
14/08/2025
ایلن ایک نوجوان تھا جو ایک عیسائی خاندان میں پلا بڑھا تھا مگر بچپن میں اس نے جنسی زیادتی کا شکار ہو کر بداخلاقی اور نشہ کی طرف رخ کیا وہ رات کو اسکول میں پڑھ کر جی ای ڈی حاصل کرنے کے بعد فوج میں بھی گیا مگر چند سال بعد اسے ڈرگ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے نکال دیا گیا اس کے بعد دہائیوں تک وہ جرائم اور نشے میں گرفتار رہا اور سفید فام نفرت انگیز گینگ کا حصہ بن گیا ایک دن جب اس کی موجودہ قید شروع ہوئی تو اس نے اس کو اپنا آخری مقام سمجھ لیا اس نے خودکشی تک کے بارے میں سوچا لیکن جیل کے عملے نے اسے بچایا جیل میں اس نے جمعہ کی نماز میں شرکت کرنا شروع کی اس کا مقصد اسلام کو جانچنا تھا کیونکہ اس کے دل میں مسلمانوں کے خلاف غلط تصورات تھے چند ہفتوں بعد اس نے محسوس کیا کہ اسے اسی میں سکون مل رہا ہے اس نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور دل نے ایمان کو قبول کر لیا اس نے شہادت دی اور تب سے وہ پڑھتا جا رہا ہے اس کا مقصد اپنی فیملی اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانا ہے