09/09/2025
💚❤️💚
اے ربّ العالمین!
تیرا بے پایاں شکر ہے کہ تیری رحمت و کرم سے میرے گھر کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ تیرے گھر کعبۃ اللہ شریف کی دل آویز عکس بندی اور تیرے محبوب، سرورِ عالم، رحمتِ عالم، جانِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر مبارک کے سبز گنبدِ خضریٰ کی اعلیٰ شان تصویر میرے گوشئہ زاویہ محبت درود و سلام کی زینت بنی۔ یہ وہ متاعِ عشق تھی جس کی تلاش میں مدتیں گزر گئیں۔
میرا دل صمیمِ قلب سے اپنے مہربان بھائی محمد الیاس برکاتی کا شکر گزار ہے جنہوں نے اپنی محبتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ان مبارک عکسوں کو فریم کروا کر بطورِ تحفہ مجھے پیش فرمایا۔
میں بارگاہِ ربِ کریم میں دعاگو ہوں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے میرے اس بھائی اور ان کی پوری فیملی کو بارہا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی باادب حاضریوں کا شرف عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
احقر العباد
محمد شہزاد حنیف مدنی