن ریٹائر سردار محمد شہر یار ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد تعینات

تنویر الیاس کی ہاوسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا متاثرین کا احتجاج شدت اختیار کر گیا6، 7 سال پہلے پلاٹوں کی فائلیں خریدنے وا...
05/09/2026

تنویر الیاس کی ہاوسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا متاثرین کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

6، 7 سال پہلے پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والے سیکڑوں متاثرین آج بھی اپنے حق کے منتظر — رقم واپسی یا پلاٹس کی فراہمی کا مطالبہ

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے منسوب ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا کے متاثرین کئی سال گزرنے کے باوجود اپنے پلاٹس اور جمع شدہ رقوم کے حصول کے لیے دربدر ہیں۔

متاثرین کے مطابق انہوں نے تقریباً 6 سے 7 سال قبل اقساط پر پلاٹوں کی فائلیں خریدیں، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ پلاٹس مل سکے اور نہ ہی ان کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے آ سکی۔

متاثرین نے بتایا کہ دسمبر 2025ء سے سردار تنویر الیاس اور متعلقہ انتظامیہ سے متعدد ملاقاتیں کی گئیں، جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے بلیو ایریا میں سردار پلازہ کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔

صورتحال نے اس وقت مزید سنگین رخ اختیار کیا جب مئی 2026ء میں متاثرین نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) سے رجوع کیا۔ متاثرین کے مطابق RDA نے اپنی ویب سائٹ پر تاج ریزیڈینشیا کے Cosmos، Lotus اور Blue Bell بلاکس کو غیر قانونی قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق 14 مئی 2026ء کو RDA کی جانب سے تاج ریزیڈینشیا کے مالک سردار تنویر الیاس کو باقاعدہ خط بھی ارسال کیا گیا، جبکہ اس خط کی نقول SNGPL، IESCO، PTCL، FIA اور NAB سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ضروری کارروائی کے لیے بھجوائی گئیں۔

معاملہ اب قومی احتساب بیورو (NAB) تک بھی پہنچ چکا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ 2 جولائی 2026ء سے ہر ماہ NAB راولپنڈی کی کھلی کچہری میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں اور اپنی شکایات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

3 ستمبر 2026ء کو ہونے والی NAB کی کھلی کچہری میں بھی تاج ریزیڈینشیا کے متاثرین نے شرکت کی اور اپنی شکایات و مطالبات حکام کے سامنے رکھے۔

⚠️ متاثرین کی ڈی جی NAB اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پُرزور اپیل

تاج ریزیڈینشیا کے متاثرین نے ڈی جی NAB راولپنڈی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر متاثرین کی داد رسی کی جائے اور کئی سال قبل پلاٹ فائلوں میں لگائی گئی مکمل سرمایہ کاری واپس دلوانے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے جاری انتظار نے انہیں شدید مالی اور ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ:

"جب تک متاثرین کو ان کا حق نہیں مل جاتا، تاج ریزیڈینشیا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔"

بریکنگ نیوز الیکشن 2026آزاد کشمیر کے تمام وزراء کو محکمے الاٹ کردئیے گئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
05/09/2026

بریکنگ نیوز الیکشن 2026
آزاد کشمیر کے تمام وزراء کو محکمے الاٹ کردئیے گئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آزاد کشمیر حکومت سازی کے خلاف مظفرآباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر، 15 ستمبر کو سماعت ہوگی
02/09/2026

آزاد کشمیر حکومت سازی کے خلاف مظفرآباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر، 15 ستمبر کو سماعت ہوگی

جیسے بھی حالات ہیں یہی ٹیم پرفارم کرے گی۔ محسن نقوی
02/09/2026

جیسے بھی حالات ہیں یہی ٹیم پرفارم کرے گی۔ محسن نقوی

آزادکشمیر کابینہ میں وزراء کے ناموں کی خبریں جعلی ہیں، ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی: وزیراعظم افتخار گیلانیکابینہ کے ناموں...
02/09/2026

آزادکشمیر کابینہ میں وزراء کے ناموں کی خبریں جعلی ہیں، ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی: وزیراعظم افتخار گیلانی
کابینہ کے ناموں پر ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی، گردش کرنے والی فہرستیں جعلی ہیں: افتخار گیلانی
جلد عوامی انقلاب اور تعمیر و ترقی کا وژن رکھنے والی کابینہ تشکیل دیں گے: وزیراعظم آزادکشمیر
کابینہ کی تشکیل مشاورت کے بعد ہوگی، وزراء کے ناموں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: افتخار گیلانی
جہاں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی وہاں بھی جلد بحالی کی کوشش کریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

محسن عزیز کا فیصل ممتاز راٹھور پر سخت وار، ’’جعلی ایم ایل اے‘‘ قرار دے دیاآزاد کشمیر میں ترقی کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں...
02/09/2026

محسن عزیز کا فیصل ممتاز راٹھور پر سخت وار، ’’جعلی ایم ایل اے‘‘ قرار دے دیا
آزاد کشمیر میں ترقی کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں، محسن عزیز
بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل ہوئے، محسن عزیز
عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، ترقی کا کریڈٹ حقائق کی بنیاد پر دیا جائے، محسن عزیز

ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے کیے جائیں،سردار یعقوب خان
02/09/2026

ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے کیے جائیں،سردار یعقوب خان

Address

Thorntree Farm Low Lane
Clayton
BD146QA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir State News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir State News:

Shortcuts

Share