Dawn TV

Dawn TV Journalism of honesty and truth with
awards winning team under the leadership of
Dr.Akhtar Gulfam from London

16/10/2025

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ظفر علی اسٹیڈیم کا دورہ،گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے صحیح رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے تاکہ انہیں قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کی ذہنی اور جسمانی نشوونما متوازن انداز میں ممکن ہو سکے۔انہوں نے یہ بات ظفر علی اسٹیڈیم میں ایتھلیٹس کو فراہم کی جانے والی جدید تربیتی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں سے ان کی ٹریننگ اور دستیاب سہولیات کے بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے سپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جن میں فلڈ لائٹس، صاف و ٹھنڈا پینے کا پانی، معیاری واش رومز، ٹریننگ کے لیے ضروری آلات اور کوچنگ کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے ساہیوال کے باصلاحیت ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خاص طور پر گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

15/10/2025

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں

رانا وحید ڈان ٹی وی

15/10/2025

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی حلف وفاداری کا منظر

رانا وحید ڈان ٹی وی

15/10/2025

کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود شہری پریشان، واسا کے افسران دفتروں سے غائب ، شہری ندی نالوں میں تبدیل

رانا وحید بیوروچیفﷲ ڈان ٹی وی

ریلوے روڈ کے علاقہ میں گندے پانی گلی محلوں میں نکل آیا۔ شہری سراپا احتجاج۔ کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود شہری پریشان۔ واسا کے افسران دفتروں سے غائب۔ اپنے علاقوں کی شکایات کس کو درج کروائیں۔ عوام ستھرا پنجاب کے رونے دھونے میں لگی تھی کہ واسا بھی ساہیوال میں آن ٹپکی۔ جس کے آنے پر ساہیوال بھر کی طرح غلہ منڈی اور ریلوے روڈ ندی میں تبدیل ہو گیا۔ ساہیوال شہری سراپا احتجاج کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال نوٹس لیں۔

15/10/2025

دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب ،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت

شہزادہ عالمگیر بیورو چیف ڈان ٹی وی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی شرکت

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی بھی خصوصی شرکت

ضلع لاہور سے 130 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب خوشی کا سماں بن گئی

18 اقلیتی برادری کے جوڑے، اور ایک معذور جوڑا بھی شامل

تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کی بھی شرکت

ہر دُلہا دلہن کے اہلِ خانہ اور 20 کے قریب عزیز و اقارب بھی تقریب میں شریک

حکومتِ پنجاب کی جانب سے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے کی سلامی دی گئی

میں بطور منسٹر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دھی رانی پروگرام میں مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ

دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تاریخ ساز پروگرام ہے ۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

مریم نواز نے اس پروگرام سے اپنی بیٹوں کے خواب پورے کئیے ہیں ۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

دھی رانی پروگرام جیسا منصوبہ کسی نے نہیں دیا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

وزیر اعلیٰ کا ہمیشہ ویژن رہا ہے، باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتے ہیں ۔
سہیل شوکت بٹ

دھی رانی پروگرام کو اندرون و بیرون ممالک میں سراہا گیا ہے ۔
سہیل شوکت بٹ

پنجاب کے اندر ہزاروں بیٹے اور بیٹیاں عزت کے ساتھ اپنے گھر بسا سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

ایک بیٹی نے وزیر اعلیٰ بن کر بیٹی کی طرح سوچا ہے ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

یہ کسی کا احسان نہیں ہے ہم بس وسیلہ ہیں آپ کا پیسہ ہی آپ پر لگایا جا رہا ہے ۔ فیصل ایوب کھوکھر

پنجاب میں سینکڑوں پروگرام مریم نواز کر رہی ہیں ۔
فیصل ایوب کھوکھر

جو بھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے سزا پاتا ہے ۔
فیصل ایوب کھوکھر

پنجاب کے ہر کونے میں خواتین کی عزتیں محفوظ ہیں ۔
فیصل ایوب کھوکھر

15/10/2025

ساہیوال: نواحی گاؤں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا، رائے خضر حیات کھرل کی اینکر سینیئر صحافی روہیل اکبر سے گفتگو

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال شہر کے نواحی گاؤں تر قیاتی دور کے باوجود کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر آنے اور جانے والوں کومنہ چڑا رہے ہیں۔ چک 55 جی ڈی کے رہا ئشیوں نے کمشنر ساہیوال سے سڑکیں اور گندگی کے ڈھیروں اور گندے پانی سے نجات کا مطالبہ کیا ہے۔ چک 55 جی ڈی کے مکین رائے خضر حیات کھرل اور دیہاتیوں نے لاہور سے ائے ہوئے معروف اینکر سینیئر صحافی روہیل اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں کی گلیاں آج بھی کچی ہیں، سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں اور سیوریج کا نظام ایسا کہ جیسے کسی نے برسوں سے اس کی خبر ہی نہ لی ہو۔بارش ہو جائے تو گاؤں کی ہر گلی ندی نالے کا روپ دھار لیتی ہے۔ بچے اسکول نہ جا سکیں، عورتیں بازار نہ پہنچ سکیں، اور بوڑھے بزرگ گھر کے دہلیز سے باہر قدم رکھنے سے ڈریں متعدد بار گاؤں کے لوگ اپنی درخواستیں، دُکھ بھری فریادوں کی صورت میں ضلعی دفتر تک لے کر گئے، مگر ہر بار جواب میں صرف جلد دیکھ لیتے ہیں سننے کو ملا۔ترقی کے وعدے صرف تقریروں تک محدود ہیں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ گاؤں کے گلی کوچے ماضی کی طرح محرومیوں کا شکار ہیں۔ نہ پختہ سڑک، نہ نکاسیِ آب کا بندوبست، نہ ہی کوئی حکومتی نمائندہ جو اس گاؤں کی آہ سنے۔ہمیں ترقی نہیں، بس وہ سہولتیں دے دی جائیں جو انسان ہونے کے ناطے ہمارا حق ہیں۔اگر یہی بے حسی برقرار رہی تو آنے والے وقت میں یہ لوگ خاموش نہیں رہیں گے۔

15/10/2025

بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کارپوریشن تمام وسائل وقف کرے،کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کارپوریشن تمام وسائل وقف کر دے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر کارپوریشن نے شہر کی 10 بڑی سڑکوں کا پیچ ورک شروع کیا گیا ہے جس کا آغاز سٹی بند روڈ کے پیچ ورک سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر روڈز میں ٹینکی چوک سے فائیوویز چوک، ڈی پی او چوک سے ڈی پی ایس سکول روڈ، مین فرید ٹاؤن روڈ، سٹی بند روڈ کی دونوں سائیڈز، ظفر علی سٹیڈیم چوک سے فائیو ویز چوک، فائیوویز چوک سے ڈسٹرکٹ کونسل چوک، سٹار سی این سی سے فرید ٹاؤن قبرستان، کالج چوک بجانب رامے ٹاؤن، ڈیسنٹ بیکری تحصیل چوک سے گجر احاطہ پائلٹ سکول اور پولیس لائن روڈ آذان ہائٹس سے ڈی پی ایس روڈ شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرحلہ وار تمام سڑکوں کا پیچ ورک اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نورشاہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے 84پولز موجود ہیں جبکہ26مزید پولز لگائے جائیں گے۔ اسی طرح جی ٹی روڈ پر42پولز موجود ہیں جبکہ مزید 4پولز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن نے گرلز کالج روڈ کی بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ بھی تیار کر لیااور شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ تمام جاری کاموں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے سی او کارپوریشن کو ہدایت کی کہ سٹی بند روڈ کو فوڈ سٹریٹ کے طور پر ڈویلپ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور شاہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس میں اضافہ کیا جائے اور جہاں ضروری ہو سٹریٹ لائٹس کے لئے مزید پولز نصب کیے جائیں۔

15/10/2025

ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمشنر ساہیوال/ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی تقریب میں موجود تھے۔پارٹ ون امتحانات میں 42529 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 23182 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 54.51 فی صد رہا۔ امتحان میں 24508 طالبات میں سے 14709 اور 18021 طلبہ میں سے 8473 کامیاب ہوئے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ طلبہ و طالبات اپنے رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

14/10/2025

ساہیوال ستھرا پنجاب کے نام پر خزانے کا صفاٰیا ،2 ارب 25 کروڑ روپےکو چونا لگنے والا ہے،سرکاری ملازمین آفسران کی کوٹھیوں پر تعینات ،صحافی ملک محبوب عالم

رانا وحید ڈان بیوروچیف ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال ستھرا پنجاب کے نام پر خزانے کا صفاٰیا کیا جانے لگا۔ ستھرا پنجاب کے سپر وائزر اور دیگر افسران دفتروں تک محدود۔ شہر کی چند سڑکوں جن سڑکوں سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر وغیرہ کا گزر ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ اندرون شہر فرید ٹاؤن طارق بن زیاد کالونی فتح شیر کالونی میں گندگی کے ڈھیروں کے ساتھ کئی کئی ہفتے گٹروں سے نکالی گئی گندگی سڑکوں پر پڑی نظر آرہی ہے۔ مقامی صحافی ملک محبوب عالم کے مطابق دو ارب پچیس کروڑ روہے کو چونا لگنے والا ہے صفائی ستھرائی سو میں سے تیس پرسنٹ ہو رہی ہے کسی دیہات اور قصبے میں ستھرا پنجاب کے ٹھیکیدار کی طرف سے صفائی نہیں کی گئی۔ بل نکلوا بھی لیے ہیں۔ ساہیوال کے علاقہ فرید ٹاون دس نمبر سٹاپ گرلز سکول کے اردگرد اور شہر بھر کی گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ نظر آ رہا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب کے ٹھیکے دار اور سی ای او میں گٹھ جوڑ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔خدارا کمشنر ساہیوال اس معاملے کا نوٹس لیں اور کمپنی کے سی ای او کے خلاف سخت ایکشن اور کاروائی کی جائے۔ اس پروجیکٹ میں ایسے ملازمین بھی ہیں جن کو سیلری ستھرا پنجاب تحصیل ساہیوال ٹھیکیدار دے رہا ہے لیکن سی او کمپنی کے کہنے پر سرکاری ملازمین آفسران کی کوٹھیوں پر تعینات کر رکھے ہیں۔ اہلیان ساہیوال نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ساہیوال سے اپیل کی کمپنی سی او اور ٹھیکیدار جن کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ان کو فوری تبدیل کر کے شہریوں کی جان چھڑوای جاے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام ایک حقیقی پروگرام ثابت ہو سکے ۔شہریوں کے دروازوں پر کوڑا کرکٹ کئی کئی روز پڑا رہتا ہے جبکہ گٹروں سے نکالی گئی گار خشک ہونے کے بعد دھول بن کر اڑ رہی ہے متعدد بار نشاندہی کے باوجود کوئی افسر نوٹس نہیں لے رہا۔

13/10/2025

عمر ہسپتال کے میڈیکل کیمپ میں ہر اتوار زچہ وبچہ کی سہولیات ، فری چیک اپ،چیف ایگزیکٹو محمد شہزاد

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال: غریب اور نادار خاندانوں کو فری میڈیکل کیمپ میں ادویات سے لے کر زچہ وبچہ کے آپریشن تک کی مفت سہولت فرا ہم کی جا رہی ہے یہ بات عمر ہسپتال گول چکر میں ہفتہ وار میڈیکل کیمپ میں چیف ایگزیکٹو عمر ہسپتال محمد شہزاد نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ عرصہ درازسے ہمارے ہسپتال میں ہر ہفتہ بروز اتوار کو صبح سے لیکر شام تک میڈیکل کیمپ کے دوران زچہ وبچہ کی سہولیات کے لئے فری چیک اپ کیا جاتا ہے ۔چیک اپ کے دوران فری ادویات کے ساتھ ساتھ فری آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے یہ سلسلہ ہم اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال کے مخیر حضرات کو بھی بے سہارا خاندانوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دینا چا ہئے تاکہ بے سہارا خاندانوں کی مدد ہو سکے اور انشاء اللہ ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

13/10/2025

ڈان باسکو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں لائف فار گارڈین اور پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو (PPI) کے باہمی اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

شہزادہ عالمگیر بیوروچیف ڈان ٹی وی

لاہور:قدرتی آفات سے آگاہی اور بچائوکے عالمی دن کے موقع پر ڈان باسکو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں لائف فار گارڈین اور پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو (PPI) کے باہمی اشتراک سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہناز جاوید (لائف فار گارڈین) نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقصد آفات سے بچاؤ، کمیونٹی کی تیاری اور پائیدار مزاحمت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “Funds Resilience, Not Disaster” کے تحت وسائل کو ہنگامی ردِعمل کے بجائے تیاری اور روک تھام پر خرچ کیا جانا چاہیے۔
رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں اپنے تعلیمی اداروں اور سوسائٹی کو ایک دوسرے کی جان بچانے کے حوالے سے تربیت دینا ہوگی۔ تباہیوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ درختوں کے کاٹنے والوں سے لگانے والوں کی تعداد کم ہے۔ حالیہ سیلاب میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کا کردار قابلِ تحسین رہا تاہم ہمیں انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومتوں کو دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی بھی مصیبت کا بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔
ایڈیشنل ڈی جی ای پی اے نواز مانک نے کہا کہ ہم سب کو فطرت کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ مصنوعی زندگی نے بے پناہ مسائل پیدا کیے ہیں۔ انڈسٹریز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب لازمی بنانا ہوگی، شجرکاری مہم پر زور دینا ہوگا، ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا اور ایک گاڑی پر سوار ہونے کے بجائے ایک بس میں اجتماعی سفر کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ آلودگی اور دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ درِشوار (جنرل سیکرٹری PCAN) نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں مقامی سطح پر استعداد کار بڑھانے اور کمیونٹی شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا۔ کیتھرین سپنا (CTS) نے کہا کہ عورتیں اور بچے بحرانوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کو بااختیار بنانا اور قیادت کے مواقع دینا حقیقی مزاحمت کی بنیاد ہے۔ کامران چوہدری (سینئر صحافی) نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت زندگیاں بچا سکتی ہے۔ میڈیا کو آفات سے بچاؤ، تیاری اور آگاہی کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔ فنیاز جان (صوبائی DRR کوآرڈینیٹر) نے کہا کہ حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان اشتراک آفات میں کمی کے لیے ناگزیر ہے۔ عوامی و نجی شراکت ہی اصل مزاحمت کو ممکن بناتی ہے۔ حیدر علی (ریسکیو 1122) نے بتایا کہ ابھی تک لائف سیور پروگرام کے تحت 2 کروڑ سے زائد افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔ روزانہ اوسطاً 1000 سے زائد ایمرجنسی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن کے لیے ایمبولینس سروس 7 منٹ اور موٹر بائیک یونٹس 4 منٹ میں موقع پر پہنچ جاتے ہیں تاہم کمیونٹی کی کیپسٹی بلڈنگ پر زور دینا ہوگا تاکہ کوئ بھی قیمتی جان ملکر بچائ جا سکے۔حاضرین نے ریسکیو ٹیموں اور جان بچانے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ ساجد کرسٹوفر (HFO) اور یوسف بنجامن (Dignity First) نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، دریاؤں کا کٹاؤ اور جنگلات کی کمی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ ہمیں اپنے جنگلات کو بحال کرنا ہوگا اور جدید سٹیلائٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ آفات سے نمٹنا صرف ردِعمل نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے جو پہلے دن سے شروع ہوتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر اعجاز عالم آگسٹین نے شرکاء کو یادگاری شیلڈز سے نوازا جبکہ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک محفوظ، مضبوط اور پائیدار پاکستان کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ تقریب میں مختلف سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی نمائندگان کے ہمراہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

12/10/2025

I got over 40 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

Hoe Street
London

Telephone

+447359331585

Website

http://www.nawaiwaqt.co.uk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawn TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dawn TV:

Share