
01/09/2025
24 گھنٹوں کے دوران بارش سے ریسکیو میں مشکلات اور کھلے آسمان تلے موجود متاثرین کے مصائب میں اضافہ
س وقت لاہور اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں جن میں چنیوٹ، جھنگ، شیخوپرہ، ننکانہ صاحب بھی شامل ہیں وہاں گذشتہ 24 گھنٹے سے بارہا بارش ہو رہی ہے۔
بہت سے علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوئی۔ کئی کچے مکان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور شہر کے کئی مکانوں کی چھتیں گرنے سے ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
اگرچہ انتظامیہ امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی کوشش کررہی ہے لیکن مسلسل برستی بارش سے نہ صرف انھیں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرین کے لیے بھی مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
متاثرین خوفزدہ ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ابھی مزید سیلابی پانی بھی آئے گا، اور جو بارش اس وقت جاری ہے اس کی وجہ سے کیا ہونے والا ہے؟ دریائے راوی کے کنارے آباد سوسائٹیز اور مارکیٹوں میں بھی پانی آ گیا ہے۔