Hassaan Raza Qadri

Hassaan Raza Qadri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassaan Raza Qadri, Digital creator, London.

11/12/2024
11/12/2024
10/12/2024
کتنی  محبوب ہے عاشق کو سُہانی بارشدل میں عُشّاق کی شدت کو بڑھاتی بارشبوندیں  پیغامِ  محبت  کی  دہائی لے کرکیسے نازاں سے ...
10/12/2024

کتنی محبوب ہے عاشق کو سُہانی بارش
دل میں عُشّاق کی شدت کو بڑھاتی بارش

بوندیں پیغامِ محبت کی دہائی لے کر
کیسے نازاں سے برستی ہے دیوانی بارش

کبھی محبوب کےکسی وِصّل میں آجانے سے
کتنی رفتار و روانی سے برستی بارش

جیسے کئی یادوں کے آپس میں مل جانے سے
قطرہ قطرہ سے سمندر کو بناتی بارش

بَن کہ رِحمت کا سماں اور کسی پہ زِحمت کا
کیسے مغلوب بناتی ہے عطائی بارش

بن کہ رونق یہ تَسَلسُل کو بہت پیار کے ساتھ
کیسے حسانؔ کو ہے لاڈ کراتی بارش

محمد حسانؔ رضا خان یوسف زئی

سرکار دوعالم ﷺکی پاک پارگاہ میں عرضیاب مدینے کے بلاوے میں وہ سُرعت پاؤںخواب جو دیکھے ہیں سرکارحقیقت پاؤںفیضِ احمد سے طبی...
10/12/2024

سرکار دوعالم ﷺکی پاک پارگاہ میں عرضی

اب مدینے کے بلاوے میں وہ سُرعت پاؤں
خواب جو دیکھے ہیں سرکارحقیقت پاؤں

فیضِ احمد سے طبیعت بھی ہو شاداں اپنی
ہوں خطاکار، خطاؤں سے یوں فرقت پاؤں

وہ جو لمحے تیری یادوں میں گزارے آقا
اُس وسیلے سے بلاوے کی اجازت پاؤں

تیرے در سے تیری خیرات جو ایسی پاوں
پھر کسی شئےکی تمناءنہ ہی حسرت چاہوں

شہر مکہ کبھی سرکار کے روضہِ جاوں
اب تو خوابوں کوبھی تعبیر کی صورت پاؤں

عشق سرکارسے روشن ہو بینائی ایسے
عشق کی راہ سے بھٹکوں نہ بصیرت پاؤں

نامِ حسانؔ کی برکت ہو عطاء مجھ کو یوں
شعر میں جب بھی لکھوں نعت کی صورت پاوں

پلائیں دید کا مجھکو بھی شربت یا رسول اللہﷺمجھے بھی آپ کی مل جائے قربت یا رسول اللہﷺگزارہ آپ بن آقا نہیں ممکن میرا کیونکہ...
10/12/2024

پلائیں دید کا مجھکو بھی شربت یا رسول اللہﷺ
مجھے بھی آپ کی مل جائے قربت یا رسول اللہﷺ

گزارہ آپ بن آقا نہیں ممکن میرا کیونکہ
مجھے ہے آپ سے بے حد محبت یارسول اللّٰه ﷺ

جو دیکھوں قافلے جاتے تڑپتا ہے یہ دل میرا
مجھے بھی دو مدینے کی اجازت یارسول اللّٰهﷺ

نظر سے چوم لوں جالی سناؤں حال دل اپنا
کرو پوری میرے دل کی یہ حسرت یارسول اللّٰهﷺ

مقابل کوئی آجائے نہ دے پائے شکست ِاس کو
کرو حسان کی بھی ایسی نُصرت یا رسول اللّٰهﷺ

محمد حسان رضا قادری

Address

London
E1 6

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassaan Raza Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share