عوامی حقوق تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور کامیاب تحریک پر اظہار تشکر کے لیے انگلینڈ یارکشائر ڈیوز بری باٹلے میں پروگرام
16/09/2025
فرینڈز آف جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لیڈز یوکے میں اجلاس.
ممبر کور کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی راجہ امجد خان ایڈووکیٹ مہمان خصوصی.
15/09/2025
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس رڑاہ اسلام گڑھ سے براہ راست.
15/09/2025
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس رڑاہ اسلام گڑھ سے براہ راست.
12/09/2025
ٹرانسپورٹر یونین اسلام گڑھ چکسواری نے 29 ستمبر کی پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا.. جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں ٹرانسپورٹرز شامل ہو گے.
10/09/2025
حاجی غلام رسول) کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا. سال بڑی تکلیف میں گزرا ؛ یہ سال ہی نہیں بلکہ وفات سے دو سال پہلے جب ان کی بیماری (جگر کے کینسر) کا معلوم ہوا تھا تبھی سے تکلیف کا آغاز ہو گیا تھا.
اپنے وقت کے بہترین اتھلیٹ، محنت کش،سلف میڈ کامیاب بزنس مین اور کمال سماجی کارکن.
بڑے دل، دماغ اور ظرف کے انسان تھے، بلا رنگ نسل و مذہب لوگوں کی مدد کرتے عمر گزاری..
مانچسٹر میں تین مساجد بنوانے میں پیش پیش رہیں. پچھلے چھ سات سالوں میں
Stockport Heaton Moor
میں قباء مسجد و کمیونٹی سنٹر کا پروجیکٹ اپنی نگرانی میں مکمل کروایا جہاں سیکڑوں افراد روزانہ نماز ادا کرتے ہیں اور بچے بچیاں قرآن و دین سیکھ رہیں ہیں.
ماموں نے طویل عرصہ اپنا کاروبار کیا، رزق حلال کمایا اور اللہ نے اسی حساب سے روزی رزق میں برکت دی. کاروباری نقصان کو ہنس کر برداشت کیا، کاروبار کے اصول میں ان کا ماننا تھا کہ گاہک کو سو فیصد اچھی سروس دوں اور گاہک کو مطمئن کروں.
ان کے ساتھ کام کرنے والے بتاتے ہیں انہوں نے کبھی(باس) ہونے کا احساس نہیں دلایا وہ ایک ہمدرد اور نفیس انسان تھے.
اپنے علاقے (رڑاہ مواہ) میں تعلیم و صحت کے لیے رفاہی تنظیم ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے قائدانہ کردار ادا کیا. وہ نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے خواہش مند تھے خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر زیادہ زور دیتے رہے.
وہ تنگ نظر لوگوں کو ناپسند کرتے تھے انہیں کنوئیں کے مینڈک سے تشبیہ دیتے تھے. ہمیشہ سوچ وسیع و دل کشادہ رکھنے کا درس دیتے رہیں.
تمام عمر نفرتوں کدورتوں کو مٹانے ، محبتیں بانٹیں اور رشتوں کو جوڑنے میں گزاری.
کہتے تھے اگر کوئی گِرا ہوا ہے تو اسے اٹھانے کی کوشش کروں اگر ناکام ہے تو اسے کامیاب بنانے کا جتن کروں. جب گِرا ہوا اُٹھ کھڑا ہوں جب ناکام کامیاب ہو جائے تو یہ اس کے ظرف پر چھوڑ دوں کہ وہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے انہوں نے کبھی کسی پر احسان نہیں جتایا.
پچھلے تین سالوں میں کئی بار تنہائی میں بے اختیار آنسو نکلیں. اس لیے نہیں کہ حاجی غلام رسول میرے ماموں تھے بلکہ اس لیے کہ وہ انسان بہت بڑے تھے.
اچھا دِکھنا اور واقعی اچھا ہونا دو مختلف چیزیں ہیں ماموں اصل میں اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے اندر باہر سے ایک جیسے.
ماموں نے کہا تھا (پُتر تُسا کی کوئی اے نی آخن لغا جئے غلام رسول سھاڑے نال کوئی زیاتی کیتی اے)
ماموں کسی نے نہیں کہا اور یقین ہے کوئی کبھی نہیں کہے گا.
آپ ہمیشہ اپنے شاندار، صاف ،شفاف، ہمدردانہ اور مخلصانہ کردار سے یاد رہے گے.
امید ہے آپ ہمیشہ کی زندگی میں بھی ویسے ہی قہقہ لگا کر ہنستے ہو گے جیسے آپ اس عارضی دنیا میں لگاتے تھے. رب کریم آپ کے درجات بلند فرمائے.
ماموں آپ کی وفات تک یقین کرنا مشکل تھا کہ آپ ہمیشہ کے لیے بچھڑنے والے ہیں، یہ تصور کرنے سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے. کاش کہ آپ جیسا حوصلہ ہوتا تو آپ کے سفر حیات کو آپ کی زبانی قلم بند کرتا.
نوٹ : ماموں (حاجی غلام رسول مرحوم و مغفور) کی زندگی و خدمات پر کتاب لکھنے کا ارادہ ہے اس تحریر کی وساطت سے گزارش ہے جن احباب کا ان سے کسی بھی حوالے سے واسطہ رہا وہ اپنی یادوں پر مشتمل مضمون لکھ کر بذریعہ واٹس یا ای میل بھیجیں. ریکارڈنگ بھی بھیج سکتے ہیں یا پھر مجھے وقت دیا جائے میں نوٹ بنا لوں گا. جن احباب نے اب تک مضامین بھیجیں ہیں ان کا شکریہ.
00447853644860 [email protected]
(افتخار کلوال)
08/09/2025
اسلام گڑھ چکسواری : ایکشن کمیٹی کی جانب سے رڑاہ کنیلی میں حق ملکیت و حق حکمرانی جلسہ کا اعلان کیا گیا ہے، جلسے کا آغاز 4 بجے رڑاہ بازار میں سوموار 15 ستمبر کو ہو گا.
عوامی حقوق تحریک کے سرگرم رہنما خواجہ مہران ایڈووکیٹ، پروفیسر نغمان عارف ،سعد انصاری ایڈووکیٹ اور راجہ دانش ایڈووکیٹ سمیت ایکشن کمیٹی ضلع میرپور کے متحرک کارکنان شریک ہوں گے.
جلسہ آگاہی مہم اور 29 ستمبر کی مرکزی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج کال کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہو رہا ہے. جلسے میں مقامی ایکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا جبکہ مقامی مسائل پر بھی گفتگو کی جائے گی.
جلسہ کے منتظمین دانش کشمیری ،سعد احمد اور دیگر نے رڑاہ،مواہ،کنیلی،ملوٹ،بڑجن،سہار،ویلی سیداں،کھڈ،بنگ دھیراہ،ہیراں موہڑہ ،جموعی،چکسواری اسلام گڑھ اور گردونواح کے لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے.
05/09/2025
یہی دوغلا پن ہے جس کے خلاف آزاد کشمیر کے عوام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ جڑے ہیں تقریباً دو ہفتے قبل کے انٹرویو میں چوہدری یاسین مہاجرین کی سیٹوں کو بلیک میلنگ کا ذریعہ کہہ کر ختم کرنے کے حمایت کر رہیں تھے اور بالکل برعکس بات کر رہیں ہیں.
29/08/2025
26/08/2025
بریڈ فورڈ میں پہاڑی پوٹھواری شعرخوانی کا پروگرام، نوجوان شعر خوان محمد اخلاق اور خاور علی نے سماں باندھ دیا. میزبان واجد حسین اور ان کی ہیلی فیکس ٹیم تھی.
25/08/2025
وادی نیلم بٹناڑہ گاؤں میں بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین احتجاج کر رہے ہیں . پولیس کا لاٹھی چارج۔
Be the first to know and let us send you an email when Iftikhar Kalwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.