Khabron Wali Sarkar

Khabron Wali Sarkar Every news that you can't watch on our news channels you will find on this page

16/08/2025

فیصل آباد

اے ایس آئی سعید غفران مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔

اے ایس آئی سعید نے تھانیدار سرفراز کو اینٹی کرپشن کی انکوائری سے بے گناہ کروانے پر مبینہ رشوت لی۔۔۔

اے ایس آئی سعید غفران کی رشوت لینے کی ویڈیو بریکنگ نیوز فیصل اباد نے حاصل کر لی۔۔۔

فوٹیج میں سعید غفران نے اے ایس آئی محمد سرفراز کو بے گناہ کروانے کیلئے رشوت لی۔۔۔

فوٹیج میں اے ایس آئی غفران کو رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔

رشوت لینے کے باوجود اے ایس آئی سرفراز کو بے گناہ نہ کیا گیا۔۔۔

اے ایس آئی سرفراز نے آر پی او آفس میں رشوت خور اے ایس آئی کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔۔۔

13/08/2025

فیصل اباد

کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود گلشن اقبال اے بلاک میں بننے والا پیر صاحب کا آستانہ عالیہ گیلانیہ محلے داروں کے لیئے وبال جان بن گیا۔۔۔

آستانہ عالیہ گیلانیہ یا پھر بدمعاشوں کا ڈیرہ۔۔۔

آستانہ عالیہ گیلانیہ سید رحمت اللہ شاہ گیلانی کے آستانہ کے ساتھ قائم مسجد میں آنے والے نمازیوں پر پیر صاحب کے پالے ہوئے گنڈے تشدد کرنے لگے۔۔۔

نمازیوں کے لیئے راستہ بند کرنے اور نمازیوں کو حراساں کرنے کے لیئے پیر صاحب کے پالے ہوئے گنڈے دھمکیاں لگانے اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرنے لگے۔۔۔

پیر صاحب کے پروکاروں کی محلے دار نمازی پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میڈیاء پر وائرل۔۔۔

شہری کی جانب سے مختلف اداروں اور سی پی او فیصل اباد کو درخواست دینے پر بھی انصاف نہ مل سکا۔۔۔

قانونی راستہ اپنانے پولیس کی مدد لینے پر پیر صاحب کے بدمعاشوں کی جانب سے محلے دار نوجوان عثمان پر ڈنڈوں سوٹوں لاتوں مکوں سے تشدد۔۔۔

چند ماہ قبل محلے دار نوجوان عثمان کے والد پر بھی تشدد کی کیا گیا تھا۔۔۔جبکہ بزرگ بیچارا انصاف کے حصول کے لیئے افسران کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر بلآخر اس ظالم دنیا سے ہی رخصت ہو گیا۔۔۔

سونے پر سہاگہ یہ ہے پیر صاحب کے پیروکار گنڈے لڑائی جھگڑوں دھمکیوں جیسے معتدد مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔۔۔

شہری کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو تھانہ ایئرپورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست پر ابھی تک مقدمہ ہی درج نہ ہو سکا۔۔۔

اب پھر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ۔۔سی پی او فیصل اباد اور۔۔۔آر پی او فیصل آباد ایک بار پھر کسی بڑے حادثے کے منتظر۔۔۔

شہری عثمان کی جانب سے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو درخواست دینے اور تمام تر سی سی ٹی وی فوٹیج ثبوت کے طور پر موجود ہونے کے باوجود انصاف دینے سے گریزاں۔۔۔

شہری عثمان نے میڈیاء کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اسی طرح مجھ پر یہ لوگ تشدد کرتے رہے اور مجھے اداروں کی جانب سے انصاف نہ ملا تو میں سی پی او افس کے سامنے خودکشی کر لوں گا۔۔۔۔

07/08/2025

پاکپتن عورت پر تشدد کا معاملہ
اے ایس آئی اعجاز نے کہا کہ اگر تو نے میڈیکل کرایا تو 9 سی کا پرچہ دے دوں گا، لیڈی کانسٹیبل نے اُسے کہا بھی کہ سر آپ کیوں مار رہے ہیں، میں جو ساتھ ہوں، میں مظلوم ہوں، 2 چھوٹے بچے ہیں، کہاں جائوں، پاک پتن میں پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار عورت کی رو رو کر دہائی۔۔!!

07/08/2025

پاکپتن: پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی سفاکیت

پاکپتن: نہتی خاتون پر تشدد، ویڈیو مَنظرِ عام پر آگئی

پولیس اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر کا لاتوں، مُکوں سے تشدد

پاکپتن: پولیس خاتون کو گھسیٹتی رہی، شدید مارپیٹ

پاکپتن: گھر میں گُھس کر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا

پولیس اہلکار کی خاتون کیساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ

شوہر نے بیوی کو چند سال قبل طلاق دے دی تھی

گھر سے بے دَخلی کیلئے سُسرال نے پولیس سے تشدد کروایا

پاکپتن: بچوں کیساتھ کہاں جاؤں کوئی ٹِھکانہ نہیں، خاتون

بچوں کفالت کرنے والا کوئی نہیں، اِنصاف دِلایا جائے

07/08/2025

ضلع کونسل فیصل آباد
نوکری کے نام پر نوجوان طلباء اور طالبات کی تزلیل
گورنمنٹ کے ادارے اربن یونٹ نے کچھ عرصہ پہلے اشتہار دیا کہ انکو گریجوایٹ لڑکے اور لڑکیاں چاہیئے کنٹریکٹ پر اور انٹرویو کی تاریخ 7اگست 2025 مقرر کی، اور مقام فیصل آباد ضلع کونسل کا رکھا،
آج جب لوگ صبح 9 بجے انٹرویو دینے پہنچے تو کسی ایک کا بھی انٹرویو نہی لیا گیا اور سٹوڈنٹس کو سوائے ذلت کے اور کچھ نہی ملا، اطلاع کے مطابق گورنمنٹ سٹاف سیٹوں سے اٹھ کر جا چکا ہے اور سٹوڈنٹس کو کوئی جواب نہی دیا گیا اب تک، کیا یہ گورنمنٹ کی نا اہلی ہے یا سیلیکشن پہلے ہی ہو چکی ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر ان پڑھے لکغے لوگوں کو جمع کیوں کیا گیا؟ انکا تماشا بنانے کے لیئے؟ کیا کوئی گورنمنٹ کا ادارہ یا کوئی آفیسر ان سے پوچھ سکتا ہے؟ یا سب کے سب اس میں ملوث ہیں؟ یہ لوگ کوئی دیھاڑی دار نہی ہیں یہ کم سے کم گریجوایٹ ہیں جو خوار ہو رہے اس وقت ضلع کونسل فیصل آباد میں
All Pakistani news

04/08/2025

ڈولفن پولیس ملتان کے اہلکاروں کا قادرپورراں میں دوران ڈیوٹی ناکہ پر میٹرک کے 17 سالہ سٹوڈنٹ ملک داؤد عمران پر وحشیانہ تشدد واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے سٹوڈنٹ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل 25 جولائی بروز جمعہ شام سات بجے کے قریب پُل برکت آباد قادرپورراں ملتان کا ہے میٹرک کا سٹوڈنٹ ملک داؤد عمران راں جس کی دوکان بھی وہیں ہے اور ساتھ ہی کھوہ ودھو والا کا رہائشی ہے وہ موٹر سائیکل پر دوکان سے بوتل لینے آیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈولفن اہلکاروں جس میں اسد ، وقاص ، نبیل اور مجید شامل ہیں اسے روکا اور اس کی تلاشی لینا شروع کردی اور پھر کہا کہ ادھر سائیڈ پر کھڑے ہوجاؤ کافی دیر کے بعد داؤد نے کہا کہ مجھے جانے دو مجھے گھر جانا ہے ہمارے گھر مہمان آئے ہوئے ہیں مجھے دیر ہورہی ہے اسی بات پر ڈولفن اہلکار آگ بگولہ ہوگئے اور اس پر تھپڑوں اور مکوؤں سے وحشیانہ تشدد شروع کردیا اور پھر تھانہ قادرپورراں لے گئے اور پھر ورثاء اور معززین علاقہ کی منت سماجت پر جان بخشی ہوئی ۔ قادرپورراں کے تمام عوامی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مزکورہ ڈولفن اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے

17/07/2025

لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی, اربوں روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط

کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار؛ دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف

کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے

ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سونا برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا

73 بینک اکاؤنٹس منجمد؛ جن میں سے 5 ارب روپے کی رقم بر آمد کی گئی

77 لگژری گاڑیاں برآمد؛ جن میں نئی ماڈل کی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل، کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد

30 رہائشی گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، اور 4 فارم ہاؤسز نیب نے قبضے میں لے لیے

ضبط کی گئی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل

کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط

ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے

فیصل آباد تھانہ بلوچنی کی حدود میں ملک تحسین اعوان سابقہ چیئر مین فیسکو اور نون لیگی رہنما کے ڈیرے سے گرفتار کیئے گئے پا...
10/07/2025

فیصل آباد تھانہ بلوچنی کی حدود میں ملک تحسین اعوان سابقہ چیئر مین فیسکو اور نون لیگی رہنما کے ڈیرے سے گرفتار کیئے گئے پاکستانی ملزمت جو آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں جن کو کل عدالت میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے ان ملزمان کامزید 14 دن کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے مانگ لیا

09/07/2025

فیصل آباد میں غیر ملکی خواتین آن لائن فراڈ میں ملوث گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر انعامی سکیموں کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والی غیر ملکی خواتین گرفتار

08/07/2025

آج کا لطیفہ
200 یونٹ والے صارفین کو %80 ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے
🤣😂😂
حالانکہ سوال عوام کا یہ تھا کہ 200 یونٹ پر بل تقریباً 3083 اور 201 یونٹ پر بل 8154 کیوں آتا ہے
سوال سادہ اور معصومانہ تھا کہ انکل ایک یونٹ کا بل 5174 روپے کیوں؟ مگر انکل سرکار کے نوکر ہیں اور غلطی سے موصوف خود کو عوام کا خدمت گار بھی کہتے ہیں نام نہی بتاؤں گا آپ لوگ خوداندازہ کر لیں ہمارے اداروں کے سربراہان کتنے پڑھے لکھے ہیں

08/07/2025

ایک یونٹ کے فرق پر بل اتنا کیوں بڑھ جاتا ہے؟ رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کا سوال

لائف لائن والے صارفین کو 200 یونٹ تک 5000 روپے بل آتا ہے، رانا سکندر حیات

جیسے ہی 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے،رانا سکندر حیات
ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا،رانا سکندر حیات

اس مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں چھ ماہ کیلئے کیوں،رانا سکندر حیات کا استفسار

200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے،اویس لغاری

06/07/2025

فیصل آباد:گارڈ کو کالونی میں بااثر افراد کو روکنا مہنگا پڑ گیا

فیصل آباد:ستیانہ روڈ نجی کالونی میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے شناخت کیلئے بااثر افراد روکنے پر تشدد،فائرنگ

فیصل آباد:بااثر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان لیوا فائرنگ کی

فیصل آباد:فوٹیج میں بااثر افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

فیصل آباد:ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

فیصل آباد: پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکے گی

فیصل آباد: متاثرہ گارڈ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Address

County Kent
London
EC1A1AE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabron Wali Sarkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabron Wali Sarkar:

Share