Beauty Tips

Beauty Tips Where entertainment meets inspiration! 💡
Explore the best of online earning strategies, mind-relaxing content, and daily doses of fun.

Let’s turn your scroll time into a productive and enjoyable experience. Stay connected for more! 🚀🎶❤️

29/06/2025

خود کے دل پر مرہم لگانا سیکھو،
جو ٹوٹا ہے، اُسے خود ہی بنانا سیکھو۔

کسی کے جانے سے دنیا نہیں رُکتی،
آنکھیں پونچھو، اور مسکرانا سیکھو۔

جو گیا، اُس کا شکر کرو کہ گیا،
اب اپنے آپ میں کچھ بنانا سیکھو۔

محبت فقط ایک باب تھی، پوری کتاب نہیں،
اب اپنی کہانی خود لکھنا سیکھو۔

زندگی وہی ہے، بس نظریہ بدل دو،
خود سے وفا کرو، اور آگے بڑھنا سیکھو

29/06/2025

Ma Sha Allah ❤️ sadqy 💜💜💜💜 how cute 🥰 🥰 🥰

26/06/2025

بارش کی برستی بوندوں نے
جب دستک دی دروازے پر

محسوس ہوا ۔۔ تم آۓ ہو
انداز تمھارے جیسا تھا

ہوا کے ہلکے جھونکے کی
جب آہٹ پائی کھڑکی پر

محسوس ہوا ۔۔ تم گزرے ہو
احساس تمھارے جیسا تھا

میں نے جو گرتی بوندوں کو
جب روکنا چاہا ہاتھوں پر

اک سرد سا پھر احساس ہوا
وہ لمس تمھارے جیسا تھا

تنہا میں چلا جب بارش میں
تب اک جھونکے نے ساتھ دیا

میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے
وہ ساتھ تمھارے جیسا تھا

پھر رک سی گئی وہ بارش بھی
باقی نہ رہی اک آہٹ بھی

میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گۓ
انداز تمھارے جیسا تھا

01/06/2025

گرمیوں کی چھٹیاں – صرف فارغ بیٹھنے کے لیے نہیں! 🌞

جیسے کہ سب کو معلوم ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں... اب یا تو بچے بورنگ ہوم ورک کریں گے یا پھر سارا دن موبائل پر وقت ضائع کریں گے۔

❌ لیکن اس بار ایسا نہ ہونے دیں!

👉 اپنے بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہونے دیں۔ انہیں یہ چھٹیاں یادگار بنائیں۔
انہیں ایسی دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف کریں جو نہ صرف ان کی دلچسپی کا باعث بنیں بلکہ ان کی شخصیت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیں۔

🎯 مثال کے طور پر:

روٹی بنانا سکھائیں 🍞

برتن دھونا یا گھر کی صفائی کرنا 🧽

گڑیا کے کپڑے سینا 🧵

ہاتھ سے خوبصورت ڈیکوریشن پیسز بنانا 🎨

اور بھی بہت سی دلچسپ اور تعمیری سرگرمیاں!

⚽ ساتھ ہی ساتھ انہیں کچھ جسمانی کھیلوں میں بھی شامل کریں جیسے:

بیڈمنٹن

کرکٹ

فٹبال

📴 بچوں کو سکرین کا عادی نہ بنائیں! یہ تمام سرگرمیاں آپ اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ کروا سکتے ہیں۔ ان سے بچے خوش بھی ہوں گے، کچھ نیا سیکھیں گے اور ذہنی طور پر بھی پرسکون رہیں گے۔

🌟 اور اگر آپ چاہیں تو ان سرگرمیوں کو ایک چھوٹے بزنس آئیڈیا میں بھی بدل سکتے ہیں!

👩‍🏫 آپ اپنے گھر پر ایک چھوٹا سا گروپ بنا کر دوسرے بچوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جہاں بچے:

لائف سکلز سیکھیں

گھریلو ذمہ داریوں کو سمجھیں

کارڈز یا ہنڈ میڈ گفٹس بنانا سیکھیں

اور بہت سی تخلیقی ایکٹیویٹیز کریں

💡 ان سب آئیڈیاز کے لیے آپ کو انٹرنیٹ پر بہت سے آئیڈیاز مل جائیں گے۔

📌 ہمارے معاشرے میں اس چیز کی سخت ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی میں کوئی مثبت "چینج" بھی آئے۔ ہر چیز پڑھائی نہیں ہوتی۔ پڑھائی کے لیے اسکول اور اکیڈمیاں موجود ہیں۔

📢 آئیں! ان چھٹیوں کو بچوں کے لیے یادگار، فائدہ مند اور تخلیقی بنائیں – اور خود بھی ایک مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں۔


تحریر! معلمہ سعدیہ انجم صاحبہگورنمنٹ  سکول  کی بزنس  مائنڈڈ بچی کی کہانی سنیں ذرا۔۔👇🏻 یہ میرے سکول میں کلاس 5 کی سٹوڈنٹ ...
30/05/2025

تحریر! معلمہ سعدیہ انجم صاحبہ
گورنمنٹ سکول کی بزنس مائنڈڈ بچی کی کہانی سنیں ذرا۔۔👇🏻

یہ میرے سکول میں کلاس 5 کی سٹوڈنٹ ہے۔۔اور پڑھائی میں کمزور سٹوڈنٹ ہے۔۔ہر ٹیچر سے ڈانٹ کھا رہی ہوتی ہے۔۔

کلاس فائیو کے بچوں نے کہا پارٹی کرنی ہے۔۔تو کچھ بچے شامل نہیں ہو رہے تھے۔۔میں نے ایک ایک بچے کو کھڑا کر کے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے کیوں شامل نہیں ہو رہے۔۔

تو اس بچی کے بارے میں سب بچوں نے کہا کہ اس نے روز کمیٹی دینی ہوتی اس لیے یہ چیز تک نہیں کھاتی سکول میں۔۔

جب میں نے پوچھا کہ کمیٹی کیسی؟ تو اس بچی نے بتایا کہ یہ بزنس کرتی ہے۔۔۔🥹

خدیجہ جو کلاس فائیو کی سٹوڈنٹ ہے۔۔اس نے بتایا۔۔۔
کہ اسکے ابو حیات نہیں ہیں۔۔بس دو بہنیں ہیں اور امی ہیں۔۔بھائی بھی نہیں ہے۔۔۔تو یہ اپنی امی کی ہیلپ کر رہی ہے،۔۔

اب اسکا بزنس پلان سنیں۔۔۔۔👇🏻

اسکے محلے میں کوئی دکان نہیں تھی۔۔تو یہ سکول آتے جاتے وقت راستے سے سامان لیتی تھی پاپڑ چاکلیٹ نمکو ٹافیاں۔۔۔اور محلے میں جا کر بیچ دیتی تھی۔۔۔منافع کے ساتھ۔۔

کچھ مہینے میں اس نے تین ہزار اکھٹے کر لیے ایسے ہی۔۔۔تو سارے کے سارے تین ہزار انویسٹ کر کے اس نے گھر میں بڑی دکان بنا لی۔۔۔اسکو یہ بھی آئیڈیا ہو گیا کونسی دکان سے سامان اچھی قیمت پر ملتا ہے۔۔۔

گھر میں دکان چلاتے اس نے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی کمیٹی ڈال لی۔۔

جب بھی کمیٹی نکلتی ہے یہ کچھ پیسے امی کو دیتی ہے۔۔۔کچھ پیسؤں سے اپنا اور اپنی بہن کی پڑھائی کا خرچ پورا کرتی ہے۔۔۔۔اور باقی پیسے اتنے بچا لیتی ہے کہ دوبارہ سے اپنی دکان میں انویسٹ کر دیتی ہے۔۔۔

میں نے جب اسکی بزنس مینجمنٹ سنی میں حیران رہ گئی۔۔۔۔

کلاس میں بہت سے غریب بچے ہیں جو ہر دوسرے دن کہانی سناتے ہیں کہ ہمارے ابو کا کام نہیں لگ رہا۔۔۔ہمارے پاس کاپی کے پیسے نہیں ہیں پینسل نہیں لے سکتے وغیرہ۔۔

لیکن اس بچی کا کسی ٹیچر کو پتہ نہیں تھا کہ یہ غریب ہے یا کچھ افورڈ نہیں کر سکتی۔۔۔۔

اس بچی کی خودداری دیکھیں۔۔۔۔کبھی ہاتھ نہیں پھیلاتی۔۔۔قربانی دیکھیں۔۔۔کہ سارے بچے چیز کھاتے ہیں یہ نہیں کھاتی دس روپے کی بھی چیز۔۔۔۔

اور ٹیلنٹ دیکھیں فنانس مینیج کرنے کا۔۔۔بزنس آئیڈیا کیسے لے کر چل رہی ہے اتنی سی عمر میں۔۔

ماشااللہ۔۔۔

اور اسی بچی کے بعد پھر پتہ چلا کہ سکول کی بہت سی بچیاں ہیں جو بزنس کر رہیں۔۔

ایک بچی گڑیا کے کپڑے سلائی کرتی ہے۔۔۔اور پہلے وہ پورے محلے میں سب کو دیکھاتی تھی اور بیچتی تھی۔۔لیکن اب بچیاں خود اسکے گھر آجاتی ہیں کپڑے دیکھنے اور لینے کیونکہ اب سب کو پتا ہے کہ یہ کپڑے بناتی ہے۔۔

ایک بچی مٹی کے برتن بنا کر بیچتی ہے۔۔۔

میں اتنے حیران تھی یہ سب سن کر۔۔

میں نے ان سب بچوں کے لیے بہت clapping کروائی۔۔۔کیش انعام دیا۔۔۔اور موٹیویٹ کیا کہ کبھی بھی بزنس آئیڈیاز پر کام کرنا نہیں چھوڑنا۔۔۔

ماشا اللہ۔

ہم ٹیچرز لوگ بہت دفعہ پڑھائی میں کمزور سٹوڈنٹس کو بہت اگنور کرتے ہیں۔۔۔یا پھر انکی اتنی انسلٹ کرتے ہیں کہ وہ کمپلیکس میں چلے جاتے ہیں۔۔

ہمیں بطور ٹیچرز ہر بچے کو ہمیشہ موٹیویٹ کرنا ہے۔۔ہر بچے کے اندر الگ ٹیلنٹ ہے۔۔۔

بس اس ٹیلنٹ کی پہچان کروانی ہے بچوں کو۔۔اور انہیں push کرنا ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں سب ممکن ہوتا ہے۔۔
سلام ہے ان بچیوں پر جو ان نامساعد حالات اور کم سنی میں اس قدر محنت کر رہی ہیں اللہ تعالی انہیں بہت بہت آسانیاں عطا فرماٸے آمین

30/05/2025

شخصیت کی خوشبو یا بغلوں کی بدبو؟ فیصلہ آپ کا!"

کچھ لوگ جب باہر نکلتے ہیں تو ایسے لگتا ہے جیسے فیشن شو سے سیدھا اتر کر آ رہے ہوں… بال سیٹ، کپڑے برانڈڈ، جوتے چمک دار، اور ایک اسٹائل کہ واہ واہ! 😎

مگر جیسے ہی قریب جاؤ…
بس پھر… "بغلوں کی بادشاہت" کا حملہ! 😷
ایک ایسی خوشبو جو کسی دشمن کو بھی معاف نہ کرے۔
اب بندہ پوچھے، بھائی! نہا دھو کے اتنے تیار ہو، تو ذرا deodorant بھی لگا لیا کرو نا! 🙄

روز نہانا ضروری ہے، مگر صرف پانی اور صابن ہر بدبو کا علاج نہیں ہوتے۔
خاص کر یہ جو "بغلوں کے ایٹم بم" ہوتے ہیں… ان کے لیے خاص ہتھیار چاہیے۔

👈 مارکیٹ میں بہت اچھے deodorants موجود ہیں، جیسے:

Lady Speed Stick (خواتین کے لیے خوشبو دار بم 😍)

Nivea

اور بھی کئی… بس اپنی پسند کا چُنیں، مگر لگانا نہ بھولیں!

اور یاد رکھیں، اکثر آپ کو اپنی بدبو محسوس نہیں ہوتی، مگر آپ کے ساتھ بیٹھے لوگ زندگی کی دعائیں مانگ رہے ہوتے ہیں! 🤐

اپنا خیال رکھیں، اپنی خوشبو سے لوگوں کو اپنا فین بنائیں، بدبو سے بھگائیں نہیں۔
چھوٹے چھوٹے کام بڑے فرق پیدا کرتے ہیں۔ ❤️

20/05/2025

آج سے کافی سالوں پہلے میں انگلینڈ کے ایک مشہور فیشن ریٹیل اسٹور کا مینجر ہوا کرتا تھا. میرا نرم مزاج جہاں میرے ساتھ کام کرنے والو کیلئے سکون کا سبب تھا ، وہاں میرے سینئر مینجرز میری نرم مزاجی سے نالاں تھے. ان کے نزدیک کامیاب مینجر بننے کیلئے لازم تھا کہ میں جائز و ناجائز انداز میں اپنے ماتحت ملازمین کو شدید دباؤ میں رکھوں. اس کے برعکس میری سوچ ہمیشہ یہ رہی کہ جو نتائج باہمی محبت و خلوص سے حاصل ہوتے ہیں ، وہ کبھی بھی بے وجہ سختی سے نہیں ہوا کرتے. مجھے میرا باس سمجھایا کرتا :
"Azeem mate, Be a Rottwieler , Be as aggressive as you can"
میرا جواب اسے کچھ یوں ہوتا :
۔
"There is a thin line in between being strict and in being rude. I am strict but can not be rude"
غرض یہ کہ مجھے اپنے سینئرز کی ایک مسلسل خاموش مخالفت کا سامنا رہا کرتا تھا مگر وہ میری اور میرے ماتحت اسٹاف کی اچھی کارکردگی دیکھ کر کوئی اقدام کرنے سے قاصر تھے. اسی زمانے میں ایک نوجوان لڑکی نے کمپنی جوائن کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سب مینجرز کیلئے درد سر بن گئی. اس لڑکی کا معاملہ سمجھ سے باہر تھا، وہ کسی بھی کام کو ٹھیک سے انجام نہ دے پاتی. یہ لڑکی ذہنی بیمار لگتی تھی. اچانک رونے لگتی اور ہر دوسرے دن بیہوش ہوجاتی. اس لڑکی کو ہر مینجر کے پاس ایک کے بعد ایک منتقل کیا گیا کہ شائد کسی ڈپارٹمنٹ میں چل سکے. ہر مینجر اس پر اپنے طریق سے سختی برتتا مگر نتیجہ میں اسکی حالت مزید بدتر ہوتی جاتی.

اس لڑکی کو برطانوی قانون کے مطابق صرف کم پرفارمنس یا خراب صحت کی وجہ سے نکالا نہ جاسکتا تھا لہٰذا اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہائر مینجمنٹ کیلئے معرکہ بنا ہوا تھا. پھر ایک روز مینجرز کی ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ اس لڑکی کو میرے ڈپارٹمنٹ میں منتقل کیا جارہا ہے ، جہاں اسے باقاعدہ ایک منظم انداز سے جاب سے نکالنے کا بندوبست کیا جائے گا. اسے قانونی زبان میں "Constructive Dismissal" کہا جاتا ہے.

اب چونکہ میرے ڈپارٹمنٹ میں پسیوں کا حساب کتاب اور گاہکوں سے پیسہ لینا بھی شامل تھا جو نہایت تیزی کے ساتھ نمٹانا ہوتا ہے لہٰذا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ لڑکی وہاں خاطر خواہ کارکردگی دکھا پاتی. اسٹور میں اعلان کر دیا گیا کہ اس مہینہ کمپیوٹر ریکارڈ کے ذریعے تمام کیش کاؤنٹرز کی کارکردگی کا حساب رکھا جائے گا اور اگر کوئی کمپنی گائیڈ لائن کی کم از کم رفتار سے مطابقت نہ رکھے گا تو اسکے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا جو برطرفی کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے.
اس سب مخفی انتظام کے بعد لڑکی کو میرے ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیا گیا. پہلے ہی دن وہ لڑکی حسب معمول بیہوش ہوگئی. اب بطور انچارج مجھے اس صورتحال کو سنبھالنا تھا. لڑکی کے ہوش میں آتے ہی اسے میں نے آفس روم میں طلب کرلیا. وہ سہمی کانپتی اپنے مردہ حد تک زرد سفید چہرہ لئے آفس میں داخل ہوئی. میں نے اس کا تپاک سے استقبال کیا اور بیٹھنے کو کہا. اس نے گھبرا کر میری جانب دیکھا. اسے پوری امید تھی کہ اب ہمیشہ کی طرح اسے ذلیل کیا جائے گا مگر میرا نرم اور نارمل لہجہ اسکی سمجھ میں نہیں آرہا تھا. میں نے اس کی خیریت دریافت کرکے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے؟

اس نے ڈبڈبائی آنکھوں سے نفی میں سر ہلادیا. کچھ دیر میں نے یہاں وہاں کی ہلکی پھلکی باتیں کرکے اسے مسکرا کر جانے دیا. اب میں نے اس کو قریب سے جاننے والی اس کی ایک سہیلی کو بلوایا اور اسے اعتماد میں لینے کے بعد پوچھا کہ کیا وجہ ہے جو یہ لڑکی ہر وقت روتی رہتی ہے ، شدید بیمار لگتی ہے اور بیہوش ہوجاتی ہے؟ اس نے جھجھکے ہوئے مجھے بتایا کہ کچھ ماہ پہلے اس کا بوئے فرینڈ نے اسے سالوں ساتھ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا ہے. ان سالوں میں اس خبیث انسان نے اس لڑکی کو یہ یقین دلادیا تھا کہ وہ ایک نہایت بدصورت اور ناکارہ انسان ہے. کم عمر ہونے کی وجہ سے سالوں بعد اب یہ لڑکی اپنے ناکارہ ہونے پر سو فیصد یقین کرچکی تھی اور نتیجہ یہ کہ خود اعتمادی کے شدید فقدان کا شکار تھی. اس دن میں سارا وقت اس معصوم لڑکی کے کیس کے بارے میں سوچتا رہا.
اگلے روز میں نے اسے کیش ہینڈل کرنے کی بجائے ایک آسان سا پانچ منٹ کا کام دیا. یہ کام اس نے آدھا گھنٹے بعد مکمل کیا اور ڈرتے ڈرتے مجھے معائینہ کیلئے بلایا. کام اتنی دیر بعد بھی ٹھیک سے نہیں ہوا تھا، مگر میں نے خوب دیکھ کر اسے زوردار آواز میں شاباشی دی. جلدی سے آواز لگا کر دو مزید ماتحت اسٹاف ممبرز کو بلایا اور کام دکھاتے ہوئے ان سے کہا کہ دیکھو کم وقت میں بہترین کام ایسے ہوتا ہے ! ، اس لڑکی کے چہرے پر حیرت کی آبشار بہہ رہی تھی. اسے کسی معمولی ترین درجہ میں بھی امید نہ تھی کہ کوئی اس کے کام سے اتنا خوش ہوسکتا ہے.

میں نے اسے پھر دوسرا کام دیا ، جو اس نے پہلے سے کم وقت میں بہتر طریقے سے کردکھایا. میں نے پھر زبردست تعریف کرتے ہوئے اپنی خوشی ظاہر کی اور کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے جو اتنی ہارڈ ورکنگ یعنی سخت کام کرنے والی لڑکی نے میرا ڈپارٹمنٹ جوائن کیا. باقی سارا دن میں نے دیکھا کہ وہ ہنس رہی ہے ، مسکرا رہی ہے اور بھاگ بھاگ کے دوسرا کام مانگنے آجاتی ہے. اس دن کے بعد یہ لڑکی خوب دلجمعی کے ساتھ کام کرنے لگی. مینجرز حیران تھے کہ میں نے اب تک اس لڑکی کی شکایت کیوں نہیں کی؟ مگر میں نے نہ اس کی برائی میں کچھ کہا اور نہ ہی اسکی کوئی تعریف کی بلکہ خاموشی سے اس کا غیرمحسوس انداز میں حوصلہ بڑھاتا رہا. الله الله کر کے پورا مہینہ گزر گیا اور وہ دن آگیا جب کمپیوٹر رپورٹ نکالی گئی.

فیصلہ یہ ہونا تھا کہ جو سب سے سست ہوگا اسے نکال دیا جائے گا اور مینجرز کو کامل یقین تھا کہ یہ سست ترین وہی لڑکی ہوگی. مگر جب رپورٹ آئی تو مینجرز سمیت پورے اسٹور میں ہنگامہ مچ گیا. وہ لڑکی سب سے زیادہ تیز رفتار ثابت ہوئی. میرا باس یہ یقین نہیں کر پارہا تھا تو اس نے دوبارہ ایک الگ انداز سے رپورٹ نکالی اور وہی نتیجہ دیکھ کر دانتوں تلے انگلی داب لی.

اس لڑکی کو تیزرفتار ترین آپریٹر کا ایوارڈ دیا گیا. جسے پا کر وہ ایک بار پھر رو دی مگر اس بار یہ آنسو دکھ نہیں خوشی کی علامت تھے. مجھے الله پاک نے ایک بڑی سیکھ دی تھی کہ اس جہان میں ہر انسان قیمتی ہے اور کسی سے کم نہیں. بس بعض اوقات اسے ہمارے سہارے اور ذرا سی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے.

18/05/2025

ماں کے عالمی دن اور یتیم خانے میں بچوں کا حال 😢💔
ویڈیو دیکھیں یقین مانیں کہ آپ کو رونا آ جائے گا 😥

17/05/2025

اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ! دل سوز آواز میں ملی نغمہ! حاضرین کی آنکھیں نم، معرکہ حق تقریب کے جذباتی مناظر
Hadiya Hashmi Pays Tribute To Soldiers By Singing 'Ay Puttar Hattan Te Nai Wikda' Song | Discover Pakistan

13/05/2025

آدھی رات کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی زندگیوں سے متاثر ہونا چھوڑ دیں بلکہ اپنے وزن، بینک اکاؤنٹ اور تعلقات پر غور کریں، خشک جلد پر لوشن لگائیں، پھٹی ایڑیوں پر نظر ثانی کریں، الجھے بالوں میں کنگھی کریں اور خود لوگوں کو متاثر کریں ۔

12/05/2025

لاہور کی بات ہو، اور دِل نہ دھڑکے؟

12/05/2025

Allah sbr den shaheedon K parents ko :(

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share