Kashar Tv

Kashar Tv Kashar Tv ak Asa Page ha Jo tmam Dosto ka lay lay ka ata ha Azad kashmir bar sa Khoobsorat Videos.
(1)

06/01/2026
03/01/2026

ایک باپ کی بے چین تلاش، امید، تڑپ اور دعاؤں کا سفر آج خاموشی میں بدل گیا، جب لاپتہ بچے عمر لیاقت کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی۔
وہ اکلوتا بیٹا، جس کی راہ تکتی آنکھیں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید نم ہو جاتی تھیں، آج اپنے والد کی آغوش میں تو آیا… مگر زندگی کے بغیر۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہوا، لیکن وہ خوشی نہ مل سکی جس کی آس میں ایک باپ نے دن رات ایک کر دیے تھے۔
آزاد پتن میں کہرام مچ گیا ہے۔ فضا سوگوار ہے، دل زخمی ہیں، اور ہر آنکھ اشکبار۔
23 دن تک جاری رہنے والی جدوجہد، آخرکار ایک ناقابلِ بیان صدمے میں بدل گئی۔ یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا نہیں، پوری انسانیت کا دکھ ہے۔
ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید عمر لیاقت کی کامل مغفرت فرمائے،
اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

26/12/2025

چھیننے والوں کے شہر میں دینے والے بھی زندہ ہیں کوئی مشکلیں دیتا ہے کوئی چہروں پر مسکراہٹیں دیتا ہے ایک باپ کے ہاتھ پھر محنت کے قابل ہو گئے

24/12/2025

🔹 انجمن تاجران کے انتخابات کا باضابطہ آغاز29 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ

16/12/2025

پلندری شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ڈرائی فروٹ کی دکان پر کام کرنے والے دو کم عمر نوجوانوں کے درمیان ہونے والا معمولی تنازع جان لیوا جھگڑے میں تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عظمت اللہ ولد خان محمد سکنہ باجوڑ ایجنسی، عمر تقریباً 20 سال، اور رفیع اللہ ولد شفیع اللہ قوم پٹھان، سکنہ باجوڑ، عمر تقریباً 17 سال، پلندری شہر میں ایک ڈرائی فروٹ کی دکان پر ملازمت کرتے تھے اور دونوں خوش اخلاقی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مغرب کے وقت دکان کا مالک نماز کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا کہ اسی دوران دونوں نوجوانوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تکرار اور پھر شدید جھگڑے میں بدل گئی۔ جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے رفیع اللہ کو گردن پر شدید زخم آئے۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اور خون کے نمونے تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

23/11/2025

پلندری میں ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری

17/11/2025

انر مرحبا گفٹ سنٹر چوہدری فیراز گولڈن پرل کمپنی کی طرف گولڈ میڈل اور نقدی انعام وصول کرتے ہوئے

24/10/2025

کوہی بڈھا درہمن اور ملحقہ ٹاؤن کی عوام کا مشترکہ جرگہ پندرہ دن کی ڈیڈ لائن

09/10/2025

عباسپور کے ایک شہری کا بیگ کوٹلی لاری اڈے پر غلطی سے دوسرے مسافر کے بیگ سے تبدیل ہو گیا ہے۔
متاثرہ شہری کے پاس دوسرے شخص کا بیگ موجود ہے، جبکہ اس کا اپنا بیگ کسی دوسرے فرد کے پاس ہے۔

جس شخص کے پاس یہ بیگ ہے، اس سے گزارش ہے کہ برائے کرم فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ بیگ کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

📞 رابطہ نمبر:
0319-0883591

04/10/2025

آزاد پتن اور مظفرآباد روانگی سے قبل عوام اپنی مدد آپ کے تحت گاریوں میں پیٹرول ڈ الوا رہی ہے

Address

Crawley

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashar Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashar Tv:

Share