JKnews

JKnews Only Kashmir's Urdu News Channel. Jammu & Kashmir Kashmir wants Peace

کس کس کو حبیب جالب کی یاد آرہی ہے؟اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتیجس دیس میں انساں کی حفاظت نہیں ہوتیمخلوقِ خدا جب کسی...
28/10/2024

کس کس کو حبیب جالب کی یاد آرہی ہے؟

اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتی
جس دیس میں انساں کی حفاظت نہیں ہوتی

مخلوقِ خدا جب کسی مشکل میں پھنسی ہو
سجدے میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی

ہم خاک نشینوں سے ہی کیوں کرتے ہیں نفرت
کیا پردہ نشینوں میں غلاظت نہیں ہوتی

یہ بات نئی نسل کو سمجھانی پڑے گی
کہ عریانی کبھی بھی ثقافت نہیں ہوتی

سر آنکھوں پر ہم اس کو بٹھا لیتے ہیں اکثر
جس کے کسی وعدے میں صداقت نہیں ہوتی

پہنچا ہے اگرچہ بڑا نقصان ہمیشہ
پھر بھی کسی بندے کی اطاعت نہیں ہوتی

ہر شخص اپنے سر پہ کفن باندھ کے نکلے
حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی

27/10/2024

بیٹوں کی اقسام۔

بیٹے پانچ قسموں کے ہوتے ہیں:

۱: پہلے وہ جنہیں والدین کسی کام کو کرنے کا حُکم دیں تو کہنا نہیں مانتے، یہ عاق ہیں۔

۲: دوسرے وہ ہیں جنہیں والدین کسی کام کو کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بے دلی اور کراہت کے ساتھ، یہ کسی قسم کے اجر سے محروم رہتے ہیں۔

۳: تیسری قسم کے بیٹے وہ ہیں جنہیں والدین کوئی کام کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بڑبڑاتے ہوئے، سُنا سُنا کر، احسان جتلا کر، بکواس بازی کر کر کے۔ یہ کام کر کے بھی گھاٹے میں ہیں اور گناہ کما رہے ہیں۔

۴: چوتھی قسم کے وہ بیٹے ہیں جنہیں والدین کوئی کام بتا دیں تو خوش دلی سے کرتے ہیں، یہ اجر کماتے ہیں اور ایسے بیٹے بہت کم ہوتے ہیں۔

۵: پانچویں قسم کے وہ بیٹے ہیں جو والدین کی ضرورتوں کے کام اُن کے کہنے سے پہلے کر دیتے ہیں، یہ خوش بخت بیٹوں کی نادر قسم ہیں۔

آخری دو قسم کے بیٹے؛ ان کی عمر میں برکت، رزق میں وسعت، ان کے معاملات کی آسانی اور ان کے سینوں میں پڑی راحت اور وسعت کے بارے میں کچھ نا پوچھیئے، یہ تو بس اللہ “اپنی رحمت کے لیے جس کو چاہتا ہے مخصوص کر لیتا ہے اور اس کا فضل بہت بڑا ہے”۔

ایک چھوٹا سا سوال ہے ہر اُس کرم فرما کیلئے جو اس وقت یہ پڑھ رہا ہے: آپ اوپر بیان کیئے گئے بیٹوں کی قسموں میں سے کون سی قسم کے بیٹے ہیں؟

(بھاگ کر اپنی ماں کے سر پر بوسہ دینے سے پہلے) اپنے آپ سے یہ پوچھ کر دیکھیئے کہ والدین کے ساتھ “بِر” یا حُسن سلوک یا راستبازی ہوتی کیا ہے؟

یہ حُسن سلوک؛ ماں یا باپ کے سر پر ایک بوسہ لے لینے کا نام نہیں ہے، ناں ہی ان کے ہاتھوں پر یا حتی کہ اُن کے پاؤں پر بوسہ لینے کا نام ہے۔ کہیں یہ کر کے تو اس گمان میں میں ناں پڑ جائے کہ تو نے ان کی رضا کو پا لیا ہے۔

حُسن سلوک یہ ہے کہ تو اُن کے دل میں آئی ہوئی خواہش کو محسوس کرے اور پھر اُن کے حُکم کا انتظار کیئے بغیر اس خواہش کو پورا کر دے۔

حُسن سلوک یہ ہے کہ تو یہ جاننے کی کوشش میں لگا رہے کہ انہیں کونسی بات خوشی دیتی ہے اور پھر اُس کام کو جلدی سے کر ڈالے۔ اور تو یہ جاننے کی کوشش کرے کہ انہیں کس بات سے دُکھ پہنچتا ہے اور پھر اس کوشش میں رہے کہ وہ تجھ سے ایسی کوئی چیز کبھی بھی نا دیکھ پائیں۔

اُن سے حسن سلوک یہ ہے کہ تجھے ان کا احساس ہو، تو ان کیلیئے بات چیت کا وقت نکالتا ہو، انہیں کسی چیز کے کھانے پینے کی طلب ہو تو حاضر کر دیتا ہو بھلے یہ ایک چائے کا کپ ہی کیوں ناں ہو۔

حسن سلوک یہ بھی ہے کہ تو اُن کے آرام اور راحت کا خیال رکھے بھلے اس کیلیئے اپنی راحت کو ہی کیوں نا تیاگنا پڑے۔ اگر تیری دوستوں میں شب بیداری انہیں شاق گزرتی ہے تو تیرا جلدی سو جانا بھی ان کے ساتھ ایک حسن سلوک کی ہی ایک مثال ہے۔

حسن سلوک یہ بھی ہے کہ ان کی خاطر اپنی دعوتیں ضیافتیں چھوڑ دے اگر اس سے تیرا اُن کے ساتھ میل جول متاثر ہوتا ہے تو۔

ایک مناسب ریسٹورنٹ پر ان کے ساتھ کھانا، حج و عمرہ میں ان کی راحت کے پیش نظر اچھے ہوٹل میں ان کے قیام کا بندوبست، حتی کہ کہیں چھوٹی موٹی تفریح اور پکنک جو تیرے والدین کے دل کو سرور دے اور وہ اپنی اس عمر میں بھی خوشی کا احساس پائیں۔

حسن سلوک یہ بھی ہے کہ تیرے والدین تیرے مال سے مستفیض ہو رہے ہوں بھلے وہ خود کیوں ناں مالدار ہوں۔ اور تیرا یہ جانے بغیر کہ ان کے پاس اب کتنے پیسے ہیں اور انہیں ضرورت ہے بھی یا کہ نہیں تو ان پر خرچ کرتا رہے۔

حس سلوک یہ بھی ہے کہ تو ان کی حتی المقدور راحت تلاش کرتا رہے اور انہوں نے تیری ولادت سے اب تک جو کچھ خدمت کر دی ہے کو کافی سمجھے اور اب ان کے احسانات کے بدلے میں کچھ نا کچھ کرتا رہے۔

حس سلوک یہ بھی ہے کہ تو ان کے لبوں پر کسی طرح ہنسی لاتا رہے بھلے تو اپنے نظروں میں کیوں ناں مسخرہ ہی لگ رہا ہو،

*آخری بات: والدین سے حسن سلوک تیرے اور تیرے بھائیوں بہنوں کے درمیان "باری بندی" کا نام نہیں۔ یہ تو ایک دوڑ کا نام ہے جو جنت کے دروازوں کی طرف جاری ہے اور پتہ نہیں کون پہلے پہنچ جائے۔ اور یہ بھی یاد رکھو کہ جنت کو بہت سے راستے جاتے ہیں اور ان میں سے کئی راستے تیرے والدین سے ہو کر جاتے ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
راجہ عتیق الرحمن بھٹی :
چیئرمین بھٹی راجپوت آرگنائزیشن آل آزاد کشمیر

‏.

اس گدی نشین کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں یہ حکومت سے درخواست کر رہا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں جو کہ داتا علی ہجویری صاحب کی ...
05/10/2024

اس گدی نشین کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں یہ حکومت سے درخواست کر رہا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں جو کہ داتا علی ہجویری صاحب کی نگری ہے، وہاں ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسے شخص کو تقریر کی اجازت دینا گویا داتا صاحب کی بے ادبی ہے۔
نیچے ایک بندے نے کمال کمنٹ کیا کہ

"داتا صاحب کی نگری میں پچھلی کئی دہائیوں سے ہیرا منڈی چل رہی ہے، اگر اس سے داتا صاحب کی بے ادبی نہیں ہوئی تو ایک مبلغ کے بیان کرنے سے کون سی بے ادبی ہوجائے گی۔"

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا۔ جاپانی زبان نہ آنے کی وجہ سے زیادہ بات تو نہ کر سکا، بس اس ان...
05/10/2024

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا۔ جاپانی زبان نہ آنے کی وجہ سے زیادہ بات تو نہ کر سکا، بس اس انسٹیٹوٹ کا نام لیا جہاں اسے جانا تھا۔
ٹیکسی ڈرائیور سمجھ گیا، اس نے سر جھکایا اور مسافر کو دروازہ کھول کر بٹھایا۔ اسطرح بٹھانا جاپانیوں کا کلچر ہے۔
سفر کا آغاز ہوا تو ٹیکسی ڈرائیور نے میٹر آن کیا، تھوڑی دیر کے بعد بند کر دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ آن کر دیا۔ مسافر حیران تھا مگر زبان نہ آنے کی وجہ سے چپ رہا۔

جب انسٹیٹوٹ پہنچا تو استقبال کرنے والوں سے کہنے لگا، پہلے تو آپ اس ٹیکسی ڈرائیور سے یہ پوچھیں کہ اس نے دورانِ سفر کچھ دیر گاڑی کا میٹر کیوں بند رکھا؟
لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا تو وہ بولا ’’راستے میں مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے جس جگہ سے مڑنا تھا، وہاں سے نہ مڑ سکا، اگلا یوٹرن کافی دور تھا، میری غلطی کے باعث دو ڈھائی کلومیٹر سفر اضافی کرنا پڑا، اس دوران میں نے گاڑی کا میٹر بند رکھا، جو مسافت میں نے اپنی غلطی سے بڑھائی اس کے پیسے میں مسافر سے نہیں لے سکتا‘‘۔

میں حیران ہوں کہ اس ڈرائیور نے نہ چِلہ لگایا تھا، نہ وہ نماز پڑھتا تھا، نہ کلمہ، نہ اس کی داڑھی تھی، نہ جُبہ، نہ ٹوپی مگر دیانتداری تھی۔ ہمارے پاس سب کچھ ہے مگر ایمانداری نہیں ہے۔ ہم مسلمان ضرور ہیں مگر ہمارے پاس اسلام نہیں ہے۔ اسلام پگڑی، کُرتے، پاجامے اور داڑھی کا نام نہیں بلکہ اسلام سچ بولنے، صحیح ناپنے تولنے کا نام ہے۔ اسلام دیانتداری کا نام ھے۔۔
آئیے
اب ہم اپنا موازنہ کر لیتے ہیں…

فرقہ پرست اس پوسٹ سے کوسوں دور رہیںالفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکنمُلّا کی اذاں اور، مجاہد کی اذاں اورپرواز ہے دونوں ک...
01/10/2024

فرقہ پرست اس پوسٹ سے کوسوں دور رہیں

الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
مُلّا کی اذاں اور، مجاہد کی اذاں اور

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور

اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ۔گاڑیوں کے ٹائرز سے متعلق یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور ا...
28/09/2024

اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ۔
گاڑیوں کے ٹائرز سے متعلق یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے
ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹائر کی دیوار پر درج ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔
ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔

ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:

حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔
لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خیال رکھیں تاکہ آپ حادثے سے بچ سکے .
عزیزانِ من ! احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔

باکسنگ کی دُنیا میں ایک اصطلاح روپ اینڈ ڈوپ مشہور ہے. اس کا مفہوم سمجھنے کیلئے آپ کو افریقی ملک زائر یعنی آج کے کانگو کے...
27/09/2024

باکسنگ کی دُنیا میں ایک اصطلاح روپ اینڈ ڈوپ مشہور ہے. اس کا مفہوم سمجھنے کیلئے آپ کو افریقی ملک زائر یعنی آج کے کانگو کے شہر کنساشا کے ماضی 1974 میں جانا ہوگا جب یہاں باکسنگ کی تاریخ کی ایک مشہور جنگ رمبل ان دا جنگل لڑی گئی تھی. یہ مقابلہ اُس وقت کے ہیوی ویٹ چیمپئن جارج فورمین اور محمد علی کے درمیان ہوا تھا.

اب تک ناقابل شکست متفقہ ہیوی ویٹ چیمپئن جارج فورمین کیلئے یہ اپنے اعزاز کا دفاع تھا جبکہ محمد علی کی کہانی الگ تھی. محمد علی کی جنگ اس مقابلے سے سات سال پیچھے شروع ہوگئی تھی جب اس نے ویت نام جنگ میں جانے سے انکار کر دیا تھا. اُس وقت محمد علی ہیوی ویٹ چیمپئن تھا لیکن اس سے تمام اعزازات اور باکسنگ کا لائسنس چھین لیا گیا تھا. اسے قید کی سزا سنا دی گئی.

باکسنگ کی دُنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی سے اعزاز باکسنگ کے میدان میں نہیں بلکہ قانون کے میدان میں چھینا گیا تھا. محمد علی نے اگلے پانچ سال اپنا کیس لڑا اور نہ صرف کیس جیت لیا بلکہ واپس باکسنگ کی دُنیا میں قدم رکھ لیا. جارج فورمین اس وقت کا ہیوی ویٹ چیمپئن تھا جس سے محمد علی نے اپنا اعزاز واپس لینا تھا.

اس مقابلے میں محمد علی نے باکسنگ کی ایک تکنیک روپ ڈوپ استعمال کی. ناقابل شکست جارج فورمین کے تابڑ توڑ حملوں کے آگے باکسنگ رنگ کی رسیوں کے ساتھ کھڑے محمد علی نے جارج فورمین کو اٹیک کرنے دیا. اپنے شاندار دفاع میں محمد علی نے صرف اپنی قوت برداشت دکھائی. جارج فورمین محمد علی پر ہر طرف سے حملے کر رہا تھا. لیکن راونڈ ہر راونڈ بدلا جارج فورمین تھک گیا محمد علی کی برداشت نے ہار نہ مانی.

یہ آٹھواں راونڈ تھا جب محمد علی نے جارج فورمین پر اٹیک کیا اور ناقابل شکست فورمین زمین پر تھا. وہ ناک آوٹ ہوگیا. محمد علی نے اپنا اعزاز واپس لے لیا. دوستو روپ ڈوپ برداشت کی طاقت ہے. برداشت مزاحمت کا وہ پہاڑ ہے جسے کوئی طاقت سر نہیں کر سکتی. بڑی سے بڑی طاقت اپنے ہی وزن پر آخر گر جاتی ہے. وقت بھی ہمیشہ کسی کا مقام بدلنے سے پہلے اس کی برداشت دیکھتی ہے. کیونکہ یہ برداشت ہی ہے جو کسی مقام کی اہلیت بنتی ہے. نااہل لوگوں کو وقت نے جب بھی مقام دیا وہ دنیا کیلئے امتحان بن جاتے ہیں.

یہ جذبات ، اصول اور محبت سے بھرپور کہانی ہے۔اس چھوٹے سے  لڑکے کا نام بریجر واکر ہے... اس نے اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے حم...
24/09/2024

یہ جذبات ، اصول اور محبت سے بھرپور کہانی ہے۔
اس چھوٹے سے لڑکے کا نام بریجر واکر ہے...
اس نے اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے حملے سے بچایا ، دو کتوں سے اکیلے نمٹ کر اور اس کے سر سے یقینی موت ٹال دی۔
جب اس سے بعد میں پوچھا گیا کہ تمہیں ذرا بھی ڈر نہیں لگا ؟؟؟؟؟؟؟
تو بریجر نے کہا...
" میں بڑا ہوں اس لیے اصولی طور پر پہلے موت مجھے آنی چاہیے تھی، میرے ہوتے میری بہن کو نہیں"
اس لڑائی میں جناب اتنے شدید زخمی ہوئے کہ منہ سمیت جسم پر 90 ٹانکے لگے۔
ورلڈ باکسنگ کونسل نے انھیں ایک دن کے لیے ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن تسلیم کیا ہے۔ صرف زبانی کلامی نہیں، بلکہ ڈبلیو بی سی کے ریکارڈ میں نہ صرف درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹائیٹل بیلٹ بھی ان کو ایک دن کے لیے دیا گیا۔
اور درج کیا گیا کہ اس دن دنیا کا سب سے بہترین فائٹر بریجر واکر تھا ۔

محبت پہاڑوں سے بھی بڑی ہونی چاہئے۔دلہن کا مشورہدلہے کا تو کاروبار وسیع لگتا ہے! کیا کہتے ہیں آپ
20/09/2024

محبت پہاڑوں سے بھی بڑی ہونی چاہئے۔
دلہن کا مشورہ
دلہے کا تو کاروبار وسیع لگتا ہے!
کیا کہتے ہیں آپ

15/09/2024

میرے صبر کا پھل چوری ہو چکا ہے ،
کیا کیا جائے؟

اپوریلی برازیل کا ایک جرنلسٹ تھا. بچپن میں سکول کلاس روم میں استاد نے اس سے پوچھا " ہمارے کتنے گردے ہوتے ہیں" اپوریلی نے...
14/09/2024

اپوریلی برازیل کا ایک جرنلسٹ تھا. بچپن میں سکول کلاس روم میں استاد نے اس سے پوچھا " ہمارے کتنے گردے ہوتے ہیں" اپوریلی نے سکون سے کہا چار گردے. استاد کا قہقہہ نکل گیا. کلاس روم سے کہا دیکھو ہمارے درمیان ایک گدھا بھی موجود ہے. اگے بیٹھے ایک طالب علم سے کہا جاو گھاس لے کر آو. آج گدھے کو گھاس کھلاتے ہیں.بچہ جب باہر نکلنے لگا تو اپوریلی نے اسے کہا دیکھو گدھے کیلئے گھاس لاتے میرے لئے کافی کا کپ لیتے آنا. استاد یکدم غصے سے بھڑک گیا. کہا نکلو میری کلاس سے ایک تو گردوں کا پتہ نہیں دوسرا مجھے ہی گدھا کہہ رہے ہو. کلاس سے نکلتے نکلتے اپوریلی نے کہا سر آپ نے پوچھا تھا ہمارے کتنے گردے ہوتے ہیں. تو ہم دونوں کے ملا کر چار ہی گردے بنتے ہیں. اگر آپ کو میرا جواب سمجھ نہیں آیا تو پلیز اپنے سوال کو ضرور چیک کر لیں.ایک چیز علم یعنی knowledge ہوتی ہے. ایک سمجھ یعنی understanding ہوتی ہے. ہم میں اکثریت کا مسئلہ علم نہیں یہی understanding ہے. یہی سمجھ کبھی ہم سے بلاوجہ قہقہے لگواتی ہے. کبھی یکدم آپے سے باہر کروا دیتی ہے. کیوں...؟ اس کیوں پر ہم کیونکہ سوچتے کم ہیں. اور یہی کیوں انسان کی understanding بناتی ہے ....

منقول

14/09/2024

بھوک بہت وزنی ہوتی ہے
اس کے نیچے علم، حکمت، عقل، فکر، دانائی، دانش سب دب کر مر جاتے ہیں.

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share