Daily Dose Of Poetry

Daily Dose Of Poetry اگر آپ کو احترام کرنا نہیں آتا تو شاعری ایک دن آپ کو احترام کرنا سکھا دے گی�

آپ اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجیے ہم تو دیوار کے ہم راز بھی ہو سکتے ہیںثنا اللہ ظہیر💙
26/09/2025

آپ اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجیے
ہم تو دیوار کے ہم راز بھی ہو سکتے ہیں

ثنا اللہ ظہیر💙

25/09/2025

ہمارا اگلا سفر دھوپ کا سہی لیکن
تمہاری چھاؤں میں اب لوٹ کر نہیں آنا

فضل گیلانی💙

24/09/2025

مدت میں بہار آئی ہے، سو لوگ بھی خوش ہیں
میں خوش ہوں اگر شہر میں دو لوگ بھی خوش ہیں

اپنا تو یہ عالم ہے کہ ڈھلتی ہی نہیں شام
اللّٰہ کرے خوش رہیں! جو لوگ بھی خوش ہیں

اختر عثمان💙

23/09/2025

دیر سے پہنچے ہیں ہم دور سے آئے ہوئے لوگ
شہر خاموش ہے سب خاک اڑا دی گئی کیا

عرفان صدیقی💙

22/09/2025

رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے
میرے حصّے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے

کوئی گرداب نہیں آئے گا اب پیشِ سفر
اور ستم یہ ہے کنارے بھی نہیں آئیں گے

ایسے چھوڑیں گے ترا شہر کہ ہم اِس کی طرف
گردشِ وقت کے مارے بھی نہیں آئیں گے

ظہیر مشتاق رانا💙

20/09/2025

ضرورت اُس کی ہمیں ہے مگر یہ دھیان رہے
کہاں وہ غیر ضروری کہاں ضروری ہے

صغیر ملال💙

19/09/2025

بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں
عجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی

افتخار عارف 💙

18/09/2025

نظر بھی چاہیے اختر، جگر بھی اور دل بھی
کسی کی کِشت کو شاداب دیکھنے کے لیے

اختر عثمان💙

17/09/2025

میں روز گھر سے نکلتا تھا سیرِ عالم کو
پھر اُس کو دیکھتا اور کائنات رہ جاتی

عقیل عباس چغتائی💙
Aqeel Abbas Chughtai

16/09/2025

اب تمھیں میری یاد آئی ہے
شاید اب دوسرا نہیں کوئی

اکرام عارفی💙

15/09/2025

میں تو یوں چُپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پُر اسرار سمجھتے ہیں مجھے

شاہد ذکی💙

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Dose Of Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share