CTV News

CTV News Visit our website https://ctvnetwork.tv or Follow us on Twitter

مکہ میں 125 کلومیٹر طویل سونے کی کان کی دریافت، سعودی معیشت کے لیے نیا سنگ میلریاض: سعودی عرب میں معدنی وسائل کی تلاش کے...
24/09/2025

مکہ میں 125 کلومیٹر طویل سونے کی کان کی دریافت، سعودی معیشت کے لیے نیا سنگ میل

ریاض: سعودی عرب میں معدنی وسائل کی تلاش کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سعودی وزارتِ صنعت و معدنی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے قریب 125 کلومیٹر طویل سونے کی کان دریافت ہوئی ہے، جو مستقبل میں سعودی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت نہ صرف سعودی عرب کی معدنیاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس سے ملک کی معیشت میں تنوع (Diversification) لانے کے وژن 2030 کے اہداف کو بھی تقویت ملے گی۔ کان کنی کے اس منصوبے سے توقع ہے کہ ہزاروں مقامی روزگار پیدا ہوں گے، نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو گی، اور عالمی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جائے گا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ:
سعودی معیشت پر اثرات:
یہ دریافت سعودی عرب کے لیے تیل کے بعد آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرے گی۔ سونے کی برآمدات ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور مالی استحکام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

عالمی منڈی پر اثرات:
سونے کی عالمی منڈی میں سعودی عرب کا اثر و رسوخ بڑھے گا۔ چونکہ سعودی عرب توانائی کی عالمی منڈی پر پہلے ہی ایک نمایاں کردار رکھتا ہے، سونے کے شعبے میں بھی اس کی موجودگی عالمی قیمتوں اور مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈال سکتی ہے۔

وژن 2030 سے مطابقت:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے مطابق تیل پر انحصار کم کرنے اور معدنیات و دیگر صنعتوں کو ترقی دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ دریافت اس وژن کو عملی شکل دینے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

ماہرین کے مطابق مکہ کے قریب 125 کلومیٹر طویل سونے کی کان نہ صرف سعودی عرب کے معدنی وسائل کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے نئے دروازے کھولنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

24/09/2025

نیویارک: نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر سے ملاقات

ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی

پاک،برطانیہ شراکت داری، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

کثیرالجہتی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو

علاقائی اور عالمی امور پر آراء کا تبادلہ

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اسحاق ڈار

دونوں ممالک کا سیاسی، اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط جاری رکھنے کا اعادہ

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر...
24/09/2025

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں صوبے کے مستحق گھرانوں کی بی آئی ایس پی میں شمولیت، تعلیمی وظائف، نشوونما اور ہنرمند پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے فلاح و بہبود کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی و صوبائی تعاون سے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں معاشی بہتری اور سماجی انصاف کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

23/09/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس اختتام پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات
امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

23/09/2025

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز 2 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا

23/09/2025

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آلخلیفہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں ہر ممکن تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور احتجاجی کالوفاقی حکومت کا عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا فیصلہ وزی...
23/09/2025

آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور احتجاجی کال

وفاقی حکومت کا عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا فیصلہ

وزیراعظم نے وفاقی وزراء امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی

وفاقی وزراء حکومت پاکستان کی جانب سے عوام ایکشن کمیٹی کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کریں گے

وفاقی وزراء آذاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ بھی معاملے پر مشاورت کریں گے

23/09/2025

وزیراعظم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ملاقات

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔
وزیرِ اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

22/09/2025

وزیراعظم شہباز شریف سات دیگر اسلامی ممالک سربراہان سمیت صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

22/09/2025

فرانس: وزارت داخلہ کی ہدایت کے باوجود ٹاؤن ہالز پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

پیرس: فرانس کے لگ بھگ دو درجن ٹاؤن ہالز نے وزارت داخلہ کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی عمارتوں پر فلسطینی پرچم لہرایا۔ یہ اقدام مقامی حکام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

22/09/2025

راولپنڈی: علیمہ خان کی میڈیاگفتگو سے قبل صحافیوں کا احتجاج

راولپنڈی میں علیمہ خان کی میڈیا ٹاک سے قبل صحافیوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بات کے بجائے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں۔ علیمہ خان نے سوالوں کے جواب دینے کا وعدہ کیا مگر بغیر سوال سنے ہی میڈیا ٹاک ختم کر دی، جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران صحافیوں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ علیمہ خان حساس سوالات کے جواب دیے بغیر فوری طور پر گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوگئیں۔

22/09/2025

ایشیا کپ 2025: پاکستاکرکٹ ٹیم ابو ظہبی پہنچ گئی

ابو ظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے ابو ظہبی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل شام مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CTV News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share