This is official page of Urdu Daily newspaper(الفضل انٹرنیشنل)of Worldwide Ahmadiyya Muslim Community
Our sole aim is to provide quality research work on variety of subjects to the world therefore we work on No profit basis. Anyone can subscribe to our print copy for the following rates Worldwide:
UK £30 /year
Europe £45 /year
Rest of the World £60 /year
Email [email protected] for further information
Note: This service is available worldwide except Pakistan
23/08/2025
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
📹 "ایک منٹ..." آج کے الفضل سے!
#حدیث
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ۷۰۰؍کے قریب حکم دیے ہیں۔ مومنوں کی بہت سی اچھی صفات اور نیک کاموں کا تذکرہ فرمایا ہے اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے ان کے بلند درجات اور عظیم الشان مقامات کا بھی ذکر فرمایا ہے جو خدا کے حضور انہیں حاصل ہیں یا ہوں گے۔یہ نیک کام اور مدارج عربی کلام کے لحاظ سے افعال کی شکل میں بھی بیان کیے گئے ہیں اور اسم صفت کی شکل میں بھی جیسے یُؤْمِنُ کا مطلب ہے وہ ایمان لاتا ہے اور مُؤْمِن کا مطلب ہے ایمان لانے والا۔یعنی یہ اُس کی لازمی صفت ہے۔
#اسلام
#خلافت
22/08/2025
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ۷۰۰؍کے قریب حکم دیے ہیں۔ مومنوں کی بہت سی اچھی صفات اور نیک کاموں کا تذکرہ فرمایا ہے اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے ان کے بلند درجات اور عظیم الشان مقامات کا بھی ذکر فرمایا ہے جو خدا کے حضور انہیں حاصل ہیں یا ہوں گے۔یہ نیک کام اور مدارج عربی کلام کے لحاظ سے افعال کی شکل میں بھی بیان کیے گئے ہیں اور اسم صفت کی شکل میں بھی جیسے یُؤْمِنُ کا مطلب ہے وہ ایمان لاتا ہے اور مُؤْمِن کا مطلب ہے ایمان لانے والا۔یعنی یہ اُس کی لازمی صفت ہے
22/08/2025
حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: قیامت اُس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم عادل، حاکم اور منصف امام بن کر نازل نہ ہوں، وہ آ کر صلیب کو توڑیں گے، سؤر کو قتل کریں گے اور جزیہ کو معاف کر دیں گے اور مال اِس قدر زیادہ ہو گا کہ اُسے کوئی قبول کرنے والا نہ ہو گا۔
(سنن ابن ماجہ کتاب الفتن، بَابُ: فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَخُرُوجِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَخُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ حدیث: ۴۰۷۸)
#اسلام
#خلافت
22/08/2025
(انتخاب از خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ ۱۳؍اکتوبر ۲۰۲۳ء)
"پہلی جنگ عظیم کے بعد جنگوں کے خاتمے کے لیے بڑی طاقتوں نے لیگ آف نیشنز بنائی لیکن انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے اور اپنی برتری قائم رکھنے کی وجہ سے یہ ناکام ہو گئی اور دوسری جنگ عظیم ہوئی اور کہتے ہیں سات کروڑ سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔
اب یہی حال یواین (UN)کا ہو رہا ہے۔ بنائی تو اس لیے گئی تھی کہ دنیا میں انصاف قائم کیا جائے گا اور مظلوم کا ساتھ دیا جائے گا۔ جنگوں کے خاتمے کی کوشش کی جائے گی لیکن ان باتوں کا دُور دُور تک پتہ نہیں۔اپنے مفادات کو ہی ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔
اب جو اس بے انصافی کی وجہ سے جنگ ہو گی اس کے نقصان کا تصور ہی عام آدمی نہیں کر سکتا اور یہ سب بڑی طاقتوں کو پتہ ہے کہ کتنا شدید نقصان ہو گا لیکن پھر بھی انصاف قائم کرنے پر کوئی توجہ نہیں ہے اور توجہ دینے پر کوئی تیار بھی نہیں ہے۔
ایسے حالات میں مسلمان ملکوں کو کم از کم ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپنے اختلافات مٹا کر اپنی وحدت کو قائم کرنا چاہیے۔اگر مسلمانوںکو یہ ہدایت اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے دی ہے کہ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۢ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ (آل عمران:65) اس کلمے کی طرف آ جاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے تو مسلمان جن کا کلمہ مکمل طور پر ایک ہے کیوں اختلافات ختم کرکے اکٹھے نہیں ہو سکتے؟ پس سوچیں اور اپنی وحدت کو قائم کریں اور یہی دنیا سے فساد دُور کرنے کا ذریعہ ہو سکتا ہے اور پھر ایک ہو کر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہر جگہ مظلوم کے حقوق قائم کرنے کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں۔ایک ہوں گے، وحدت ہو گی تو آواز میں بھی طاقت ہو گی ورنہ معصوم مسلمانوں کی جانوں کے ضائع ہونے کے یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے، مسلمان حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے اور یہ ان طاقتوں کا کام ہے رکھیں کہ ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرو۔(صحیح البخاری کتاب المظالم بَابُ اَعِنْ اَخَاکَ ظَالِمًا اَوْ مَظْلُوْمًا حدیث 2443) پس اس اہم بات کو سمجھیں۔"
#اسلام
#خلافت
22/08/2025
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ۷۰۰؍کے قریب حکم دیے ہیں۔ مومنوں کی بہت سی اچھی صفات اور نیک کاموں کا تذکرہ فرمایا ہے اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے ان کے بلند درجات اور عظیم الشان مقامات کا بھی ذکر فرمایا ہے جو خدا کے حضور انہیں حاصل ہیں یا ہوں گے۔یہ نیک کام اور مدارج عربی کلام کے لحاظ سے افعال کی شکل میں بھی بیان کیے گئے ہیں اور اسم صفت کی شکل میں بھی جیسے یُؤْمِنُ کا مطلب ہے وہ ایمان لاتا ہے اور مُؤْمِن کا مطلب ہے ایمان لانے والا۔یعنی یہ اُس کی لازمی صفت ہے
#اسلام
#خلافت
22/08/2025
https://www.alfazl.com/2025/08/21/128852/
خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمودہ۳؍جون۱۹۵۵ءبمقام زیورچ
وہ (اللہ) ربّ العالمین ہے، ہر ملک و ملت کی ربوبیت کرتا ہے اور ہر مذہب و دین کے ماننے والوں سے نیک سلوک کرتا ہے
اگر کوئی گورنمنٹ اِس اصول پر چلے یعنی اُس کا فائدہ صرف اُس کے باشندوں کو نہ پہنچے بلکہ دوسری قوموں کا بھی وہ خیال رکھے اور صرف ایک خاص قسم کے گروپ کا خیال نہ رکھے۔ جیسا کہ کمیونزم والے لیبر کا ہی خیال رکھتے ہیں یا امریکہ والے کیپٹلسٹ کا ہی زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ بلکہ اس کے قوانین اور کوششیں ادنیٰ اقوام اور غریبوں کی پرورش کے لئے بھی ہوں اور انہیں اونچا کرنے والی ہوں اور امیروں کو بھی اپنی طاقت اپنے علم کے مطابق اور اپنے ذرائع کو استعمال کر کے فائدہ اٹھانے کے مطابق ہوں تو ایسی ہستی کی سارے تعریف کرتے ہیں۔ اس کی تعریف مزدور طبقہ بھی کرے گا کہ وہ اُس کا بھی فائدہ کررہی ہے اور مالدار طبقہ بھی کرے گاکہ وہ اُس کا بھی فائدہ کر رہی ہے۔ جب کوئی حکومت سارے ملکوں کی خدمت کرے گی تو صرف روس اور امریکہ ہی اس کی تعریف نہیں کرے گا بلکہ ہندوستان والے بھی کریں گے، پاکستان والے بھی کریں گے، امریکہ والے بھی کریں گے، روس والے بھی کریں گے، جرمنی والے بھی کریں گے۔ کیونکہ اس کا فائدہ باہر کے لوگوں کو بھی پہنچے گا۔
Be the first to know and let us send you an email when Alfazl International / الفضل انٹرنیشنل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Alfazl International / الفضل انٹرنیشنل: